پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
جمعرات 8 فروری 2024
2024ء کے عام انتخابات
8 فروری 2024ء کو منعقد ہونے والے پاکستان کے 12ویں عام انتخابات میں کل 12 کروڑ ، 69 لاکھ ، 80 ہزار 272 افراد وؤٹرز کے طور پر رجسٹرڈ ہیں۔
قومی اسمبلی کی کل 266 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی کل 593 نشستیں ہیں۔ قومی اسمبلی میں خواتین کی 60 اور اقلیتوں کی 10 مخصوص نشستیں ملا کل تعداد 336 بنتی ہے۔ خواتین کی ایک مخصوص نشست حاصل کرنے کے لیے کسی بھی سیاست جماعت کے پاس کم سے کم 5 جبکہ ایک اقلیتی نشست حاصل کرنے کے لیے کم از کم 27 نشستیں حاصل کرنا ضروری ہیں۔ اس طرح سے حکومت سازی کے لیے سادہ اکثریت کے لیے 169 نشستیں درکار ہوں گی۔
انتخابات کے بعد 30 دن کے اندر اندر قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس بُلانا لازم ہے۔ صدرِ مملکت ، یہ اجلاس قبل از وقت بھی بلا سکتے ہیں۔ نئی اسمبلی میں سب سے پہلے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہوتا ہے جس کہ بعد ایوان کے کسی بھی مسلمان رُکن کو ووٹنگ کے ذریعے قائدِ ایوان یا وزیرِ اعظم منتخب کیا جاتا ہے۔
وؤٹ دینے کا حق صرف پاکستانی شہریوں کو ہے جو 18 سال سے زائد عمر کے ہوں ، شناختی کارڈ بنا ہو اور ناقص العقل نہ ہوں۔
2018ء کے انتخابات میں RTS سسٹم کی ناکامی کے بعد اس بار "الیکشن مینجمنٹ سسٹم" EMS سافٹ وئر کا استعمال کیا گیا ہے۔ ملک بھر سے ساڑھے تین ہزار سے زائد ڈیٹا آپریٹرز خدمات انجام دے رہے ہیں۔
2024 Elections
Thursday, 8 February 2024
12th General Elections were held in Pakistan on 8 February 2024..
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
12-03-1949: قرار داد مقاصد
23-11-2002: میر ظفراللہ خان جمالی
25-03-1969: صدر ایوب مستعفی ہوئے