PAK Magazine
Wednesday, 22 March 2023, Week: 12

Pakistan Chronological History
Annual
Annual
Monthly
Monthly
Weekly
Weekly
Daily
Daily
Alphabetically
Alphabetically


2004

Shaukat Aziz

Saturday, 28 August 2004

Shaukat Aziz was a dummy Prime Minister in Pakistan from 2004-7..

شوکت عزیز

ہفتہ 28 اگست 2004
شوکت عزیز

شوکت عزیز ، پاکستان کے ایک اور کٹھ پتلی وزیراعظم تھے۔۔!

ایک ڈمی پرائم منسٹر

فوجی آمر جنرل پرویز مشرف نے 12 اکتوبر 1999ء کو دوتہائی اکثریت رکھنے والے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹ کر جب اپنی ناجائز حکومت قائم کی تو اس کے وزیرخزانہ کے طور پر سٹی بینک کے ایک بینکار اور فنانسر شوکت عزیز کو زحمت دی گئی تھی۔ موصوف کی نج کاری کی پالیسیوں سے وزیراعظم ظفراللہ خان جمالی کے اختلافات کی وجہ سے شوکت عزیز کو وزیراعظم بنانے کے لیے پہلے ایک "حلالہ وزیراعظم" چوہدری شجاعت حسین کی ضرورت پڑی۔ اس دوران تھرپارکر اور اٹک سے شوکت عزیز کو جعلی انتخابات میں جتوا کر قومی اسمبلی کا ممبر بنا کر 28 اگست 2004ء کو وزارت عظمیٰ کا تاج بھی ان کے سر پر رکھ دیا تھا۔ اس عہدے پر وہ تین سال تک یعنی 15 نومبر 2007ء تک فائز رہے تھے۔

نج کاری کی تباہ کاریاں

شوکت عزیز کی حیثیت ایک ڈمی پرائم منسٹر کی تھی ، اصل اختیارات تو مختارکل فوجی آمر جنرل مشرف کے پاس تھے۔ اس لیے ان کے کسی اقدام کی تعریف یا تنقید کرنا زیادتی ہوگی۔ البتہ ان کی نج کاری پالیسیوں کے مضمرات قابل ذکر تھے۔ انھوں نے منافع بخش سرکاری اداروں کی ہول سیل کے علاوہ پاکستان کو ایک "25 سالہ توانائی منصوبے" سے 2030ء تک بجلی کی پیداوار کے لیے درآمدی تیل پر پاکستان کا انحصار 50 فیصد تک بڑھانا جیسے متنازعہ واقعات شامل ہیں۔ انھی کی پالیسیوں کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو ہوگیا تھا جس نے پاکستان کی معیشت کو بے حد نقصان پہنچایا تھا۔

شوکت عزیز کا پس منظر

شوکت عزیز ، 6 مارچ 1949ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد ایس اے عزیز تھے جو سرکاری ادارے پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن (PBC) میں بطور چیف انجینئر ملازم تھے۔ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سے گریجویشن کیا۔ کراچی میں انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن ( IBA) اور 1969 میں بزنس ایڈمنسٹریشن میں MBA کی سند حاصل کی۔ 1969ء میں سٹی بینک کے فنانسر کے طور پر مختلف ممالک کی حکومتوں میں خدمات انجام دیں اور 1999ء میں سٹی بینک کے ایگزیکٹو نائب صدر بن گئے۔ امریکہ میں عزیز نے متعدد عہدوں پر فائز رہے۔ وہ ، سٹی بینک کے ذیلی اداروں بشمول سعودی امریکن بینک، سٹی کارپ اسلامک بینک، اور کئی غیر منافع بخش تنظیموں کے بورڈ ممبر رہے ہیں۔ 1990ء کی دہائی میں ملٹی نیشنل بینکنگ انڈسٹریز کو پاکستان میں لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ حال میں لندن میں مقیم ہیں۔







1950
 لیاقت علی خان کا دورہ امریکہ
لیاقت علی خان کا دورہ امریکہ
1961
وارسک ڈیم
وارسک ڈیم
1963
بھٹو بطور وزیر خارجہ
بھٹو بطور وزیر خارجہ
2004
چوہدری شجاعت حسین
چوہدری شجاعت حسین
2022
وزرائے اعظم پاکستان
وزرائے اعظم پاکستان



تاریخ پاکستان

پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!



تاریخ پاکستان ، اہم موضوعات
تحریک پاکستان
جغرافیائی تاریخ
سقوط ڈھاکہ
شہ سرخیاں
سیاسی ڈائری
قائد اعظمؒ
ذوالفقار علی بھٹوؒ
بے نظیر بھٹو
نواز شریف
عمران خان
سکندرمرزا
جنرل ایوب
جنرل یحییٰ
جنرل ضیاع
جنرل مشرف
صدر
وزیر اعظم
آرمی چیف
چیف جسٹس
انتخابات
امریکی امداد
مغلیہ سلطنت
ڈنمارک
اٹلی کا سفر
حج بیت اللہ
سیف الملوک
شعر و شاعری
ہیلتھ میگزین
فلم میگزین
میڈیا لنکس

پاکستان کے بارے میں اہم معلومات

Pakistan

چند اہم بیرونی لنکس


پاکستان کی فلمی تاریخ

پاکستانی فلموں ، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر ایک منفرد اور معلوماتی سلسلہ

آئرن پروین
آئرن پروین
حیدر چوہدری
حیدر چوہدری
اخترحسین اکھیاں
اخترحسین اکھیاں
کمال احمد
کمال احمد
روبینہ بدر
روبینہ بدر
حسن طارق
حسن طارق
سیف الدین سیف
سیف الدین سیف
نسیم بیگم
نسیم بیگم
غزالہ
غزالہ
غلام حسین شبیر
غلام حسین شبیر


PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan's political, film and media history.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes, and therefor, I am not responsible for the content of any external site.