پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
منگل 16 اکتوبر 1951
لیاقت علی خان کا قتل
نوابزادہ لیاقت علی خان
پاکستان کے پہلے وزیر اعظم نوابزادہ لیاقت علی خان کو 16 اکتوبر 1951ء کے دن راولپنڈی کے ایک جلسہ عام میں قتل کر دیا گیا تھا۔۔!
اپنی تقریر میں انھوں نے ابھی "برادران ملت" ہی کہا تھا کہ سید اکبر نامی ایک افغان شخص کی دو گولیاں ان کے سینے میں پیوست ہوگئی تھیں جن سے وہ موقع پر ہی جان بحق ہو گئے تھے۔ ان کے قاتل کو اہلکاروں نے موقع پر ہی ہلاک کر دیا تھا۔ قتل کے محرکات کا کبھی پتہ نہیں چل سکا تھا۔
قائداعظمؒ کے دست راست کے طور پر نوابزادہ لیاقت علی خان کو پاکستان کا پہلا وزیراعظم نامزد کیا گیا تھا۔ اس عہدے پر وہ چار سال سے زائد عرصہ تک برقرار رہے تھے۔ قائداعظمؒ کی زندگی میں وہ ان کے زیراثر تھے لیکن ان کے انتقال کے بعد سے وہ ایک مکمل بااختیار وزیراعظم تھے۔
انھوں نے صرف 55 سال کی عمر پائی تھی۔ ان کی شریک حیات بیگم رعنا لیاقت کو ستر کی دھائی میں بھٹو دور حکومت میں سندھ کا گورنر بنایا گیا تھا ، اس عہدے پر فائز ہونے والی وہ پہلی خاتون اہلکار تھیں۔
Assassinatin of Liaqat Ali Khan
(The Civil & Military Gazette on October 17, 1951)
Liaqat Ali Khan killed
Tuesday, 16 October 1951
The first Prime Minister of Pakistan, Nawabzada Liaqat Ali Khan was assassinated on October 16, 1951 in Rawalpindi. He started the speech by calling "Brothers of the Nation.." and then an Afghan man named Syed Akbar killed him. The killer was also killed on the spot.
Liaqat Ali Khan killed (video)
Credit: Pak Broad Cor
Credit: British Movietone
Credit: British Movietone
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
11-08-1955: چوہدری محمد علی
15-09-1947: قائدِ اعظمؒ کا پاسپورٹ
16-08-1947: صوبہ مشرقی بنگال