PAK Magazine
Friday, 22 September 2023, Week: 38

Pakistan Chronological History
Annual
Annual
Monthly
Monthly
Weekly
Weekly
Daily
Daily
Alphabetically
Alphabetically

1974

بھٹو کے خلاف ایف آئی آر

سوموار 11 نومبر 1974

جب تاریخ میں پہلی بار وقت کے وزیراعظم کے خلاف FIR کاٹی گئی۔۔!

10 اور 11 نومبر 1974ء کی درمیانی شب پیپلز پارٹی کے ایک بھگوڑے رکن احمد رضا قصوری ، اپنے والد اور گھر کی خواتین کے ہمراہ ایک شادی کی تقریب سے واپسی پر شادمان کالونی لاہور پہنچے تو ان کی گاڑی پر مسلح حملہ آوروں کی طرف سے گولیوں کی بوچھاڑ کر دی گئی تھی جس میں ان کے والد نواب محمد احمد خان قصوری موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔

بھٹو کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی

احمد رضا قصوری نے اپنے مقتول باپ کے قتل کی ایف آئی آر وقت کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹوؒ کے خلاف لاہور کے تھانہ اچھرہ میں لکھوائی تھی۔ پنجاب حکومت نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے جج شفیع الرحمٰن پر مشتمل ایک عدالتی کمیشن تشکیل دیا تھا۔ کمیشن نے اپنی رپورٹ پنجاب حکومت کو 26 فروری 1975ء کو جمع کروا دی لیکن وہ رپورٹ منظر عام پر نہ آ سکی۔ اکتوبر 1975ء میں تحقیقاتی افسر ملک محمد وارث کی سفارشات پر کیس یہ کہہ کر داخل دفتر کر دیا گیا کہ ملزمان کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

مقدمہ قتل کی ازسرنو تفتیش

5 جولائی 1977ء کو ذوالفقار علی بھٹوؒ کی منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر ملک میں مارشل لا نافذ کیا گیا۔ فوجی حکومت نے بھٹو کی بنائی ہوئی پیرا ملٹری فورس یعنی فیڈرل سکیورٹی فورس (FSF) کے ہاتھوں مبینہ سیاسی قتل اور اغوا جیسے سنگین معاملات کی تفتیش ایف آئی اے کے حوالے کی۔

مارچ 1975ء میں ائیر مارشل اصغر خان پر لاہور ریلوے سٹیشن پر ہونے والے بم حملے کی تحقیقات کے دوران ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالخالق کو شک ہوا کہ فیڈرل سکیورٹی فورس ہی نواب محمد احمد خان کے قتل میں ملوث ہو سکتی ہے اور اسی شک کی بنیاد پر 24 اور 25 جولائی 1977ء کو یعنی مارشل لاء کے ٹھیک بیس دن بعد فیڈرل سکیورٹی فورس کے سب انسپکٹر ارشد اقبال اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر رانا افتخار احمد سے اس کیس کے متعلق تفتیش ہوئی اور دونوں کو اس کیس میں گرفتار کر لیا گیا۔

وعدہ معاف گواہوں کی گرفتاری

26 جولائی 1977ء کو مجسٹریٹ ذوالفقار علی طور کے سامنے یہ دونوں اہلکار اپنے جرم کا اعتراف کر لیتے ہیں جس کے بعد ڈائریکٹر آپریشنز و انٹیلی جنس میاں محمد عباس اور انسپکٹر غلام مصطفی کو بھی گرفتار کر لیا جاتا ہے جو سب مجسٹریٹ کے روبرو اپنے جرم کا اعتراف کر لیتے ہیں۔ انسپکٹر غلام حسین بھی ملزمان میں شامل تھے لیکن بعد میں وہ وعدہ معاف گواہ بن گئے۔

بھٹو کی گرفتاری

ایف ایس ایف کے سربراہ مسعود محمود ، جنہیں مارشل لا کے نفاذ کے فوری بعد گرفتار کر لیا گیا تھا ، وہ بھی قید کے دو ماہ بعد بھٹو کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے جس کے بعد ذوالفقار علی بھٹوؒ کو بھی اس کیس میں 3 ستمبر 1977ء کو گرفتار کر لیا گیا لیکن دس روز بعد جسٹس کے ایم اے صمدانی نے بھٹو کو ضمانت پر رہا کر دیا جس کے نتیجے میں مبینہ طور پر جسٹس صمدانی کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا گیا اور تین دن بعد بھٹو کو دوبارہ اسی کیس میں مارشل لا کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔

اسی دوران ہائی کورٹ میں نئے ججز تعینات ہوئے اور مولوی مشتاق حسین کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنا دیا گیا جو 1965ء میں جب ذوالفقار علی بھٹوؒ ، وزیر خارجہ تھے تو اُن کے سیکریٹری خارجہ کے طور پر ذمہ داری نبھا رہے تھے۔

جب ہائی کورٹ ، ٹرائل کورٹ بن گئی

11 ستمبر 1977ء کو کیس کا نامکمل چالان مجسٹریٹ کی عدالت میں جمع کروایا جاتا ہے اور 13 ستمبر کو سپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی درخواست پر کیس لاہور ہائی کورٹ میں ٹرائل کے لیے منتقل کر دیا گیا۔ کیس کا حتمی چالان 18 ستمبر 1977ء کو ہائی کورٹ میں داخل کروا دیا جاتا ہے جس کے بعد کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہوتا ہے جس میں استغاثہ نے 41 گواہان کو پیش کیا۔ ایسے کیسوں کا ٹرائل ہمیشہ سیشن کورٹ میں ہوتا ہے لیکن ملک کی عدالتی تاریخ کا غالباً یہ واحد کیس ہے جس میں ہائی کورٹ ، ٹرائل کورٹ بن گئی تھی جہاں باقاعدہ ’وٹنس باکس‘ بنائے گئے تھے۔ دوران ٹرائل میاں محمد عباس اپنے اعترافی بیان سے یہ کہتے ہوئے مُکر گئے کہ ان کا پہلا بیان مجسٹریٹ کے سامنے دباؤ کے تحت لیا گیا تھا۔ انھوں نے بیان دیا کہ اسے ایسی کسی سازش کا علم نہیں اور نہ ہی انھوں نے وعدہ معاف گواہ غلام حسین یا فیڈرل سکیورٹی فورس کے کسی بھی اہلکار کو اس مقصد کے لیے کوئی اسلحہ مہیا کرنے کی ہدایات دیں تھیں۔ غلام مصطفی ، ارشد اقبال اور رانا افتخار احمد اپنے اعتراف جرم پہ قائم رہے کہ انھوں نے اس رات حملہ اپنے سینئر غلام حسین اور میاں محمد عباس کے کہنے پر کیا تھا جس سے احمد رضا خان کے والد کی موت ہوئی تھی۔

2 مارچ 1978ء کو ٹرائل مکمل ہو جاتا ہے اور 18 مارچ 1978ء کو کیس کا فیصلہ سنا دیا جاتا ہے جس میں ہائی کورٹ کے پانچ ججوں نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ شواہد کی موجودگی میں یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ذوالفقار علی بھٹوؒ نے ڈائریکٹر جنرل فیڈرل سکیورٹی فورس مسعود محمود کے ساتھ مل کر احمد رضا قصوری کو قتل کرنے کی سازش تیار کی تھی اور فیڈرل سکیورٹی فورس کے حملے کے نتیجے میں ہی ان کے والد محمد احمد خان قصوری مارے گئے تھے۔

جب بھٹو کو موت کی سزا سنا دی گئی

ذوالفقار علی بھٹوؒ کو اس کیس میں موت کی سزا سنائی گئی۔ پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 109 کے تحت آج تک کسی بندے کو ایسے کسی کیس میں سزائے موت کی سزا نہیں دی گئی تھی۔ مسعود محمود کو وعدہ معاف گواہ بنانا پڑا اور وعدہ معاف گواہ جیسے کیسوں میں قانونی طور پر موت کی سزا نہیں دی جا سکتی تھی۔

ہائی کورٹ کا یہ فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج ہوا جہاں پر نو ججز تھے۔ ایک جج جولائی 1978ء میں ریٹائر ہو گئے جبکہ ایک بیماری کی وجہ سے رخصت پر بھیج دیئے گئے۔ باقی سات ججوں نے فروری 1979ء کو اپیل پر فیصلہ سنایا۔ سات میں سے چار ججوں نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا جبکہ تین ججوں نے بھٹو کو بری کر دیا تھا۔ اس منقسم فیصلے کے بعد سپریم کورٹ سے اپیل متفقہ طور پر مسترد ہونے کے بعد ذوالفقار علی بھٹوؒ کو 4 اپریل 1979ء کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا تھا۔






FIR against Bhutto

Monday, 11 November 1974

Nawab Muhammad Ahmad Khan, father of dissident PPP MNA Ahmad Raza Kasuri was killed on November 11, 1974 in Lahore. Mr. Kasuri named the Prime Minister Bhutto in the FIR..



1940
قرارداد پاکستان
قرارداد پاکستان
1948
گورنر جنرل خواجہ ناظم الدین
گورنر جنرل خواجہ ناظم الدین
1965
صدرایوب کی بھارت کو جنگ نہ کرنے کی پیش کش
صدرایوب کی بھارت کو جنگ نہ کرنے کی پیش کش
1954
پاکستان کے لیے امریکی امداد
پاکستان کے لیے امریکی امداد
1966
پہلا ایٹمی بجلی گھر
پہلا ایٹمی بجلی گھر



تاریخ پاکستان

پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!



تاریخ پاکستان ، اہم موضوعات
تحریک پاکستان
تحریک پاکستان
جغرافیائی تاریخ
جغرافیائی تاریخ
سقوط ڈھاکہ
سقوط ڈھاکہ
شہ سرخیاں
شہ سرخیاں
سیاسی ڈائری
سیاسی ڈائری
قائد اعظمؒ
قائد اعظمؒ
ذوالفقار علی بھٹوؒ
ذوالفقار علی بھٹوؒ
بے نظیر بھٹو
بے نظیر بھٹو
نواز شریف
نواز شریف
عمران خان
عمران خان
سکندرمرزا
سکندرمرزا
جنرل ایوب
جنرل ایوب
جنرل یحییٰ
جنرل یحییٰ
جنرل ضیاع
جنرل ضیاع
جنرل مشرف
جنرل مشرف
صدر
صدر
وزیر اعظم
وزیر اعظم
آرمی چیف
آرمی چیف
چیف جسٹس
چیف جسٹس
انتخابات
انتخابات
امریکی امداد
امریکی امداد
مغلیہ سلطنت
مغلیہ سلطنت
ڈنمارک
ڈنمارک
اٹلی کا سفر
اٹلی کا سفر
حج بیت اللہ
حج بیت اللہ
سیف الملوک
سیف الملوک
شعر و شاعری
شعر و شاعری
ہیلتھ میگزین
ہیلتھ میگزین
فلم میگزین
فلم میگزین
میڈیا لنکس
میڈیا لنکس

پاکستان کے بارے میں اہم معلومات

Pakistan

چند اہم بیرونی لنکس


پاکستان کی فلمی تاریخ

اداکاروں کی ٹائم لائن …… فلمی ٹائم لائن …… سینما گھر …… جوبلی فلمیں …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… عید کی فلمیں …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… فنکاروں کی تقسیم …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… پاکستانی فلموں کے 75 سال …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد ……


شبانہ
شبانہ
ایس سلیمان
ایس سلیمان
قدیرغوری
قدیرغوری
مصلح الدین
مصلح الدین
تسلیم فاضلی
تسلیم فاضلی


PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan's political, film and media history.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes, and therefor, I am not responsible for the content of any external site.