Friday, 15 August 1947 was the first day of Pakistan..
15 اگست 1947ء ، پاکستان کی آزادی کا پہلا دن تھا جو ایک جمعتہ المبارک کا دن اور اتفاق سے رمضان المبارک کے متبرک مہینے میں جمعتہ الوداع کا دن بھی تھا۔۔!
اس دن پاکستان کا پہلا گزٹ جاری ہوا جو سیکریٹری جنرل چوہدری محمدعلی نے جاری کیا تھا۔ اس میں تاجدار برطانیہ کے طرف سے قائداعظمؒ محمدعلی جناحؒ کو پاکستان کے پہلے گورنر جنرل مقرر کیے جانے کا ذکر تھا۔ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ، جسٹس عبدالرشید نے ان سے پاکستان کے پہلے گورنر جنرل کے عہدے کا حلف لیا تھا۔ پھر قائداعظمؒ نے وزیراعظم نوابزادہ لیاقت علی خان اور پاکستان کی پہلی کابینہ کے ارکان نے بھی اپنے عہدوں کے حلف لیے تھے۔
پاکستان کے پہلے دن یعنی 15 اگست 1947ء کی صبح ریڈیو پاکستان لاہور کی ٹرانسمیشن کا آغاز صبح آٹھ بجے ہوا۔ پہلے سورہ آل عمران کی منتخب آیات کی تلاوت ہوئی۔ پھر انگریزی خبریں نیوز ریڈر نوبی نے پڑھیں۔ ساڑھے آٹھ بجے قائداعظمؒ کی آواز میں پہلے سے ریکارڈ شدہ ایک پیغام سنوایا گیا:
15 اگست 1947ء ہی کو پاکستان کے پہلے آرمی چیف General Sir Frank Messervy ، فضائیہ کے سربراہ ائر وائس مارشل Allan Perry-Keene اور بحری فوج کے سربراہ رئرایڈمرل James Wilfred Jefford نے بھی اپنے اپنے عہدوں کے حلف اٹھائے تھے۔
مشرقی بنگال کے گورنر Sir Frederick Chalmers Bourne ، مغربی پنجاب کے گورنر Sir Robert Francis Mudie ، سندھ کے گورنر شیخ غلام حسین ہدایت اللہ ، گورنر سرحد Sir George Cunningham اور بلوچستان کے چیف کمشنر Sir Geoffrey Prior نے بھی 15 اگست 1947ء ہی کو اپنے اپنے عہدوں کے حلف اٹھائے تھے۔
15 اگست 1947ء کو ہی انگریزی کے معروف روزنامہ ڈان نے کراچی سے اپنی اشاعت کا آغاز کیا تھا۔
The First Day of Pakistan (video)
Credit: Pak Heroes
پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!
پاکستانی فلموں ، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر ایک منفرد اور معلوماتی سلسلہ