محترمہ فاطمہ جناح کا مشرقی پاکستان میں فقید المثال استقبال۔۔!
2 جنوری 1965ء کو پاکستان میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں اپوزیشن پارٹی کونسل مسلم لیگ کی رہنما محترمہ فاطمہ جناح نے جب 6 نومبر 1964ء کو مشرقی پاکستان (موجودہ بنگلہ دیش) کا دورہ کیا تو ان کا جگہ جگہ پرتپاک استقبال کیا گیا تھا۔ بنگالیوں نے والہانہ انداز میں انھیں خوش آمدید کہا۔ یہاں تک کہ عوامی لیگ کے لیڈر شیخ مجیب الرحمان ، ان کے ساتھ ساتھ رہے اور ان سے بھرپور تعاون کیا تھا۔ یہی جوش و خروش اس وقت کے مغربی پاکستان میں بھی تھا جہاں انھیں ایوبی آمریت کے خلاف ایک علامت سمجھا گیا تھا۔
بہت کم لوگوں کو علم ہوگا کہ 1965ء کی جنگ کا ایک مشہور زمانہ رزمیہ ترانہ "ساتھیو ، مجاہدو ، جاگ اٹھا ہے سارا وطن۔۔" اصل میں محترمہ فاطمہ جناح کی انتخابی مہم سے متاثر ہوکر لکھا گیا تھا۔ حمایت علی شاعر کے لکھے ہوئے اس ترانے کی دھن موسیقار خلیل احمد نے بنائی تھی اور نمایاں آواز مسعودرانا کی تھی جن کا الاپ "ساتھیو ، مجاہدو" اس ترانے کی جان تھا۔ شوکت علی کی معاون آواز تھی جنھوں نے یہ انکشاف کیا تھا۔ اس ترانے کو فلم مجاہد (1965) میں شامل کیا گیا تھا اور جنگ ستمبر 1965ء کے دوران سب سے مقبول ترین جنگی ترانہ تھا۔
1965ء کے صدارتی انتخابات بالغ رائے دہی کی بنیاد پر نہیں ہوئے تھے بلکہ صرف بلدیاتی اداروں کے 80 ہزار ممبران کو ہی وؤٹ دینے کا حق حاصل تھا۔ صدر ایوب خان ، نے صدارتی انتخاب جیت لیا تھا۔ اگر عام انتخابات ہوتے تو 70 سالہ ضعیف خاتون پاکستان کی ہی نہیں بلکہ اسلامی دنیا کی پہلی مسلم خاتون صدر ہوتیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مذہبی حلقے عورت کی حکمرانی پر متفق نہیں تھے۔ جماعت اسلامی نے محترمہ فاطمہ جناح کا ساتھ دیا تھا لیکن دیگر مذہبی جماعتوں نے مخالفت کی تھی۔
A rare footage of huge reception of Mohtrama Fatima Jinnah (the sister of the founder of Paksitan Qaid-e-Azam Mohammad Ali Jinnah), who visited East Pakistan (now Bangladesh) ) on November 6, 1964 during her election campaign as Presidential candidate against General Ayub Khan..
Fatima Jinnah's Election Campaign (video)
Credit: British Movietone
Credit: Pak Broad Cor
پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!
گیتوں کی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… فلمی ٹائم لائن …… سینما گھر …… جوبلی فلمیں …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… عید کی فلمیں …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… فنکاروں کی تقسیم …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… پاکستانی فلموں کے 75 سال …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد ……