6 نومبر 1990ء کو میاں محمد نواز شریف پہلی بار وزیراعظم کے منصب پر فائز ہوئے تھے۔۔!
24 اکتوبر 1990ء کو ہونے والے "عام انتخابات" میں نواز شریف کی "اسلامی جمہوری اتحاد" نے 106 سیٹیں حاصل کیں جبکہ مخالف پارٹی اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کو صرف 44 سیٹیں مل سکی تھیں۔
1990ء کے انتخابات کے نتائج ، دو سال پہلے کے انتخابات کے برعکس تھے جو صاف نظر آرہے تھے کہ بڑی سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ تھے۔ پاکستان کے مقتدر حلقوں نے 1970ء کے انتخابات سے بڑا تلخ سبق سیکھا تھا۔ 1977ء کے انتخابات کو خراب کرنے کی بھرپور کوشش کی اور جب نتائج مخالف نکلے تو عوامی مینڈیٹ کی ایسی کی تیسی کرتے ہوئے ملک پر ہی قبضہ کرلیا تھا۔ اس کے بعد پاکستان میں کبھی کوئی انتخاب اصلی نہیں ہوا بلکہ حسب خواہش نتائج حاصل کیے گئے۔ یہی وجہ ہے پاکستان کے نام نہاد انتخابات کے جمہوری ڈھکوسلے کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا۔
Mian Mohammad Nawaz Sharif became Prime Minister of Pakistan on November 6, 1990..
پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!
تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… گیتوں کی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… فلمی ٹائم لائن …… سینما گھر …… جوبلی فلمیں …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… عید کی فلمیں …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… فنکاروں کی تقسیم …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… پاکستانی فلموں کے 75 سال …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد ……