پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
بدھوار ، 25 ستمبر 2019ء
پاکستان کی ناکام کشمیر پالیسی
عمران خان
پاکستان کی ناکام کشمیر پالیسی کا اعتراف۔۔!
پاکستان کے کٹھ پتلی وزیر اعظم عمران خان، 25 ستمبر 2019ء کو نیویارک میں ایک پریس کانفرنس میں اپنی کشمیر پالیسی کی ناکامی کا اعتراف اور دنیا کی بے حسی کا شکوہ کر رہے ہیں۔
وہ، یہ شکوہ بھی کر رہے ہیں کہ اگر کشمیریوں والا سلوک کسی یورپین یا امریکی سے ہوتا تو کیا دنیا خاموش تماشائی بنی رہتی۔ اسی تناظر میں وہ، دنیا کو خبردار بھی کررہے ہیں کہ اس ناانصافی سے دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں جو دنیا بھر کے لیے بہت بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔
عمران خان کے اس بیان کے بعد ایک طرح سے غیرسرکاری طور پر مسئلہ کشمیر حل ہو چکا ہے۔ دنیا نے کشمیر کو بھارتی صوبوں کی صورت میں تسلیم کر لیا ہے۔ اب صرف یہ دیکھنا باقی ہے کہ پاکستان ، بھارت سے اپنے حصہ کا کشمیر کیسے بچاتا ہے؟
عمران کی مایوسی کا پس منظر
5 اگست 2019ء کو بھارتی حکومت نے کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرتے ہوئے اس ریاست کو باقاعدہ طور پر ایک بھارتی صوبے کی شکل دے دی جس میں لداخ کو ایک الگ صوبہ بنایا گیا جس میں پاکستان کے شمالی علاقہ جات ، گلگت و بلتستان بھی شامل ہیں جبکہ کشمیر صوبے میں پاکستانی آزاد کشمیر کو بھی شامل کیا گیا تھا۔
پاکستان کی اس موقع پر بے بسی انتہائی شرمناک تھی۔ صرف ہفتہ وار احتجاج ہی ہو سکا۔ وزیرِ اعظم عمران خان کو بین الاقوامی حمایت کے لیے امریکہ بھیجا گیا لیکن موصوف سیاستدان نہیں اور نہ ہی اتنے علم و عقل کے مالک ہیں کہ کوئی باشعور شخص ان سے متاثر ہو سکے۔ البتہ کند ذہن اور سادہ لوح ہیں ، اسی لیے دنیا کے سامنے یہ اعتراف کرنے پر مجبور ہوئے کہ کشمیر کے معاملے میں کوئی بھی ہمارا ہم خیال نہیں۔
پاکستان کی اس بے بسی کو بھارتی میڈیا مزے لے لے کر دکھاتا رہا۔ ساتھ یہ دعویٰ بھی کرتا رہا کہ دنیا مان گئی ہے کہ کشمیر ، بھارت کا اندرونی معاملہ ہے اور پاکستان ، سرحد پار دہشت گردی میں ملوث ہے۔ اس کے علاوہ انھیں، پاکستان کی ایٹمی بڑھکوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
Pakistan's failed Kashmir policy
Wednesday, 25 September 2019
Pakistan Prime Minister Imran Khan has said that he is disappointed at the international response to his bid to raise the Kashmir issue. Imran Khan’s comment comes after the most global powers have backed India’s stand that Kashmir is an internal matter of India..
Pakistan's failed Kashmir policy (video)
Credit: Hindustan Times
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
16-12-2014: سکول بچوں کےخلاف دہشت گردی
07-12-1971: نورالامین
21-02-1987: جنرل ضیاع کی کرکٹ ڈپلومیسی