PAK Magazine
Saturday, 02 December 2023, Week: 48

Pakistan Chronological History
Annual
Annual
Monthly
Monthly
Weekly
Weekly
Daily
Daily
Alphabetically
Alphabetically

2002

میر ظفراللہ خان جمالی

ہفتہ 23 نومبر 2002
Mir Zafrullah Khan Jamali

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے واحد وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی۔۔!

جنرل پرویز مشرف کے دور میں ہونے والے 10 اکتوبر 2002ء کے انتخابات کے نتیجے میں مقتدر قوتوں کی راتوں رات بنائی گئی کٹھ پتلی سیاسی جماعت مسلم لیگ ق ، پیپلز پارٹی کے مقابلے میں کم وؤٹ حاصل کرنے کے باوجود پارلیمنٹ میں اکثریتی پارٹی بنا دی گئی تھی لیکن پھر بھی سادہ اکثریت سے محروم تھی۔

کٹھ پتلی وزیراعظم

متحدہ مجلس عمل اور پی پی کے بھگوڑوں کے تعاون سے ق لیگ کے لیڈر میر ظفراللہ جمالی کو 21 نومبر 2002ء سے 26 جون 2004ء تک ، پاکستان کا 14واں وزیر اعظم بنا دیا گیا تھا۔ ایک کٹھ پتلی وزیراعظم سے شورش زدہ صوبے بلوچستان کی سیاسی محرومی کو ختم کرنے کی کوشش بھی کی گئی تھی۔ لیکن یکم اکتوبر 2003ء کو امریکی دورے میں جمالی صاحب کی سیکریٹری دفاع ڈونلڈ رمز فیلڈ سے بلا اجازت تنہائی میں روبرو ملاقات جیسی گستاخی مقتدر حلقوں کو ہضم نہ ہو سکی تھی اور ان سے استعفیٰ طلب کر لیا گیا تھا۔

لوٹا کریسی کی عملی تصویر

میر ظفراللہ خان جمالی ، پاکستان میں "لوٹا کریسی" کی عملی تصویر تھے اور ہر مقتدر پارٹی میں شامل رہے جن میں پیپلز پارٹی ، ضیاع آمریت ، نون لیگ ، قاف لیگ اور تحریک انصاف کے نام آتے ہیں۔ 1970ء کے انتخابات میں انہیں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر شکست ہوئی۔ 1977ء کے انتخابات میں اسی پارٹی کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے لیکن جب جنرل ضیاع نے مارشل لا نافذ کیا تو وہ وفاداری بدل کر آمرمردود کے ساتھ ہو لئے۔ 1985 کے غیر جماعتی انتخابات میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔

29 مئی 1988ء کو جب جنرل ضیاع مردود نے اپنے نامزد کردہ وزیراعظم محمد خان جونیجو حکومت کو بے بنیاد الزامات لگا کر برطرف کر دیا تو جمالی صاحب ، آمر مطلق کے حکم پر بلوچستان کے وزیر اعلیٰ بنے۔ 17 اگست 1988ء کو ضیاع ہلاک ہوا تو ہوا کا رخ دیکھ کر ایک بار پھر پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے اور 18 نومبر 1988ء کے انتخابات میں کامیابی کے بعد دوبارہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ کے منصب پر فائز ہوئے۔ 1990ء کے انتخابات میں ناکام لیکن 1993ء میں کامیاب ہو گئے۔ نواز شریف کے دور میں 9 نومبر 1996ء تا 22 فروری 1997ء ایک بار پھر بلوچستان کے نگراں وزیراعلیٰ رہے۔ 1997ء میں سینٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ 1997ء میں نواز شریف کے تختہ الٹائے جانے کے بعد مشرف کے حامی بنے اور ق لیگ کی تشکیل کے بعد اس کے لیڈر بن کر ایک کٹھ پتلی وزیر اعظم بنائے گئے۔ عمران خان وزیراعظم بنائے گئے تو ان کی پارٹی میں بھی شامل رہے۔

میر ظفراللہ خان جمالی ، یکم جنوری 1944ء کو ڈیرہ مراد جمالی کے قصبے روجھان جمالی میں پیدا ہوئے۔ پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ سیاست سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ وہ اردو ، پنجابی ، سندھی ، پشتو اور براہوی زبانوں پر بھی عبور رکھتے تھے۔ 76 برس کی عمر میں 2 دسمبر 2020ء کو دل کا دورہ پڑنے سے راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔






Mir Zafrullah Khan Jamali

Saturday, 23 November 2002

Zafarullah Khan Jamali was 15th Prime Minister of Pakistan from 2002-04..



1951
پاکستان آرڈیننس فیکٹری
پاکستان آرڈیننس فیکٹری
1989
بے نظیر بھٹو کے خلاف تحریک عدم اعتماد
بے نظیر بھٹو کے خلاف تحریک عدم اعتماد
1979
ذوالفقار علی بھٹوؒ ، پیدائش سے پھانسی تک
ذوالفقار علی بھٹوؒ ، پیدائش سے پھانسی تک
1974
جنگی قیدیوں کی واپسی
جنگی قیدیوں کی واپسی
1962
1962ء کا معطل آئین
1962ء کا معطل آئین



تاریخ پاکستان

پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!



تاریخ پاکستان ، اہم موضوعات
تحریک پاکستان
تحریک پاکستان
جغرافیائی تاریخ
جغرافیائی تاریخ
سقوط ڈھاکہ
سقوط ڈھاکہ
شہ سرخیاں
شہ سرخیاں
سیاسی ڈائری
سیاسی ڈائری
قائد اعظمؒ
قائد اعظمؒ
ذوالفقار علی بھٹوؒ
ذوالفقار علی بھٹوؒ
بے نظیر بھٹو
بے نظیر بھٹو
نواز شریف
نواز شریف
عمران خان
عمران خان
سکندرمرزا
سکندرمرزا
جنرل ایوب
جنرل ایوب
جنرل یحییٰ
جنرل یحییٰ
جنرل ضیاع
جنرل ضیاع
جنرل مشرف
جنرل مشرف
صدر
صدر
وزیر اعظم
وزیر اعظم
آرمی چیف
آرمی چیف
چیف جسٹس
چیف جسٹس
انتخابات
انتخابات
امریکی امداد
امریکی امداد
مغلیہ سلطنت
مغلیہ سلطنت
ڈنمارک
ڈنمارک
اٹلی کا سفر
اٹلی کا سفر
حج بیت اللہ
حج بیت اللہ
سیف الملوک
سیف الملوک
شعر و شاعری
شعر و شاعری
ہیلتھ میگزین
ہیلتھ میگزین
فلم میگزین
فلم میگزین
میڈیا لنکس
میڈیا لنکس

پاکستان کے بارے میں اہم معلومات

Pakistan

چند اہم بیرونی لنکس


پاکستان کی فلمی تاریخ

تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… گیتوں کی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… فلمی ٹائم لائن …… سینما گھر …… جوبلی فلمیں …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… عید کی فلمیں …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… فنکاروں کی تقسیم …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… پاکستانی فلموں کے 75 سال …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد ……


دیبو بھٹا چاریہ
دیبو بھٹا چاریہ
نرالا
نرالا
صفدرحسین
صفدرحسین
روبینہ بدر
روبینہ بدر
لہری
لہری


PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan's political, film and media history.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes, and therefor, I am not responsible for the content of any external site.