پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
منگل یکم دسمبر 1970
جنرل یحییٰ کی ہوس اقتدار
پاکستان پر قابض فوجی آمر جنرل یحییٰ خان ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ انتخابات 1970ء کے بعد وہ صدر کے عہدہ پر نہیں رہے گا۔۔!
کاش ، اپنے اس وعدے کا وہ پاس بھی کرتا لیکن ہاتھی کے دانت کھانے کے اور ، اور دکھانے کے اور ہوتے ہیں۔۔!
جنرل یحییٰ نے جنرل ایوب کا تختہ کیوں الٹا؟
پاکستان کی تاریخ کے اس انتہائی نااہل حکمران نے ملک تڑوا لیا تھا لیکن اپنے ناجائز اقتدار سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں تھا۔ اگر وہ اتنا ہی مخلص اور معصوم ہوتا تو اپنے پیش رو جنرل ایوب خان کا تختہ الٹنے کی بجائے مروجہ آئین کے تحت صدارتی انتخابات ہونے دیتا لیکن اس انتخابی عمل سے بھٹو ، صدر بن سکتا تھا جو اس وقت تک قوم کا ہیرو بن چکا تھا اور جس سے غاصبوں اور جابروں کا ٹولہ بڑا خوفزدہ تھا۔
جنرل یحییٰ خان اور بھٹو کی مخاصمت کیوں تھی ؟
حقیقت میں ذوالفقار علی بھٹو ہی کے خوف سے 1970ء میں پہلی بار عام انتخابات کروائے گئے تھے تاکہ بنگالیوں کی عددی برتری کے باعث اسے حکومت میں آنے سے روکا جا سکے۔ بنگالیوں کو اتنا بے بس اور بے ضرر سمجھ لیا گیا تھا کہ ان سے ان غاصبوں کو اپنے اقتدار کے لئے کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوتا تھا لیکن جب شیخ مجیب کو برتری حاصل ہو گئی تھی تو اسے حکومت دینے کے بجائے پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت بنگالیوں پر یلغار کر دی گئی تھی۔ پھر تاریخ نے دیکھا کہ کس طرح مسلمانوں کی تاریخ کو داغدار کیا گیا اور اپنے ناجائز اقتدار کی ہوس میں خون کی ندیاں تک بہا دی گئی تھیں۔
1965ء کی جنگ کے بعد یحییٰ خان اور بھٹو میں شدید نفرت پیدا ہوچکی تھی کیونکہ بھٹو ، یحییٰ کو جنگ میں ناکامی کا ذمہ دار سمجھتا تھا۔ اکھنور کی جانب پیش قدمی محض جنرل یحییٰ کی نااہلی کی وجہ سے رک گئی تھی اور کشمیر کو آزاد کروانے کے لئے بھٹو کا تجویز کردہ آپریشن جبرالٹر بری طرح سے ناکام ہو گیا تھا۔
Pakistan Election 1970
(Daily Mashriq Lahore, 7.12.1970)
President Yahya Khan's interview
Tuesday, 1 December 1970
An interview of President General Yayha Khan about his future plans to continue as President after the election 1970..
President Yahya Khan's interview (video)
Credit: AP Archive
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
27-12-1947: سر محمد ظفر اللہ خان
05-09-1976: پانچویں آئینی ترمیم: عدلیہ اور انتظامیہ
17-06-1954: محمد علی بوگرا کا دورہ ترکی