سالانہ | | | ماہانہ | | | ہفتہ وارانہ | | | روزانہ | | | حروفانہ | | | اہم ترین | | | تحریک پاکستان | | | ذاتی ڈائریاں |
2013 کے انتخابات کے نتیجے میں میاں محمد نواز شریف ، ریکارڈ تیسری مرتبہ پاکستان کے وزیر اعظم کے عہدہ پر فائز ہوئے تھے۔
میاں محمد نواز شریف 25 دسمبر 1949ء کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ 1968ء میں گورنمنٹ کالج لاہور سے بی اے اور 1970ء میں پنجاب یونیورسٹی لاء کالج سے قانون کا امتحان پاس کیا۔ اس کے بعد وہ اپنے والد معروف صنعتکار میاں محمد شریف کے کاروبار اتفاق فاؤنڈریز میں ہاتھ بٹانے لگے۔ 1981ء میں انہیں حکومت پنجاب میں وزیر خزانہ کے منصب پر فائز کیا گیا۔ 9 اپریل 1985ء کو پہلی بار پنجاب کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے۔ 1988ء میں اسلامی جمہوری اتحاد کے سربراہ کی حیثیت سے انتخاب لڑا اور ایک مرتبہ پھر پنجاب کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے۔ یکم نومبر 1990ء کو پہلی مرتبہ پاکستان کے وزیراعظم بنے۔ 1993ء میں صدر غلام اسحاق خان نے قومی اسمبلی تحلیل کرتے ہوئے انہیں برطرف کردیا تھا۔ عدالت عالیہ نے ان کی حکومت بحال کردی تھی لیکن انہیں اپنے عہدے سے مستعفی ہونا پڑا تھا۔ فروری 1997ء کے عام انتخابات کے نتیجے میں وہ دوسری مرتبہ ملک کے وزیراعظم منتخب ہوئے لیکن 12 اکتوبر 1999ء کو آرمی چیف جنرل پرویز مشرف نے انہیں برطرف کر کے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔ دسمبر 2000ء میں حکومت سعودی عرب کی درخواست پر حکومت پاکستان نے انہیں جلاوطن کرکے سعودی عرب بھیج دیا تھا جہاں سے وہ نومبر 2007ء میں وطن واپس آئے۔ فروری 2008ء کے عام انتخابات میں ان کی سیاسی جماعت مرکز میں تو اکثریت حاصل نہ کرسکی تاہم وہ پنجاب میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئی۔ 2013ء کے عام انتخابات کی میاں نواز شریف کی مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر کامیاب ہوئی۔ اور وہ 5 جون 2013ء کو تیسری بار پاکستان کے وزیراعظم بن گئے تھے۔
Mian Mohammad Nawaz Sharif was sworn in for an unprecedented third term as prime minister on 7 June 2013..
![]() |
![]() |
![]() |
![]() |
|
---|---|---|---|---|
آبادی (لاکھوں میں) | 2252 | 13726 | 1700 | 58 |
آبادی کی درجہ بندی | 5 | 2 | 8 | 113 |
رقبہ | 33 | 7 | 92 | 130 |
فی کس آمدن | 1285 | 1877 | 1888 | 58439 |
فی کس آمدن کی درجہ بندی | 154 | 139 | 142 | 7 |
ڈالر ریٹ | 160 | 71 | 84 | 6 |
معیشت کا حجم | 22 | 3 | 30 | 51 |
زرمبادلہ کے ذخائر (اربوں میں) | 13 | 584 | 43 | 78 |
زرمبادلہ کے ذخائر کی درجہ بندی | 71 | 5 | 46 | 31 |
خوشحالی | 123 | 59 | 107 | 3 |
انسانی ترقی | 154 | 133 | 131 | 10 |
تعلیم | 128 | 112 | 155 | 2 |
صحت عامہ | 123 | 59 | 107 | 3 |
فوجی طاقت | 10 | 4 | 45 | 54 |
دہشت گردی سے متاثر | 7 | 8 | 33 | 85 |
امن و امان کی صورتحال | 153 | 141 | 101 | 5 |
مذہبی وابستگی | 50 | 54 | 3 | 145 |
ایمانداری | 124 | 86 | 146 | 1 |
جمہوری روایات | 105 | 53 | 76 | 7 |
پاسپورٹ کی عزت | 107 | 85 | 101 | 5 |