7 اکتوبر 1958ء کے دن پاکستان میں پہلا مارشل لاء لگایا گیا تھا۔۔!
پاکستان کے صدرمیجر جنرل (ر) سکندر مرزا نے ملک گیر مارشل لاء لگاتے ہوئے 1956ء کے آئین کو معطل کیا۔ وزیراعظم ملک فیروز خان نون اور دو وزرائے اعلیٰ ، وزیراعلیٰ مغربی پاکستان نواب مظفرعلی قزلباش اور وزیراعلیٰ مشرقی پاکستان عطاالرحمان اور ان کی کابیناؤں کو برطرف کیا البتہ دونوں گورنرز ، ذاکر حسین اور سلطان الدین احمد اپنے اپنے عہدوں پر برقرار رہے۔ ایک قومی اسمبلی اور دو صوبائی اسمبلیاں توڑیں۔ سیاسی پارٹیاں توڑیں اور سیاسی سرگرمیوں پر پابندی لگا کر آرمی چیف جنرل محمد ایوب خان کو مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا تھا۔
اختیارات ، آرمی چیف کے سپرد کرنے کے باوجود سکندرمرزا ، صدارت سے چمٹے رہے لیکن 27 اکتوبر 1958ء کو انھیں اس زحمت سے بچا کر ملک بدرکردیا گیا تھا۔
President of Pakistan, Major General Sikandar Mirza impossed the Martial Law on 7 October 1958. He abrogated the Constitution, dismissed the Parliament, Cabinet and Prime Minister Malik Feroz Khan Noon, banned the political parties and hands over the power to the Army Chief General Ayub Khan as the Martial Law Administrator..
پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!
تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… گیتوں کی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… فلمی ٹائم لائن …… سینما گھر …… جوبلی فلمیں …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… عید کی فلمیں …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… فنکاروں کی تقسیم …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… پاکستانی فلموں کے 75 سال …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد ……