پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
اتوار 31 دسمبر 2023
پاکستان کے قرضہ جات 2023
پاکستان ، 31 دسمبر 2023ء تک 131 ارب ڈالر کا مقروض تھا۔۔!
یہ رقم مجموعی طور پر 65189 ارب روپے (یعنی 6 نیل ، 51 کھرب اور 89 ارب روپے) بنتی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ہر پاکستانی تقریباً ڈھائی لاکھ روپے کا مقروض ہے۔۔!
صرف ایک سال کے عرصہ میں پاکستان کے اندرونی اور بیرونی قرضوں میں 14000 ارب روپے (یا ایک نیل اور 40 کھرب روپے) کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ یاد رہے کہ 31 دسمبر 2022ء کو ملک پر مجموعی قرضہ 51058 ارب روپے (یعنی 5 نیل ، 10 کھرب اور 58 ارب روپے) تھا جس میں صرف ایک سال میں 27.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان کے اندرونی قرضوں میں 65 فیصد یا 42588 ارب روپے (یا 4 نیل ، 25 کھرب اور 88 ارب روپے) ، مختلف بینکوں اور مالیاتی اداروں سے لیے گئے جبکہ عالمی اداروں اور دیگر ممالک سے لیے جانے والا قرض باقی 35 فیصد یا 22601 ارب روپے (یا 2 نیل ، 26 کھرب اور 1 ارب روپے) بنتا ہے۔
Pakistan debt on 31.12.2023
Sunday, 31 December 2023
Pakistan's total debt on 31.12.2023 was 131 dollars.
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
07-03-1977: 1977ء کے عام انتخابات
24-07-1965: آپریشن جبرالٹر
10-12-2000: نواز شریف کی جلا وطنی