PAK Magazine | An Urdu website on the Pakistan history
Thursday, 21 November 2024, Day: 326, Week: 47

PAK Magazine |  پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان ، ایک منفرد انداز میں


پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان

Annual
Monthly
Weekly
Daily
Alphabetically

منگل یکم اگست 2017

شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی ، صرف دس ماہ تک وزیراعظم رہے۔۔!

پانامہ کیس میں وزیراعظم میاں نواز شریف کو جب سپریم کورٹ نے نااہل قرار دے دیا تو نون لیگ کی حکومت کی مدتِ اقتدار ابھی باقی تھی۔ ایسے میں وفاقی وزیر تیل اور قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم چنا گیا۔ وہ یکم اگست 2017ء سے 31 مئی 2018ء تک وزیراعظم پاکستان رہے۔ انھوں نے وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں اپنے حریف پیپلز پارٹی کے نوید قمر کو 47 کے مقابلے 221 ووٹوں سے شکست دی تھی۔

لوڈ شیڈنگ ختم کی

2013 کے انتخابات میں نون لیگ کی کامیابی کے بعد وفاقی کابینہ میں بطور وزیر پیٹرولیم اور قدرتی وسائل شامل ہوئے۔ انھیں پاکستان کے بجلی کے بحران یا لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے کا کام سونپا گیا جس میں وہ کامیاب ہوئے۔ پیٹرولیم کے وزیر کی حیثیت سے، انہوں نے تیل اور کوئلے سے چلنے والے توانائی پیدا کرنے والے پلانٹس کے استعمال پر پابندی لگانے کی تجویز پیش کی اور انہیں مہنگا قرار دیا۔ اس کے بجائے مائع قدرتی گیس LNG سے چلنے والی بجلی کی پیداوار کو ترجیح دی اور دعویٰ کیا کہ اگر ملک میں ڈیزل سے چلنے والے 1,800 میگاواٹ کے انرجی پلانٹس کو ایل این جی پر چلایا جائے اور فرنس آئل پر مبنی پلانٹس لگائیں تو حکومت ساٹھ کروڑ امریکی ڈالر کی بچت کر سکتی ہے۔

فروری 2016ء میں شاہد خاقان عباسی نے بطور وزیر پیٹرولیم ، قطر گیس کے ساتھ 15 سال کی مدت کے لیے سالانہ ساڑھے 37 لاکھ میٹرک ٹن ایل این جی کی خریداری کے لیے 16 ارب امریکی ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس پر ان پر کرپشن کے الزامات بھی لگائے گئے جنھیں کہیں بھی ثابت نہیں کیا جا سکا۔

سیاسی کیرئر

شاہد خاقان عباسی نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز 1988ء میں اپنے والد خاقان عباسی کی اوجڑی کیمپ کے حادثے میں وفات کے بعد کیا اور مسلسل 8 بار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ 1997ء میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیں۔ 2008ء کے عام انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی کے ساتھ مخلوط حکومت میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی وزارت میں وزیر تجارت تھے۔

ایک ارب پتی بزنس مین

عباسی صاحب ، ایک ارب پتی بزنس مین ہیں اور ہوا بازی کے ماہر ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ AirBlue ائیرلائن کے مالک تھے جس کی بنیاد انہوں نے 2003ء میں رکھی تھی۔ وہ پاکستان کے پہلے وزیر اعظم تھے جنھوں نے F-16 فائٹنگ فالکن اور ایک فوجی ہیلی کاپٹر میں پرواز کرکے پاکستان ایئر فورس کے مشن میں حصہ لیا۔ دسمبر 2017 میں، وہ کھلے سمندر میں آبدوز پر سوار ہونے والے پاکستان کے پہلے وزیر اعظم بن گئے جہاں انہوں نے آبدوز میں غوطہ خوری اور سرفیسنگ کے طریقہ کار کو انجام دیا۔

تعلیمی پس منظر

شاہد خاقان عباسی ، 27 دسمبر 1958ء کو اپنے آبائی شہر مری میں پیدا ہوئے۔ لارنس کالج مری میں تعلیم حاصل کی۔ 1978ء میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ، لاس اینجلس سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں بی اے کی ڈگری لی۔ 1980ء کی دہائی کے میں مشرق وسطیٰ اور امریکہ میں تیل اور گیس کی صنعت میں توانائی کے منصوبوں پر ایک پیشہ ور انجینئر کے طور پر کام کیا۔ 1985ء میں جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں داخلہ لیا جہاں سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔






Shahid Khaqan Abbasi

Tuesday, 1 August 2017

Shahid Khaqan Abbasi was Prime Minister of Pakistan for ten months only..




پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ

پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ



پاکستان کے اہم تاریخی موضوعات



تاریخِ پاکستان کی اہم ترین شخصیات



تاریخِ پاکستان کے اہم ترین سنگِ میل



پاکستان کی اہم معلومات

Pakistan

چند مفید بیرونی لنکس



پاکستان فلم میگزین

پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔


پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……

پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔

سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.