پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
پير 2 اپریل 1979
بھٹو کی پھانسی کا دن
2 اپریل 1979ء کے روزنامہ جنگ نے یہ خبر دی تھی کہ بدھ، 4 اپریل 1979ء کو بھٹو کو پھانسی دے دی جائے گی۔۔!
خبر کے مطابق، لاہور جیل سے سو میل کے فاصلے پر ایک جیل میں تارا مسیح نامی جلاد کے ہاتھوں مسٹر بھٹو کو پھانسی دینے کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اسی دن بی بی سی نے یہ خبر دی تھی کہ بیگم نصرت بھٹو اور بے نظیر بھٹو کو جیل حکام کی طرف سے بھٹو صاحب سے آخری ملاقات کے لیے کہا گیا ہے اور کل ان کی الوداعی ملاقات کروا دی جائے گی۔
میں بالکل بے قصور ہوں ، بھٹو
اسی دن ذوالفقار علی بھٹو کا آخری بیان اخبارات کی زینت بنا تھا جس میں انھوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ میں بالکل بے قصور ہوں اور ایک ناکردہ گناہ کی معافی اگر خدا سے نہیں مانگ رہا تو ایک آدمی سے کیونکر مانگ سکتا ہوں۔ بھٹو نے یہ بھی کہا کہ میرا بالکل ضمیر صاف ہے اور میں خود کو اس مقدمہ قتل سے بری الزمہ قرار دیتا ہوں لیکن خدا سے اپنے سابقہ گناہوں کی معافی مانگ رہا ہوں۔ اسی خبر کے مطابق بھٹو نے حفیظ پیرزادہ اور مرکزی کمیٹی کو اپیل کرنے سے روک دیا اور ایسے کسی بھی فعل پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔
یکم اور دو اپریل 1979ء کی سیاسی ڈائری کا ایک ورق
Bhutto's excution
Monday, 2 April 1979
Bhutto will be excuted on April 4, 1979
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
07-12-1970: 1970ء کے عام انتخابات
03-02-1997: 1997ء کے عام انتخابات
05-11-1996: ملک معراج خالد