PAK Magazine
Wednesday, 22 March 2023, Week: 12

Pakistan Chronological History
Annual
Annual
Monthly
Monthly
Weekly
Weekly
Daily
Daily
Alphabetically
Alphabetically


1977

Election 1977

Monday, 7 March 1977

Second election were held on March 7, 1977..

1977ء کے عام انتخابات

سوموار 7 مارچ 1977

7 مارچ 1977ء کو پاکستان میں دوسرے عام انتخابات کا انعقاد ہوا تھا۔ ان انتخابات میں حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی تھی لیکن اپوزیشن جماعتوں نے ان انتخابات کے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا اور حکومت پر دھاندلی کے الزامات عائد کئے گئے تھے اور ایک پرتشدد تحریک کئی ماہ تک چلتی رہے تھی۔ آخر حکومت نے نئے انتخابات کرانے پر رضامندی ظاہر کر دی تھی اور معاملات طے ہو گئے تھے کہ معاہدہ پر دستخط ہونے سے قبل ہی آرمی چیف جنرل ضیاع مردود نے بھٹو حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا اور نوے روز کے اندر آزادانہ و منصفانہ انتخابات کروا کر واپس بیرکوں میں جانے کا وعدہ کیا تھا جو کبھی وفا نہیں ہوا تھا۔

1977ء کے قومی اسمبلی کے انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ، 7 جنوری 1977ء کو انتخابات کے اعلان کے تین بعد وجود میں آیا تھا اور پاکستان قومی اتحاد یا نیشنل الائنس کے نام سے اس سیاسی اتحاد میں مندرجہ ذیل پارٹیاں شامل تھیں:

  1. جمعیت العلمائے اسلام ..... (سربراہ: مولانا مفتی محمود ، دیوبندی جماعت)
  2. جمعیت العلمائے پاکستان ..... (سربراہ: مولانا شاہ احمد نورانی ، بریلوی جماعت)
  3. جماعت اسلامی ..... (سربراہ: میاں طفیل محمد ، وہابی جماعت)
  4. تحریک استقلال ..... (سربراہ: ریٹائرڈ ائر مارشل اصغر خان)
  5. نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی ..... (سربراہ: شیر باز مزاری ، بیگم نسیم ولی خان)
  6. پاکستان مسلم لیگ ..... (سربراہ: پیر صاحب پگارا)
  7. پاکستان جمہوری پارٹی ..... (سربراہ: نوابزادہ نصراللہ خان)
  8. خاکسار تحریک ..... (سربراہ: ؟)
  9. کل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس ..... (سربراہ: سردار عبدالقیوم خان)

اس نو رکنی اتحاد کے سربراہ جمعیت العلمائے اسلام کے سربراہ مولانا مفتی محمود تھے اور جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی کے پروفیسر غفوراحمد تھے۔ بھٹو حکومت کے خاتمے کے بعد یہ اتحاد بھی ختم ہو گیا تھا۔ درج ذیل ان انتخابات کے نتائج ملاحظہ فرمائیں:






1999
منگل اور جنگل کا قانون
منگل اور جنگل کا قانون
1973
تیل کی عالمی قیمتیں
تیل کی عالمی قیمتیں
2020
آمروں کی GDP گروتھ
آمروں کی GDP گروتھ
1971
راشد منہاس شہید
راشد منہاس شہید
2016
پاک فوج کے کاروبار
پاک فوج کے کاروبار



تاریخ پاکستان

پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!



تاریخ پاکستان ، اہم موضوعات
تحریک پاکستان
جغرافیائی تاریخ
سقوط ڈھاکہ
شہ سرخیاں
سیاسی ڈائری
قائد اعظمؒ
ذوالفقار علی بھٹوؒ
بے نظیر بھٹو
نواز شریف
عمران خان
سکندرمرزا
جنرل ایوب
جنرل یحییٰ
جنرل ضیاع
جنرل مشرف
صدر
وزیر اعظم
آرمی چیف
چیف جسٹس
انتخابات
امریکی امداد
مغلیہ سلطنت
ڈنمارک
اٹلی کا سفر
حج بیت اللہ
سیف الملوک
شعر و شاعری
ہیلتھ میگزین
فلم میگزین
میڈیا لنکس

پاکستان کے بارے میں اہم معلومات

Pakistan

چند اہم بیرونی لنکس


پاکستان کی فلمی تاریخ

پاکستانی فلموں ، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر ایک منفرد اور معلوماتی سلسلہ

سید کمال
سید کمال
ملکہ ترنم نور جہاں
ملکہ ترنم نور جہاں
اے حمید
اے حمید
درپن
درپن
ماسٹر عبد اللہ
ماسٹر عبد اللہ
ایم اے رشید
ایم اے رشید
اقبال کاشمیری
اقبال کاشمیری
ماسٹر تصدق حسین
ماسٹر تصدق حسین
شمیم آرا
شمیم آرا
طفیل ہوشیارپوری
طفیل ہوشیارپوری


PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan's political, film and media history.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes, and therefor, I am not responsible for the content of any external site.