پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
بدھ 11 دسمبر 1957
آئی آئی چندریگر مستعفی
ابراہیم اسماعیل چندریگر
دو ماہ بھی وزیرِاعظم نہ رہ سکے
پاکستان کے چھٹے وزیر اعظم آئی آئی چندریگر صرف 55 دن تک اس عہدہ پر فائز رہے۔۔!
صدرسکندرمرزا نے 11 اکتوبر 1957ء کو عوامی لیگ کے رہنما حسین شہید سہروردی کو برطرف کرنے کے بعد 18 اکتوبر 1957ء کو اسماعیل ابراہیم چندریگر یا آئی آئی چندریگر کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سونپا تھا لیکن وہ بھی ایک ناکام تجربہ ثابت ہوئے تھے۔
چندریگر ، تحریک عدم اعتماد کا پہلا شکار
آئی آئی چندریگر ، پاکستان کے پہلے وزیراعظم تھے جو عدم اعتماد کی تحریک کا شکار ہوکر مستعفی ہوئے۔ ان کی بطور وزیراعظم ناکامی کی بڑی وجہ یہ تھی کہ وہ ، مختلف الخیال چار جماعتی اتحاد کی ایک مخلوط حکومت کے سربراہ تھے۔ خود ، مسلم لیگ کی نمائندگی کررہے تھے لیکن 1955ء میں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کے وؤٹوں سے بنائی گئی 80 ارکان پر مشتمل دوسری دستور ساز اسمبلی میں مسلم لیگ کی بھاری اکثریت ختم ہوچکی تھی۔ ایک درباری پارٹی ، ری پبلکن پارٹی بھی پیدا کی گئی تھی جس میں مسلم لیگ کے لوٹوں کے علاوہ صوبہ سرحد کے پہلے وزیراعلیٰ اور ون یونٹ کے بعد مغربی پاکستان کے پہلے وزیراعلیٰ ڈاکٹر خانصاحب بھی تھے جو سیکولر ذہن کے مالک تھے۔ وہ مذہب کے نام پر تفریق کے قائل نہیں تھے جبکہ مسلم لیگ اور پاکستان کی اشرافیہ کی ساری سیاست ہی مذہبی تفریق کے گرد گھومتی تھی۔ ایک غیراہم چھوٹی پارٹی ، نظام اسلام پارٹی کی سیاست بھی مذہبی تھی جبکہ کرشک سرامک پارٹی کی سیاست بنگالی قوم پرستی کے گرد گھومتی تھی۔ اپوزیشن جماعت عوامی لیگ کی سیاست بھی بنگالی قوم پرستی کی سیاست تھی جس کی حکومت برطرف کی جاچکی تھی۔آئی آئی چندریگر روڈ کراچی
ایک ناکام سیاستدان ہونے کے باوجودہ سابق وزیراعظم اسماعیل ابراہیم چندریگر بڑے خوش قسمت تھے کہ ان کے نام سے منسوب "آئی آئی چندریگر روڈ" کراچی کے قلب میں واقع پاکستان کی "وال سٹریٹ" یا معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔ میکلوڈروڈ کے پرانے نام سے معروف اس روڈ پر کراچی سٹاک ایکسچینج ، کراچی کاٹن ایکسچینج اور کراچی ایوان صنعت و تجارت کے علاوہ سٹیٹ بینک ، حبیب بینک ، ایم سی بی ، نیشنل بینک ، بینک الفلاح ، سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک اور سٹی بینک وغیرہ کے صدردفاتر واقع ہیں۔ روزنامہ جنگ اور جیو کے علاوہ دیگر کئی نشریاتی اداروں کے مراکز بھی یہیں ہیں۔I.I. Chundrigar sacked
Wednesday, 11 December 1957
I.I. Chundriar was Prime Minister of Pakistan for only 55 days from 17.10. - 16.12.1957..
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
21-10-1979: جنرل ضیاء کا مارشل لاء
01-06-2018: ناصر الملک
12-08-1983: قائد اعظم ؒ اور صدارتی نظام