پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
منگل 29 جون 1948
پاکستان کب آزاد ہوا؟
پاکستان کے پہلے ڈاک ٹکٹ پر یوم آزادی 15 اگست درج تھا
29 جون 1948ء کو وزیراعظم نوابزادہ لیاقت علی خان کی کابینہ کے ایک اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کے پہلے یوم آزادی کی تقریبات 15 کے بجائے 14 اگست 1948ء کو منائی جائیں گی۔۔!
حکومت نے بغیر کسی مشاورت ، منطق یا دلیل کے 13 جولائی 1948ء کو تمام محکموں تک اپنا ناقابل فہم حکم پہنچا دیا اور تب سے اب تک پاکستان کا یوم آزادی 15 کے بجائے 14 اگست کو منایا جاتا ہے۔
پاکستان کا یوم آزادی 14 یا 15 اگست ؟
برطانوی ہند کی آزادی 1947ء کے انڈین انڈیپینڈنس ایکٹ (Indian Independence Act 1947) کے تحت ہوئی تھی جسے برطانوی پارلیمنٹ نے منظور کیا تھا اور جس کی توثیق شہنشاہ برطانیہ جارج ششم نے 18 جولائی 1947ء کو کی تھی۔ اس کے مطابق 15 اگست 1947ء کو دو آزاد ریاستیں پاکستان اور بھارت قائم ہوں گی۔ اسی دن بھارت اپنا یوم آزادی مناتا ہے جبکہ اسی دن پاکستان کے سبھی اہلکاروں نے اپنے اپنے عہدوں کے حلف اٹھائے تھے۔ اسی دن پاکستان کا پہلا سرکاری گزٹ جاری ہوا تھا۔ دہلی سے شائع ہونے والے روزنامہ ڈان نے کراچی سے بھی 15 اگست 1947ء کو اپنی اشاعت کا آغاز کیا تھا جو پاکستان کی آزادی کے پہلے دن کی مناسبت سے تھا۔
ہمارے تاریخی تضادات کا یہ عالم ہے کہ 19 دسمبر 1947ء کو جب وزارت داخلہ نے 1948ء کی چھٹیوں کا اعلان کیا تو یوم آزادی کا دن 15 اگست ہی لکھا گیا تھا۔ 9 جولائی 1948ء کو جب پاکستان کے پہلے ڈاک ٹکٹ جاری ہوئے تو ان پر بھی 15 اگست 1948ء ہی درج تھا۔
پاکستان کا یوم آزادی 14 اگست کو کیوں منایا جاتا ہے؟
14 اگست کو یوم آزادی منانے کی صرف ایک ہی وجہ نظر آتی ہے کہ روایتی حریف بھارت سے اختلاف رکھا جائے۔ آخری وائسرائے ہند لارڈ ماؤنٹ بیٹن نے 14 اگست 1947ء کو پاکستان کی دستورساز اسمبلی سے آخری خطاب میں اہل پاکستان کو شاہ برطانیہ کی طرف سے آزادی کی مبارکبار دی تھی۔ اسی رات بارہ بجے یا 15 اگست 1947ء کو پاکستان اور بھارت آزاد ہوئے تھے۔ یہ رات لیلتہ القدر 27 رمضان المبارک کی رات تھی اور 15 اگست 1947ء جمعتہ الوداع کا مبارک دن تھا۔ نجانے ہمارے عقل کے اندھے حکمرانوں کے لیے اتنے متبرک دن کو آزادی کا دن منانے میں کیا قباحت تھی۔۔؟
Pakistan independence Day on August 14 or 15?
Tuesday, 29 June 1948
Liaqat Government decided to celebrate Pakistan's independence day on August 15, 1948 on June 29, 1948..
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
14-08-1973: 1973ء کا مستقل آئین
03-11-1970: مشرقی پاکستان میں قیامت خیز طوفان
14-08-1947: پشاور