پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
جمعتہ المبارک 18 اکتوبر 1957
آئی آئی چندریگر
18 اکتوبر 1957ء کو آئی آئی چندریگر نے پاکستان کے چھٹے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔۔!
صدرسکندرمرزا نے 11 اکتوبر 1957ء کو وزیراعظم حسین شہید سہروردی کو برطرف کیا تو ان کی نظر انتخاب وزیرقانون اسماعیل ابراہیم چندریگر پر پڑی جو 1956ء کے آئین کی تدوین میں اہم کردار ادا کرچکے تھے۔
آئی آئی چندریگر کو بھی ایک مختلف الخیال مخلوط حکومت چلانا پڑی جس میں مسلم لیگ ، ری پبلیکن پارٹی ، کرشک سرامک پارٹی اور نظام اسلام پارٹی شامل تھی جبکہ عوامی لیگ ، اپوزیشن میں تھی۔ جداگانہ انتخابات کے مسئلہ پر یہ حکومت بھی نہ چل سکی تھی اور صرف 55 دن بعد مستعفی ہو گئی تھی۔
آئی آئی چندریگر کون تھے؟
آئی آئی چندریگر ، 15 ستمبر 1897ء کو احمدآباد میں پیدا ہوئے۔ بمبئی یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد وکالت کے شعبے سے اپنی عملی زندگی کا آغاز کیا۔ 1924ء میں احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے رکن منتخب ہوئے۔ 1936ء میں آل انڈیا مسلم لیگ میں شامل ہوئے اور 1937ء میں بمبئی اسمبلی کے رکن چنے گئے۔ اگلے سال بمبئی اسمبلی میں مسلم لیگ پارٹی کے ڈپٹی لیڈر منتخب ہوئے۔ 1940ء سے 1945ء تک بمبئی مسلم لیگ کے صدر بھی رہے۔ 1940ء میں قرارداد لاہور کے اجلاس میں تقریر کرنے کا موقع ملا۔ 1946ء میں ہندوستان کی عارضی حکومت میں مسلم لیگ کے نمائندے کی حیثیت سے وزارت تجارت کا قلمدان ملا۔ اسی سال جینوا میں اتحادی قوموں کی تجارتی کانفرنس میں برصغیر کی نمائندگی کی تھی۔
قیام پاکستان کے بعد مرکزی وزیر تجارت و صنعت مقرر ہوئے۔ 1948ء میں افغانستان میں پاکستان کے سفیر تعینات ہوئے۔ 1950ء میں صوبہ سرحد (خیبرپختونخواہ) اور 1951ء میں صوبہ پنجاب کے گورنر بھی رہے۔ 1955ء میں وہ وزیراعظم چوہدری محمدعلی کی کابینہ میں وزیرقانون تھے اور پہلے آئین کی تدوین میں اپنا کردار ادا کیا تھا۔ 18 اکتوبر 1957ء کو وزیراعظم حسین شہید سہروردی کی برطرفی کے بعد صدرسکندرمرزا نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ پیش کیا لیکن ایک مخلوط حکومت صرف 55 دن ہی چل سکی تھی۔
26 ستمبر 1960کو لاہور میں انتقال ہوا اور کراچی میں دفن ہوئے۔
Chundrigar 6th Prime Minister
Friday, 18 October 1957
Prime Minister I. I. Chundrigar was 6th Prime Minister in Pakistan..
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
07-08-1955: سکندر مرزا
16-12-1971: شیخ مجیب الرحمان
07-09-1974: قادیانی، غیر مسلم قرار پائے