پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
جمعتہ المبارک 27 جنوری 1961
وارسک ڈیم
وارسک ڈیم
وارسک ڈیم کا افتتاح 1960ء میں ہوا تھا۔۔!
حکومت کینیڈا کی مالی اور فنی امداد سے پشاور سے 20 میل دور دریائے کابل پر تعمیر کیے گئے وارسک ڈیم کا سنگ بنیاد 1956ء میں رکھا گیا تھا۔ 26 میل طویل اور ایک ہزار فٹ گہری جھیل ہے جو افغان بارڈر تک پھیلی ہوئی ہے۔ زراعت کے علاوہ اڑھائی سو میگاواٹ بجلی کی روزانہ پیداوار ہے۔
اس وقت کے 35 کروڑ روپے سے تعمیر ہونے والے اس ڈیم کا افتتاح 27 جنوری 1960ء کو صدر جنرل محمد ایوب خان نے کیا تھا۔ افتتاحی تقریب میں وزیر قدرتی وسائل ، پانی و بجلی جناب ذوالفقار علی بھٹوؒ کے علاوہ کینیڈا کے وزیر گورڈن چرچل بھی ان کے ساتھ تھے۔
وارسک ڈیم ، کولمبو پلان کے تحت بنایا گیا تھا۔ 28 نومبر 1950ء کو وجود میں آنے والی یہ تنظیم ، ترقی پذیر ممالک کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا ایک معاہدہ تھا جس میں 28 ممالک شریک تھے۔ امریکہ ، برطانیہ ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور کینیڈا جیسے امیر ممالک کے سرمائے سے غریب ممالک میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کیے گئے تھے جن میں سے ایک وارسک ڈیم بھی تھا۔
Warsak Dam completed
Friday, 27 January 1961
President of Pakistan, General Mohammad Ayub Khan (with his Minister for Natural Resources Mr. Bhutto) inaugurated Warsak Dam on Kabul river on 27 January 1961. This dam was financed by the Canadian government and was completed in 4 years (since 1956).
Warsak Dam completed (video)
Credit: British Pathé
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
06-04-1979: بھٹو کی پھانسی کے خلاف مظاہرے
16-12-1971: شیخ مجیب الرحمان
16-05-1946: کیبنٹ مشن پلان