پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
جمعتہ المبارک 9 جولائی 1948
ڈاک ٹکٹ
پاکستان کا پہلا ڈاک ٹکٹ 9 جولائی 1948ء کو جاری ہوا
پاکستان کی تاریخ تضادات کا مجموعہ ہے اور بدقسمتی سے آغاز ہی سے انتہائی نااہل لوگ اس ملک پر مسلط رہے ہیں۔۔!
اس صفحہ پر دو ڈاک ٹکٹوں کو ملاحظہ فرمائیں، ان میں سے ایک "اڑھائی آنے" کا سبز رنگ کا ڈاک ٹکٹ ہے جس پر اس وقت کے کراچی ائرپورٹ کی تصویر بنائی گئی ہے۔ اسی ٹکٹ پر "پاکستان زندہ باد" کے ساتھ 15 اگست 1947ء کی تاریخ درج ہے جو پاکستان کا اصل یومِ آزادی ہے۔
9 جولائی 1948ء کو سرکاری طور پر جاری ہونے والا یہ پہلا پاکستانی ڈاک ٹکٹ تھا لیکن اس پر "اڑھائی" کیسے لکھا ہوا ہے۔۔؟
مانا کہ اردو ، دائیں سے بائیں لکھی جاتی ہے لیکن گنتی تو بائیں سے دائیں ہی لکھی جاتی ہے، کم از کم ہم نے تو سکولوں میں ایسے ہی پڑھا تھا۔۔!
اب ڈیڑھ آنے والا دوسرا سرخ رنگ کا ڈاک ٹکٹ دیکھیں تو اس پر "ڈیڑھ آنہ" صحیح لکھا ہوا ہے، پھر پہلے ڈاک ٹکٹ پر "اڑھائی" لکھنے والوں کو کیا کہیں گے۔۔؟
پاکستان کا پہلا ڈاک ٹکٹ 9 جولائی 1948ء کو ریلیز ہوا تھا
پاکستان میں بھارتی ڈاک ٹکٹ
پاکستان میں گیارہ ماہ تک بھارتی ڈاک ٹکٹ چلتے رہے
یاد رہے کہ قیام پاکستان کے بعد 30 ستمبر 1947ء تک بھارتی ڈاک ٹکٹ چلتے تھے جن پر پہلی بار یکم اکتوبر 1947ء کو "Pakistan" کا نام چسپاں کیا گیا تھا اور اس پر شاہ برطانیہ جارج ششم کی تصویر اور "India Postage" درج تھا۔ یہ سلسلہ مسلسل گیارہ ماہ تک چلتا رہا اور پاکستان کا پہلا ڈاک ٹکٹ 9 جولائی 1948ء کو جاری ہوا تھا۔
بنگلہ دیش کے ڈاک ٹکٹ
ایسے لگتا تھا کہ جیسے پاکستان بنانے والوں نے کسی قسم کا کوئی ہوم ورک کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی تھی، اسی لیے ایسے اہم معاملات سے بے بہرہ تھے۔ اس کے برعکس پاکستان سے الگ ہونے والے بنگلہ دیش نے16 دسمبر 1971ء کو اپنی "آزادی" سے پانچ ماہ قبل ہی اپنے ڈاک ٹکٹ تیار کر لیے تھے۔
لندن میں مقیم "بنگلہ دیش کی جلاوطن حکومت کےسفیر" جسٹس ابو سعید چوہدری نے 26 جولائی 1971ء کو برٹش ہاؤس آف کامنس میں ایک پریس کانفرنس میں عالمی صحافیوں کے سامنے بنگلہ دیش کے پہلے ڈاک ٹکٹ پیش کیے جو تین دن بعد سرکاری طور پر کلکتہ اور لندن سے بھی جاری ہوئے۔ ان پر بنگلہ دیش کا پرچم، نقشہ اور بانی شیخ مجیب الرحمان کی تصاویر سمیت مختلف نعرے درج تھے۔ بعد میں جب بنگلہ دیش حقیقت بنا تو انھی ڈاک ٹکٹوں کو نقل کیا گیا تھا۔ ان ڈاک ٹکٹوں کو Bimanchand Mallick نے ڈیزائن کیا تھا۔
The first postage stamps in Pakistan
Friday, 9 July 1948
The first postage stamps were issued on July 9, 1948..
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
02-01-1965: 1965ء کے صدارتی انتخابات
10-10-2021: ڈاکٹرعبدالقدیرخان
02-07-2020: احمد رضا قصوری