"آپریشن گرینڈ سلام" ، بھارتی شہر اکھنور کو فتح کرنے کا ایک اور ناکام منصوبہ تھا۔۔!
1965ء میں جب جنرل ایوب خان کی حکومت نے "کشمیر بزور شمشیر" کی پالیسی کے تحت مقبوضہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کروانے کے لیے فوجی کاروائی کی تو پہلے اگست کے مہینے میں "آپریشن جبرالٹر" شروع کیا تھا جو بری طرح سے ناکام رہا تھا۔
اس دوران بھارت نے 5 اگست 1965ء کو پونچھ کے قریب درہ حاجی پیر ، کارگل اور ٹیٹوال کے وسیع علاقوں پر قبضہ کر کے پاکستانی گوریلوں کی دراندازی بند کردی تھی۔ اسی آپریشن کے دوران 23 اگست 1965ء کو پاکستان نے چھمب کے گاؤں پر قبضہ کرلیا تھا۔
"آپریشن جبرالٹر" کی ناکامی کے بعد "آپریشن گرینڈ سلام" یکم ستمبر 1965ء کو شروع کیا گیا تھا جس کا بڑا مقصد سرحدی قصبے اکھنور پر قبضہ کرکے بھارتی فوج کے مقبوضہ کشمیر میں داخلے کے واحد راستے کو بند کرنا تھا۔
یہ آپریشن بھی جنرل اختر حسین ملک کی قیادت میں ہوا تھا جنھوں نے 5 ستمبر 1965ء کو ایک اور گاؤں جوڑیاں پر قبضہ کرلیا تھا اور اکھنور کی طرف کامیابی سے پیش قدمی جاری تھی۔
اس شاندار کارکردگی پر حکومت پاکستان نے انھیں ہلال جرات کا تمغہ دیا تھا لیکن قادیانی ہونے کی وجہ سے کامیابی کا کریڈٹ دینے کے بجائے کاروائی کے دوران انھیں تبدیل کرکے کمانڈ جنرل یحییٰ خان جیسے نااہل ترین جرنیل کو دے دی گئی تھی۔ 36 گھنٹے کمانڈ کی تبدیلی میں لگ گئے جو دشمن کے لیے کسی نعمت غیر مترقبہ سے کم نہیں تھے۔ اس دوران دشمن نے نہ صرف دفاعی پوزیشن مضبوط کرلی بلکہ 6 ستمبر 1965ء کو لاہور اور سیالکوٹ کے محاذ کھول کر پاکستان کی توجہ اس طرف مبذول کر کے اکھنور اور کشمیر کو بچا لیا تھا۔
پاکستان نے اس مشن میں ناکامی میں انعام کے طور پر جنرل یحییٰ خان کو آرمی چیف بنا دیا تھا۔۔!
Operation Grand Slam was a Pakistani military operation to capture the Indian city Akhnoor in 1965..
پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!
گیتوں کی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… فلمی ٹائم لائن …… سینما گھر …… جوبلی فلمیں …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… عید کی فلمیں …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… فنکاروں کی تقسیم …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… پاکستانی فلموں کے 75 سال …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد ……