Pakistan's first democratic elected Prime Minister Zulfikar Ali Bhutto was hanged by A Military dictator General Zia-ul-Haq on April 4, 1979..
سقوط ڈھاکہ کے بعد ذوالفقار علی بھٹوؒ کی پھانسی ، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا المیہ تھا۔۔!
4 اپریل 1979ء کو بھٹو کو پھانسی دینے کے بعد ان کی لاش ایک خصوصی طیارے سے آبائی گاؤں نوڈیرو پہنچائی گئی جہاں نماز فجر کے بعد نماز جنازہ پڑھوا کر سرکاری نگرانی میں تدفین کی گئی تھی۔ گیارہ بجے کی ریڈیو خبروں میں یہ خبر عام کی گئی تھی کہ سابق وزیراعظم بھٹو کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ پاکستان کے بے بس ، مظلوم و مقہور عوام نے بڑی تعداد میں مختلف شہروں اور قصبوں میں اپنے عظیم رہنما کا غائبانہ نماز جنازہ پڑھا اور شہید رہنما کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔
"We will make a horrible example of you" یعنی اگر تم ایٹمی پلانٹ کے حصول کے ارادے سے باز نہ آئے تو "ہم تمہیں ایک عبرتناک مثال بنا دیں گے۔۔"
بھٹو کی پھانسی ، کسی ایک فرد ، ایک رہنما یا ایک نظریے کی نہیں بلکہ پاکستان کے غیور عوام کے خلاف باطل قوتوں کی کامیابی تھی۔ اس پھانسی سے یہ ثابت کیا گیا تھا کہ پاکستان میں طاقت کا سرچشمہ عوام کبھی نہیں ہو سکتے۔ اور یہ کہ پاکستان جیسے اہم جغرافیائی محل وقوع رکھنے والے خطے میں جنگل کا قانون چلتا رہے گا۔ اور یہ کہ اس ملک میں بھٹو جیسے عظیم ، غیور اور خوددار لیڈروں کی گنجائش نہیں ہوگی۔
اس بدنام زمانہ مقدمہ قتل میں بھٹو کی بےگناہی مسلمہ تھی۔ بھٹو کا مقدمہ قتل ، پاکستانی عدلیہ کے وقار پر ایک بدنما داغ تھا۔ بھٹو کے قتل میں ملوث ایک ایک شخص قومی مجرم اور لعنتی کردار ہے ، تاریخ ایسے غلیظ کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔۔!
پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!
پاکستانی فلموں ، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر ایک منفرد اور معلوماتی سلسلہ