PAK Magazine
Saturday, 20 April 2024, Week: 16

Pakistan Chronological History
Annual
Monthly
Weekly
Daily
Alphabetically

1998

آرمی چیف جنرل پرویز مشرف

منگل 6 اکتوبر 1998
جنرل پرویز مشرف

پاکستان کے 13ویں آرمی چیف جنرل سید پرویز مشرف نے بھی تاریخ میں اپنا نام ایک ولن کے طور پر لکھوایا جب اس نے 12 اکتوبر 1999ء کو ایک بھاری مینڈیٹ والی جمہوری حکومت کو انتہائی مضحکہ خیز الزامات لگا کربر طرف کیا تھا اور پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل و خوار کیا تھا۔

ہر قانون سے بالا آمر

قبل ازیں ، مئی 1999ء میں موصوف نے اپنے طور پر کارگل کی ناکام مہم جوئی کی تھی جو پاک فوج کے لئے ایک اور ہزیمت ثابت ہوئی تھی۔ ابتداء میں ان پر عدلیہ بھی بڑی مہربان رہی اور پہلے PCOکے تحت نہ صرف حلف اٹھائے گئے بلکہ مشرف صاحب کو تین سال تک حکومت کرنے کا قانونی حق بھی دیا اور اس پرمستزادیہ کہ آئین میں من مانی ترمیم کا اختیار بھی دے دیا گیا تھا۔ اس دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سزائے عمر قید بھی سنائی گئی لیکن پھر راتوں رات ملک بدر کر دیا گیا تھا۔

مشرف نے اپنے پیش رو جنرل ضیاع کی طرح صدارتی ریفرنڈم بھی کروایا اور 17ویں آئینی ترمیم سے وہی اختیار حاصل کیا جو جنرل یحییٰ خان اور جنرل ضیاع بھی ڈنڈے کے زور پر حاصل کر چکے تھے۔

مشرف ، ایک بھیگی بلی

11 ستمبر 2001ء کو جب نائن الیون کا واقعہ ہوا تو بظاہر "میں کسی سے ڈرتا ورتا نہیں ہوں" کی بڑھکیں مارنے والے بدترین آمر نے امریکی صدر کی صرف ایک ٹیلی فون کال پر دنیا کی سب سے بڑی اسلامی فوج کے سربراہ کے طور پر بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ بہادر کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے تھے اور اس کے عوض بھاری مال سمیٹا تھا۔ حقیقت یہ تھی اس بھیگی بلی کے پاس امریکہ کی مخالفت کرنے کی جرات ہی نہیں تھی ، عراق ، لیبیا یا افغانستان کا حشر سامنے ہے۔

مشرف ، ایک بھگوڑا غدار

مشرف حکومت داخلی محاذ پر مکمل طور پرناکام رہی جب سوات پر دہشت گردوں نے قبضہ کیا ، لال مسجد میں شدت پسندوں نے تماشہ لگایا ، عدلیہ اور میڈیا سے پنگا لیا اور امریکہ بہادر کی جی حضوری ، فوجی اڈوں کے استعمال اور مطلوبہ افراد کواغواء کرکے لاپتہ بنانے کے عوض ہونے والی ڈالروں کی ریکارڈ بارش کے باوجود ملک اور عوام اقتصادی طور پر کنگال ہوئے۔ وردی کو چمڑی کہنے والے کو بکری ہونا پڑا اور پہلے فوج کی قیادت چھوڑی پھر حکومت بھی چھوڑنا پڑی تھی۔ خدا کی قدرت دیکھئے کہ قوم پر عذاب کی طرح سے مسلط وہ آمر آج کل عدلیہ سے باقاعدہ غدار کی مہر لگوا کر بھگوڑا بنا ہوا ہے ، اللہ اکبر۔۔!

5 فروری 2023ء کو دبئی میں جنرل پرویز مشرف کا طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔






General Pervez Musharraf

Tuesday, 6 October 1998

General Parvez Musharraf was a military dictator who sacked Prime Minister Nawaz Sharif on October 12, 1999..



1963
سول اینڈ ملٹری گزٹ
سول اینڈ ملٹری گزٹ
1964
فاطمہ جناح کی انتخابی مہم
فاطمہ جناح کی انتخابی مہم
1974
جنگی قیدیوں کی واپسی
جنگی قیدیوں کی واپسی
2000
نواز شریف کی جلا وطنی
نواز شریف کی جلا وطنی
1988
جونیجو حکومت کی برطرفی
جونیجو حکومت کی برطرفی



تاریخ پاکستان

پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔



تاریخ پاکستان ، اہم موضوعات

تحریک پاکستان
تحریک پاکستان
جغرافیائی تاریخ
جغرافیائی تاریخ
سقوط ڈھاکہ
سقوط ڈھاکہ
شہ سرخیاں
شہ سرخیاں
سیاسی ڈائری
سیاسی ڈائری
قائد اعظمؒ
قائد اعظمؒ
ذوالفقار علی بھٹوؒ
ذوالفقار علی بھٹوؒ
بے نظیر بھٹو
بے نظیر بھٹو
نواز شریف
نواز شریف
عمران خان
عمران خان
سکندرمرزا
سکندرمرزا
جنرل ایوب
جنرل ایوب
جنرل یحییٰ
جنرل یحییٰ
جنرل ضیاع
جنرل ضیاع
جنرل مشرف
جنرل مشرف
صدر
صدر
وزیر اعظم
وزیر اعظم
آرمی چیف
آرمی چیف
چیف جسٹس
چیف جسٹس
انتخابات
انتخابات
امریکی امداد
امریکی امداد
مغلیہ سلطنت
مغلیہ سلطنت
ڈنمارک
ڈنمارک
اٹلی کا سفر
اٹلی کا سفر
حج بیت اللہ
حج بیت اللہ
سیف الملوک
سیف الملوک
شعر و شاعری
شعر و شاعری
ہیلتھ میگزین
ہیلتھ میگزین
فلم میگزین
فلم میگزین
میڈیا لنکس
میڈیا لنکس

پاکستان کے بارے میں اہم معلومات

Pakistan

چند اہم بیرونی لنکس


پاکستان کی فلمی تاریخ

پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……


احمد رشدی
احمد رشدی
کیفی
کیفی
رخسانہ
رخسانہ
اسد بخاری
اسد بخاری
تصورخانم
تصورخانم


PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan's political, film and media history.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes, and therefor, I am not responsible for the content of any external site.