پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
جمعرات 6 جنوری 1949
پروڈا
6 جنوری 1949ء کو وزیر اعظم نوابزادہ لیاقت علی خان نے دستور اسمبلی میں ایک قانون کا بل پیش کیا تھا جو تاریخ میں 'PRODA - پروڈا' (Public Representative And Officers Disqualification Act) کے نام سے جانا جاتا ہے اور جو منظوری کے بعد 14 اگست 1947ء سے نافذالعمل ہوا تھا۔
اس قانون کے تحت گورنر جنرل کو ایک آمر بنا دیا گیا تھا جو کابینہ کو نظر انداز کرتے ہوئے صرف اپنی صوابدید پر کسی بھی سرکاری اہلکار کے خلاف یہ متنازعہ قانون استعمال کر سکتا تھا۔ جرم ثابت ہونے کی صورت میں دس سال کی نااہلی کی سزا بھی ہو سکتی تھی۔
پروڈا کا پہلا شکار کون بنا؟
"پروڈا" کے بدنامِ زمانہ قانون کا پہلا شکار سندھ کے پہلے وزیرِاعلیٰ محمد ایوب کھوڑو بنے جنھیں کرپشن کے الزامات میں سزا ہوئی۔ ان کا اصل جرم یہ تھا کہ وہ ، کراچی کو سندھ سے الگ کرنے اور ہندوستانی مہاجرین کی سندھ میں آمد اور آبادکاری کے خلاف تھے۔
اسی قانون کے تحت پہلی دستور ساز اسمبلی کو بھی برخاست کیا گیا۔ دوسری دستور ساز اسمبلی نے 20 دسمبر 1954ء کو یہ قانون منسوخ کر دیا تھا۔
PRODA
Thursday, 6 January 1949
Public Representative And Officers Disqualification Act (PRODA) was introduced by Prime Minister Liaqat Ali Khan on January 6, 1949..
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
16-05-1977: ساتویں آئینی ترمیم: ریفرنڈم کا انعقاد
03-05-1956: پاکستان کے سرکاری اعزازات
14-01-1980: افغانستان میں روسی مداخلت