PAK Magazine
Tuesday, 23 April 2024, Week: 17

Pakistan Chronological History
Annual
Monthly
Weekly
Daily
Alphabetically

2021

ڈاکٹرعبدالقدیرخان

اتوار 10 اکتوبر 2021
Dr. Abdul Qadeer Khan

پاکستان کے عظیم محسن ڈاکٹر عبدالقدیر خان ، 10 اکتوبر 2021ء کو انتقال کرگئے ۔ (اناللہ وانا الیہ راجعون)

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق جناب ذوالفقارعلی بھٹوؒ کا دیرینہ خواب شاید کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوتا اگر انھیں ڈاکٹر قدیرجیسا گوہرنایاب نہ ملتا۔۔!

"اسلامی بم"

حکومت میں آتے ہی بھٹو صاحب نے جنوری 1972ء میں سائنسدانوں کی ایک کانفرنس منعقد کی تھی اور انھیں یہ ٹاسک دیا تھا کہ جلد از جلد پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا جائے۔ 20 نومبر 1965ء کو بطور وزیرخارجہ یہ تاریخی بیان دے چکے تھے کہ "اگر بھارت نے ایٹم بم بنایا تو ہم گھاس کھا لیں گے لیکن ایٹم بم ضرور بنائیں گے۔۔!" اس دوران 18 مئی 1974ء کو بھارت نے اپنا پہلا ایٹمی دھماکہ کردیا تھا۔ اس کے جواب میں پاکستان کی ایٹمی قوت بننے کے لیے تیز سرگرمیاں پوری دنیا میں محسوس کی جارہی تھیں اور عالمی میڈیا میں اس مجوزہ بم کو "اسلامی بم" کا نام دیا گیا تھا۔

ڈاکٹر صاحب کی خدمات

ڈاکٹرعبدالقدیر نے بھی اس موقع پر اپنا قومی فرض محسوس کیا اور 17 ستمبر 1974ء کو وزیراعظم جناب ذوالفقار علی بھٹوؒ کو ایک خط میں اپنی خدمات پیش کیں۔ اس خط میں ان کی رائے تھی کہ سینٹری فیوجز کو استعمال کر کے جوہری بم بنانے کا راستہ پلوٹونیم سے بہتر ہے کیونکہ اس میں جوہری ری ایکٹرز اور ری پراسیسنگ ہوتی ہے۔ بھٹو صاحب نے محسوس کرلیا تھا کہ ان کے اس عظیم منصوبے کی تکمیل کے لیے ڈاکٹر قدیر سے بہتر کوئی اورنہیں ہوسکتا تھا۔

ڈاکٹر صاحب کو پاکستان میں بڑی مشکلات کا سامنا ہوا۔ ٹانگیں کھینچنے اور روڑے اٹکانے والے کم نہیں تھے۔ وہ دل برداشتہ ہوکر واپس ہالینڈ جانے کے لیے پر تولنے لگے لیکن بھٹو صاحب کےخلوص اور اصرار پر اپنا کام جاری رکھنے پر مجبور ہوگئے تھے۔ نوبت یہاں تک پہنچی کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سربراہ منیراحمدمنیر سے بھی ان کے اختلافات سامنے آئے۔ اس ادارے کے ذمہ ایٹمی توانائی یا ایٹمی بجلی گھروں کے قیام کا کام تھا جو پچاس کے عشرہ سے ہورہا تھا اور جسے بین الاقوامی اجازت بھی حاصل تھی لیکن ایٹم بم بنانے کی تیکنیک نہیں تھی اور نہ ہی اس کی اجازت تھی۔

ایک قومی ہیرو کی قدرومنزلت

ذوالفقارعلی بھٹوؒ نے ڈاکٹرعبدالقدیر خان کے کام اور جذبے کو دیکھتے ہوئے کمال دانشمندی کامظاہرہ کرتے ہوئے 31 جولائی 1976ء کو راولپنڈی میں "ڈاکٹر اے کیو خان ریسرچ لیبارٹری" قائم کی اور ڈاکٹر صاحب کو اس کا انچارج بنا کر فری ہینڈ دے دیا تھا۔ صرف دو سال کے عرصہ میں ڈاکٹرصاحب نے یورینیم کو افزودہ کرنے کا کامیاب تجربہ کرلیا تھا اور اسی دور میں کہوٹہ میں ایٹمی پلانٹ نصب کرنے میں کامیابی بھی ہوئی تھی۔

1984ء تک پاکستان کا ایٹم بم تیار ہوچکا تھا لیکن اگراس وقت دھماکہ کیا جاتا تو ڈالروں کی ریل پیل ختم ہوجاتی۔ نوے کی دھائی میں پاکستان نے تمام تر کولڈٹیسٹ مکمل کرلیے تھے۔ مئی 1998ء میں جب بھارت نے ایک بار پھر بدمعاشی کی تو پاکستان کے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے۔ امریکہ ، روس ، برطانیہ ، فرانس ، چین اور بھارت کے بعد پاکستان ، ساتویں ایٹمی قوت کے طور پر سامنے آیا تھا۔

ایک قومی ہیرو کی تذلیل

جنرل مشرف جیسے ذلیل ترین حکمران کے دور میں اس عظیم قومی ہیرو کی بے حد تذلیل کی گئی جب انھیں قربانی کا بکرا بنا کر 4 فروری 2004ء کو ٹی وی پر یہ اعتراف کروایا گیا تھا کہ لیبیا ، ایران اور شمالی کوریا کو ایٹمی رازوں کی سمگلنگ میں وہ تن تنہا ملوث تھے۔ تب سے وہ گھر میں نظربند تھے اور پاکستان کی اعلیٰ عدالتوں میں بھی ان کی شنوائی نہیں ہورہی تھی۔ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق کو پھانسی دی گئی اور اس عظیم منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے والے کو برسوں ذہنی اذیت میں مبتلا کیا گیا۔ اللہ تعالیٰ ، مرحوم کی مغفرت کرے اور پاکستانی قوم کو اس محسن کشی پر معاف کرے (آمین)۔

ڈاکٹر عبدالقدیر کا پس منظر

‏ڈاکٹر عبدالقدیر خان ، پٹھان قبیلے یوسف زئی سے تعلق رکھتے تھے جو تین سو سال قبل بھارتی شہر بھوپال میں جاکر آباد ہوگیا تھا۔ یکم اپریل 1936ء کو پیدا ہوئے تھے۔ 1952ء میں واپس پاکستان آئے جہاں کراچی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہوئے۔ مزید تعلیم کے لیے جرمنی ، ہالینڈ اور بلجئیم گئے جہاں سے پی ایچ ڈی کی تھی۔ 1972ء میں 'فزیکل ڈائینامکس ریسرچ لیبارٹری' میں یورینکو (URENCO) کی ڈچ کمپنی میں ملازمت اختیار کی جس میں 'سینٹری فیوجز' کے ذریعے یورینیم کی افزودگی کی تیاری اور تحقیق پر کام ہوتا تھا۔ ڈاکٹر صاحب کو نچلی سطح کی سکیورٹی کلیئرنس دی گئی تھی لیکن نگرانی کے کمزور عمل کی وجہ سے انھیں 'سینٹری فیوج ٹیکنالوجی' کی مکمل معلومات تک رسائی حاصل ہو گئی۔ ان کی ایک ذمہ داری جدید ترین سینٹری فیوجز سے متعلق جرمن دستاویزات کا ڈچ زبان میں ترجمہ کرنا بھی شامل تھا۔ ان تمام معلومات کے بلو پرنٹس انھوں نے پاکستان منتقل کیے تھے جس پر ان پر ہالینڈ میں ایٹمی رازوں کی چوری کا مقدمہ بھی بنایا گیا تھا جو بے بنیاد ثابت ہوا تھا۔

ڈاکٹر صاحب کا انتقال کرونا سے ہوا

ڈاکٹر عبدالقدیر نے 1964ء میں ہالینڈ کی ایک خاتون سے شادی کی تھی اور ان کی دو بیٹیاں تھیں۔ انھیں کرونا کا مرض لاحق ہوا تھا اور 10 اکتوبر 2021ء کو 85 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ انھیں اسلام آباد میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ دفن کیا گیا۔ اس سے قبل ان کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کی گئی لیکن اس میں پاکستان کے وزیراعظم ، آرمی چیف یا چیف جسٹس کو شرکت کی زحمت گوارا نہ تھی۔ مقتدرحلقوں میں سے صرف سندھ کے وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے شرکت کی تھی جنھیں ایک ہفتہ قبل ڈاکٹرقدیر نے اپنا آخری خط لکھا تھا اور جس میں شکوہ کیا تھا کہ لوگ ان کی موت کا انتظار کررہے ہیں اور کوئی تیمارداری کو نہیں آتا۔۔!
ایک قومی ہیرو کے ساتھ ایسا سلوک پاکستان جیسے ملک ہی میں ہوسکتا ہے۔۔!!!





Dr. Qadeer letter to Murad Ali Shah
(The last handwritten letter by Dr. Abdul Qadeer Khan to the Sindh Chief Minister Murad Ali Shah on October 4, 2021..)


Dr. Abdul Qadeer Khan passed away

Sunday, 10 October 2021

The developer of Pakistan's atomic bomb, nuclear scientist Dr. Abdul Qadeer Khan passed away in Islamabad on Sunday morning at the age of 85.


Dr. Abdul Qadeer Khan passed away (video)

Credit: Dunya News


1961
وارسک ڈیم
وارسک ڈیم
2020
پاکستان کا پاسپورٹ
پاکستان کا پاسپورٹ
1949
پاکستان مسلم لیگ
پاکستان مسلم لیگ
1979
میں نے ڈھاکہ ڈوبتے دیکھا
میں نے ڈھاکہ ڈوبتے دیکھا
2020
احمد رضا قصوری
احمد رضا قصوری



تاریخ پاکستان

پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔



تاریخ پاکستان ، اہم موضوعات

تحریک پاکستان
تحریک پاکستان
جغرافیائی تاریخ
جغرافیائی تاریخ
سقوط ڈھاکہ
سقوط ڈھاکہ
عظیم منصوبے
عظیم منصوبے
انتخابات
انتخابات
امریکی امداد
امریکی امداد
آئی ایم ایف
آئی ایم ایف
صدر
صدر
وزیر اعظم
وزیر اعظم
آرمی چیف
آرمی چیف
چیف جسٹس
چیف جسٹس
سیاسی ڈائری
سیاسی ڈائری

تاریخ پاکستان ، اہم شخصیات

قائد اعظمؒ
قائد اعظمؒ
ذوالفقار علی بھٹوؒ
ذوالفقار علی بھٹوؒ
بے نظیر بھٹو
بے نظیر بھٹو
نواز شریف
نواز شریف
عمران خان
عمران خان
سکندرمرزا
سکندرمرزا
جنرل ایوب
جنرل ایوب
جنرل یحییٰ
جنرل یحییٰ
جنرل ضیاع
جنرل ضیاع
جنرل مشرف
جنرل مشرف

دیگر پرانی ویب سائٹس

حج بیت اللہ
حج بیت اللہ
مغلیہ سلطنت
مغلیہ سلطنت
اٹلی کا سفر
اٹلی کا سفر
سیف الملوک
سیف الملوک
شعر و شاعری
شعر و شاعری
ہیلتھ میگزین
ہیلتھ میگزین
ڈنمارک
ڈنمارک
میڈیا لنکس
میڈیا لنکس
فلم میگزین
فلم میگزین

پاکستان کے بارے میں اہم معلومات

Pakistan

چند اہم بیرونی لنکس


پاکستان کی فلمی تاریخ

پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……


آشا پوسلے
آشا پوسلے
ایم ایس ڈار
ایم ایس ڈار
اختریوسف
اختریوسف
سلمیٰ ممتاز
سلمیٰ ممتاز
بابا عالم سیاہ پوش
بابا عالم سیاہ پوش


PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan's political, film and media history.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes, and therefor, I am not responsible for the content of any external site.