پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
بدھ 11 فروری 1948
جنرل ڈگلس گریسی
جنرل ڈگلس گریسی
جنرل سر ڈگلس گریسی ، پاک آرمی کے دوسرے اور آخری انگریز چیف تھے جنھوں نے 11 فروری 1948ء سے 16 جنوری 1951ء تک اپنی مدت ملازمت پور ی کی تھی۔
جنرل گریسی نے قائداعظمؒ کی حکم عدولی کی
جنرل گریسی ، پاکستان کے پہلے ڈپٹی کمانڈر انچیف بھی رہے۔ انہوں نے 27 اکتوبر 1947ء کو ریاست کشمیر میں بھارتی فوجی مداخلت روکنے کے لئے پاک فوج کو کاروائی کرنے کا قائد اعظم ؒ کا حکم نظر انداز کر دیا تھا اوراس کی شکایت پاک بھارت افواج کے مشترکہ سپریم کمانڈر فیلڈ مارشل …… کلاؤڈ آؤکن لیک (Claude Auchinleck) کو دہلی میں دے دی تھی جنھوں نے قائد اعظم ؒ کو دھمکی دی تھی کہ اگر جنگ ہوئی تو تمام انگریز افسران مستعفی ہوجائیں گے۔ اس پر قائداعظمؒ نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔
جنرل گریسی کے دورکا سب سے اہم ترین واقعہ یکم جنوری 1949ء کو اقوام متحدہ کی مداخلت سے جنگ بندی کا قیام تھا اور نتیجہ وادی کشمیر ، جموں اور لداخ پر بھارتی قبضہ تھا جبکہ آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات ، پاکستان کے حصے میں آئے تھے۔
جنرل گریسی کون تھے؟
جنرل سر ڈگلس ڈیوڈ گریسی ، 3 ستمبر 1894ء کو خیبر پختونخواہ میں پیدا ہوئے اور 5 جون 1964ء کو 69 سال کی عمر میں میں انگلینڈ میں انتقال کر گئے تھے۔ انھوں نے بلنڈیل اسکول اور رائل ملٹری کالج ، سینڈہرسٹ میں تعلیم حاصل کی۔ 1914ء میں سیکنڈ لیفٹیننٹ کے طور پر انڈین آرمی میں شامل ہوئے۔ 1915ء میں ہندوستانی فوج میں سیکنڈ لیفٹیننٹ کے طور پر مشرق وسطیٰ میں تعینات ہوئے۔ 1917 میں ملٹری کراس ملا۔ 1925 میں رائل ملٹری کالج سینڈہرسٹ میں انسٹرکٹر بنے۔ 1928ء سے 1929ء تک اسٹاف کالج کوئٹہ میں تعلیم حاصل کی۔ 1941ء میں بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی ملی۔ 1942ء میں میجر جنرل بنے اور برما میں خدمات انجام دیں۔ دوسری جنگ عظیم میں انھوں نے ستمبر 1945ء میں 20ویں ہندوستانی ڈویژن کے بیس ہزار فوجیوں کی قیادت میں ویت نام کے شہر سائگون پر قبضہ کیا۔ مئی 1946ء میں قائم مقام لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ 1947ء کے اواخر میں جب برٹش انڈیا کی تقسیم ہوئی تو گریسی 1948ء میں پاکستان آرمی کے کمانڈر انچیف کے طور پر فرینک میسروی کی جگہ لینے سے پہلے چیف آف دی جنرل اسٹاف اور پاکستانی فوج کے ڈپٹی کمانڈر انچیف بن گئے۔
General Douglas Gracey
Wednesday, 11 February 1948
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
03-11-1970: مشرقی پاکستان میں قیامت خیز طوفان
14-08-1973: صدرفضل الہٰی چوہدری
06-01-1948: کراچی میں ہندوکش فسادات