پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
جمعرات 11 اگست 1955
چوہدری محمد علی
چوہدری محمدعلی ، 11 اگست 1955ء کو محمدعلی بوگرا کے بعد پاکستان کے چوتھے وزیراعظم نامزد ہوئے۔۔!
پاکستان کے پہلے آئین کے خالق
صدر سکندرمرزا نے قائم مقام گورنرجنرل بنتے ہی پاکستان کے تیسرے وزیراعظم محمدعلی بوگرا کو برطرف کیا تو انھیں چوہدری محمدعلی کی صورت میں ایک ریڈی میڈ وزیراعظم دستیاب تھا۔ وہ ، ون یونٹ کے زبردست حامی تھے اور انھیں ، پاکستان کے پہلے آئین کے خالق ہونے کا اعزاز حاصل ہے لیکن ستم ظریفی دیکھیے کہ اپنے ہی بنائے ہوئے آئین کا شکار ہوئے اور اپنی مخلوط حکومت پر گرفت مضبوط نہیں کرسکے تھے۔ 10 ستمبر 1956ء کو استعفیٰ دینے پر مجبور ہوئے اور حسین شہید سہروردی کو وزارت عظمیٰ ملی تھی۔
ایک خالص بیوروکریٹ
چوہدری محمدعلی ، ایک خالص بیوروکریٹ تھے جنھوں نے تقسیم سے قبل برطانوی ہند میں اپنی قابلیت سے وزارت خزانہ میں اعلیٰ عہدے تک رسائی حاصل کی تھی۔ تقسیم ہند سے قبل عارضی حکومت میں وزیرخزانہ لیاقت علی خان کے غریب نواز بجٹ کے پیچھے اصل محنت ان کی تھی۔
چوہدری صاحب ، 15جولائی 1905ء کو جالندھر کی آرائیں برادری میں پیدا ہوئے تھے۔ 1928ء میں انڈین آؤٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس میں شامل ہوئے اور ایڈیشنل سیکریٹری کے عہدے تک پہنچےتھے۔ قیام پاکستان کے بعد پاکستان کے پہلے سیکریٹری جنرل اور 1951ء میں وفاقی وزیر خزانہ بنے۔ 1955ء میں دستور ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور 11 اگست 1955ء سے 12 ستمبر 1956ء تک پاکستان کے وزیراعظم رہے۔ ان کے دور حکومت میں پاکستان کے پہلے آئین کا نفاذ ہوا تھا۔ وزارتِ عظمیٰ سے فراغت کے بعدچوہدری محمد علی نے مسلم لیگ بھی چھوڑ دی اور ایک نئی سیاسی جماعت "تحریک استحکام پاکستان" بنالی جسے 1958 میں "نظام اسلام پارٹی" میں ضم کردیا تھا۔
ایک ناکام سیاستدان
ایوب خان کے مارشل لاء کے نفاذ کے بعد وہ عملی سیاست سے کنارہ کش ہوگئے تھے لیکن محترمہ فاطمہ جناح کے صدارتی انتخابات میں فعال کردار ادا کیاتھا۔ یحییٰ خاں کا مارشل لاء آیا تو چودھری صاحب سیاست سے ریٹائر ہو گئے تھے۔
پاکستان کے چوتھے وزیراعظم چوہدری محمدعلی کا یکم دسمبر 1980ء کو انتقال ہوا اور کراچی میں دفن ہوئے۔ انہوں نے تحریک پاکستان کے موضوع پر Emergence of Pakistan کے نام سے ایک کتاب بھی تحریر کی تھی جس کا اردو ترجمہ ’’ظہور پاکستان‘‘ کے نام سے شائع ہوچکا ہے۔
Chaudhry Mohammad Ali as Prime Minister..!
Thursday, 11 August 1955
Chaudhry Mohammad Ali was appointed as Prime Minister of Pakistan on August 11, 1953 after the Governor General Sikandar Mirza dismissed Mohammad Ali Bogra from his post on August 7, 1953..
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
16-09-1978: ضیاء الحق
19-05-1954: پاکستان کے لیے امریکی امداد
10-03-2024: آصف علی زرداری