پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
جمعتہ المبارک یکم جون 1979
میں نے ڈھاکہ ڈوبتے دیکھا
یکم جون 1979ء کی ذاتی ڈائری کے مطابق "قومی ڈائجسٹ" میں شائع ہونے والی لیفٹینٹ کرنل صدیق سالک کی مشہور کتاب "میں نے ڈھاکہ ڈوبتے دیکھا" کو قسط وار پڑھنے کا سلسلہ شروع ہوا جس نے پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ باب، روزِ روشن کی طرح سے عیاں کر دیا اور پاکستان ٹوٹنے کے اصل اسباب سے آگاہی ہوئی تھی۔
یہ وہ دور تھا جب بھٹو صاحب کے انتقال کے بعد اخبارات، ریڈیو اور ٹی وی ویران ہو گئے تھے لیکن مطالعہ اور حقائق کی تلاش کا شوق یا جنون ختم نہیں ہوا تھا۔ ڈائجسٹ سائز اردو رسالے پڑھنے کا شوق، ڈنمارک میں پیدا ہوا جب والدصاحب (مرحوم و مغفور)، "اردو ڈائجسٹ"، باقاعدگی سے پڑھتے تھے۔ انھوں نے اس رسالے کے علاوہ "حکایت" کا قاری بھی بنا دیا جبکہ "سیارہ ڈائجسٹ" کو خود ہی دریافت کر لیا تھا۔دسمبر 1976ء میں پاکستان واپسی پر بھی یہ شوق جاری رہا۔ گو اس دور میں دوستوں کی محفل میں کراچی سے شائع ہونے والے فکشن رسالے، "سب رنگ ڈائجسٹ"، "سسپنس ڈائجسٹ"، "جاسوسی ڈائجسٹ"، "دوشیزہ ڈائجسٹ" اور "ابن صفی میگزین" وغیرہ بھی زیرمطالعہ رہے لیکن لاہور کے مندرجہ بالا ماہناموں کا مستقل خریدار اور قاری رہا جن سے بہت سا تاریخی مواد ملتا رہتا تھا۔ "قومی ڈائجسٹ"، ان میں ایک اور اضافہ تھا۔
Witness to Surrender
Friday, 1 June 1979
A famous book by Lieutenant-Colonel Siddique Salik on Indo-Pak War 1971..
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
10-04-2022: عمران خان کا زوال
16-08-1991: آرمی چیف جنرل آصف نواز جنجوعہ
15-08-1948: پاکستان کی پہلی سالگرہ پر لیاقت علی کا خطاب