میر ہزار خان کھوسو ، پاکستان کے 5ویں نگراں وزیر اعظم تھے۔۔!
2013ء میں پیپلز پارٹی نے اپنی آئینی مدت پوری کی تو اگلے انتخابات کے لیے نگران سیٹ اپ میں میر ہزار خان کھوسو کو 25 مارچ سے 5 جون 2013ء تک نگران وزیراعظم بنایا گیا تھا۔ 2013ء کے انتخابات میں میاں محمد نواز شریف ، تیسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔
میر ہزار خان کھوسو ، بلوچستان کے مقام سبی میں 30 ستمبر 1929ء کو پیدا ہوئے۔ 1954ء میں سندھ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ 1966ء سے 1976ء تک جیکب آباد، سندھ میں پبلک پراسیکیوٹر رہے۔ بلوچستان کے لاء کالج کوئٹہ میں گورنمنٹ میں پروفیسر رہے۔ 1991ء میں شریعت کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر ترقی دی گئی اور 1994ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔ 1994ء سے 1996ء تک سپریم کورٹ پاکستان کے جج کے طور پر بھی منتخب ہوئے۔ 26 جون 2021ء کو کوئٹہ میں انتقال کرگئے تھے۔
Mir Hazar Khan Khoso was the caretaker Prime Minister of Pakistan in 2013..
پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!
اداکاروں کی ٹائم لائن …… فلمی ٹائم لائن …… سینما گھر …… جوبلی فلمیں …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… عید کی فلمیں …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… فنکاروں کی تقسیم …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… پاکستانی فلموں کے 75 سال …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد ……