یہ جمعرات 16 دسمبر 1971ء کا منحوس دن تھا جب سابقہ مشرقی پاکستان کے دارالحکومت ڈھاکہ کے رمنا ریس کورس میں پاکستان ایسٹرن کمانڈ کے جنرل نیازی نے بھارتی جنرل جگجیت سنگھ اروڑا اور دیگر فوجی افسران کے علاوہ بڑی تعداد میں پرجوش بنگالیوں کے ہجوم کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی دستاویز پر دستخط کیے تھے جس سے نو ماہ کی خانہ جنگی اور بھارتی مسلح مداخلت کے بعد بنگلہ دیش کا قیام ممکن ہوا تھا۔ 16 دسمبر کو بنگلہ دیش اور بھارت میں "یوم فتح" کے طور پر منایا جاتا ہے۔
دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ سب سے بڑی فوجی شکست تھی جس سے نہ صرف پاکستان کے 93 ہزار جنگی قیدی دشمن کی قید میں گئے بلکہ ڈیڑھ لاکھ کلومیٹر کا علاقہ بھی چھن گیا تھا۔ اس سے قبل ڈھاکہ ائرپورٹ سے فاتح جنرل اروڑا کو شکست خوردہ جنرل نیازی نے خوش آمدید کہا تھا۔
ہتھیار ڈالنے کی دستاویز کا مکمل متن اور اصل مسودہ مندرجہ ذیل ہے:
Surrender documents signed by Indian General Aurora and Pakistani General Niazi on December 16, 1971..!!!
Surrender documents signed..!!! (video)
Credit: AP Archive
پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!
تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… گیتوں کی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… فلمی ٹائم لائن …… سینما گھر …… جوبلی فلمیں …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… عید کی فلمیں …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… فنکاروں کی تقسیم …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… پاکستانی فلموں کے 75 سال …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد ……