PAK Magazine
Sunday, 24 September 2023, Week: 38

Pakistan Chronological History
Annual
Annual
Monthly
Monthly
Weekly
Weekly
Daily
Daily
Alphabetically
Alphabetically

1999

منگل اور جنگل کا قانون

منگل 12 اکتوبر 1999
Martial Law in Pakistan
پاکستان کو فتح کیا جارہا ہے۔۔!

منگل کا دن ، جنگل کا قانون نافذ کرنے والوں کا من بھاتا دن رہا ہے۔۔!

احادیث کی معتبر کتاب صحیح مسلم شریف کی حدیث نمبر 3887 کے مطابق منگل کے دن سبھی برائیوں کو پیدا کیا گیا تھا۔
پاکستان میں چاروں مارشل لاء بھی منگل ہی کے روز لگائے گئے تھے۔۔!

1958ء: پہلا مارشل لاء

7 اکتوبر 1958ء کو منگل ہی کا دن تھا جب صدر سکندر مرزا نے نو سال کی تگ و دو کے بعد صرف اڑھائی سال پہلے نافذ ہونے والے آئین کو معطل کیا تھا۔ انہوں نے اسمبلیاں توڑیں ، وزیر اعظم فیروز خان نون کو گھر بھیجا اور آرمی چیف جنرل ایوب خان کو مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا تھا جنہوں نے صرف ایک ماہ کے اندر ہی ان کا بوریا بستر گول کر کے ملک بدر کر دیا تھا۔ پاکستان (جس میں اس وقت بنگلہ دیش بھی مشرقی پاکستان کی صورت میں موجود تھا) کا یہ پہلا مارشل لاء 8 جون 1962ء کو ختم ہوا تھا۔

1969ء: دوسرا مارشل لاء

25 مارچ 1969ء کو جب آرمی چیف جنرل یحییٰ خان نے اپنے سابقہ باس اور صدر فیلڈ مارشل جنرل ایوب خان سے حکومت چھینی تھی تو وہ بھی منگل ہی کا دن تھا۔ سقوط مشرقی پاکستان کا المناک واقعہ اسی تلخ دور کی یاد ہے۔ اس مارشل لاء کا خاتمہ 21 اپریل 1972ء کو ہوا تھا جب پاکستان کی پہلی منتخب اسمبلی نے ایک عبوری آئین کی منظوری دی تھی۔

1977ء: تیسرا مارشل لاء

5 جولائی 1977ء کا منحوس دن بھی منگل ہی کا دن تھا جب پاکستان کے پہلے منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹوؒ کی حکومت کا تختہ الٹا گیا تھا۔ اس دن ، پاکستان کی تاریخ کا سب سے طویل اور بدترین مارشل لاء نافذ کیا گیا تھا۔ جنرل ضیاع مردود ، آٹھ سال تک بلا شرکت غیرے پاکستان کے سیاہ و سفید کا مالک اور اس بدقسمت جنگل کا اکلوتا داروغہ تھا۔ 12 اگست 1924ء کو جب یہ ذلیل ترین شخص ایک برائی کی صورت میں پیدا ہوا تھا تو وہ بھی ایک منگل ہی کا دن تھا۔ 1988ء میں ایک فضائی حادثہ میں جہنم واصل ہوا لیکن اس کی بدروح آج بھی دندناتی پھررہی ہے اور پاکستان کے مسائل کی سب سے بڑی وجہ بھی ہے۔

1999ء: چوتھا مارشل لاء

12 اکتوبر 1999ء کو ایک کمانڈو نے کارگل کی خفت مٹانے کے لئے جب اپنے ہی ملک کو فتح کیا تو وہ بھی منگل ہی کا دن تھا۔ نو سالہ دور اقتدار میں جنرل پرویز مشرف نے پاکستان کی جڑیں ہلا کر رکھ دی تھیں اور جان و مال کا تحفظ ایک خواب بن کر رہ گیا تھا۔ آئین شکنی کے سنگین غداری کیس میں جب اس غدار کو عدالت عظمیٰ نے پھانسی کی سزا سنائی تھی تو اتفاق سے وہ بھی منگل ہی کا دن تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جس مستقل آئین کی دفعہ چھ کے تحت اس آمر کو یہ سزا ہوئی تھی ، وہ 14 اگست 1973ء کو نافذ ہوا تھا اور وہ بھی منگل ہی کا دن تھا۔۔!

طرفہ تماشہ یہ ہے کہ ان آمروں ، غاصبوں اور جابروں کے سرپرست ، آقا و مولا ، امریکہ بہادر کے لئے یہ سب سے بڑا جمہوری دن ہوتا ہے جہاں ہر چار سال بعد صدارتی انتخاب ، منگل ہی کے دن ہوتا ہے۔۔!






Tuesday and Martial Law

Tuesday, 12 October 1999

Tuesday has been the favorite day for dictators in Pakistan. All four Martial Laws were imposed on this day..



1964
فاطمہ جناح کی انتخابی مہم
فاطمہ جناح کی انتخابی مہم
1947
اردو بنگالی تنازعہ
اردو بنگالی تنازعہ
2020
دنیا بھر  میں مذہبی رحجانات
دنیا بھر میں مذہبی رحجانات
1974
جنگی قیدیوں کی واپسی
جنگی قیدیوں کی واپسی
1988
جونیجو حکومت کی برطرفی
جونیجو حکومت کی برطرفی



تاریخ پاکستان

پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!



تاریخ پاکستان ، اہم موضوعات
تحریک پاکستان
تحریک پاکستان
جغرافیائی تاریخ
جغرافیائی تاریخ
سقوط ڈھاکہ
سقوط ڈھاکہ
شہ سرخیاں
شہ سرخیاں
سیاسی ڈائری
سیاسی ڈائری
قائد اعظمؒ
قائد اعظمؒ
ذوالفقار علی بھٹوؒ
ذوالفقار علی بھٹوؒ
بے نظیر بھٹو
بے نظیر بھٹو
نواز شریف
نواز شریف
عمران خان
عمران خان
سکندرمرزا
سکندرمرزا
جنرل ایوب
جنرل ایوب
جنرل یحییٰ
جنرل یحییٰ
جنرل ضیاع
جنرل ضیاع
جنرل مشرف
جنرل مشرف
صدر
صدر
وزیر اعظم
وزیر اعظم
آرمی چیف
آرمی چیف
چیف جسٹس
چیف جسٹس
انتخابات
انتخابات
امریکی امداد
امریکی امداد
مغلیہ سلطنت
مغلیہ سلطنت
ڈنمارک
ڈنمارک
اٹلی کا سفر
اٹلی کا سفر
حج بیت اللہ
حج بیت اللہ
سیف الملوک
سیف الملوک
شعر و شاعری
شعر و شاعری
ہیلتھ میگزین
ہیلتھ میگزین
فلم میگزین
فلم میگزین
میڈیا لنکس
میڈیا لنکس

پاکستان کے بارے میں اہم معلومات

Pakistan

چند اہم بیرونی لنکس


پاکستان کی فلمی تاریخ

اداکاروں کی ٹائم لائن …… فلمی ٹائم لائن …… سینما گھر …… جوبلی فلمیں …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… عید کی فلمیں …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… فنکاروں کی تقسیم …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… پاکستانی فلموں کے 75 سال …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد ……


حمیدچوہدری
حمیدچوہدری
شمیم آرا
شمیم آرا
سائیں اختر
سائیں اختر
الیاس کاشمیری
الیاس کاشمیری
آسیہ
آسیہ


PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan's political, film and media history.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes, and therefor, I am not responsible for the content of any external site.