پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
پاکستان کی جغرافیائی تاریخ
The Geographical History of Pakistan
An Urdu article on historical events about Pakistan's geography. This article was published on August 13, 2007.
کیا پاکستان کے حصول کے لئے لاکھوں جانیں قربان کی گئی تھیں ……؟
2007ء میں پاکستان کی ساٹھویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کی جغرافیائی تاریخ پر یہ مضمون لکھا تھا جسے بڑی تعداد میں پڑھا گیا تھا اور پسند بھی کیا گیا تھا لیکن جیسا کہ ہوتا ہے بعض افراد نے بڑی سخت تنقید کی اور اپنی اپنی سوچ اور فہم کے مطابق نکتہ چینی بھی کی۔ کسی کے خیال میں یہ پاک فوج کو بدنام کرنے کی سازش تھی اور کوئی اسے اس لئے ہضم نہیں کر سکا تھا کہ میں نے تعارف میں لکھا تھا کہ ایک گولی چلائے بغیر اور ایک قطرہ خون بہائے بغیر نہ صرف ایک نئی قوم کی تشکیل ہوئی تھی بلکہ دنیا کی سب سے بڑی اسلامی مملکت بھی قائم ہو گئی تھی۔۔!
ہمارے ہاں عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ پاکستان، لاکھوں جانیں قربان کر کے حاصل کیا گیا تھا۔ بدقسمتی سے کچھ لوگوں کو داستان میں مزہ ہی نہیں آتا جب تک اسے خون سے رنگین نہ کر لیں۔ ویسے بھی کچھ لوگوں کو یہ بات ہضم ہی نہیں ہوپاتی کہ پاکستان کا قیام ، جمہوری نظام کا ایک بہت بڑا معجزہ تھا جو کشت و خون کے بغیر قائد اعظم ؒ جیسی بے مثل قیادت اور ان کے ٹائپ رائٹر ، ہندوؤں کے متعصب رویے اور انگریز جیسے انصاف پسند حکمرانوں کی وجہ سے معرض وجود میں آیا تھا۔ بد قسمتی سے کچھ لوگ قیام پاکستان کے نتیجے میں ہونے والے بد ترین فرقہ وارانہ فسادات میں ہلاک ہونے والوں کو پاکستان کے حصول میں جان دینے والا سمجھتے ہیں جو انتہائی غلط فہمی اور تاریخی غلطی ہے۔ ذرا سوچیں ……اگر وہ فسادات نہ ہوتے تو کیا پاکستان نہ بنتا……!
اس وقت زیادہ تفصیل میں نہیں جا سکتا ، یہی جواب کافی ہے۔ جو کچھ لکھا ہے وہ انتہائی تحقیق اور ذمہ داری کے ساتھ لکھا ہے اور اس مضمون میں کوئی ایک بھی ایسی بات نہیں ہے جو مبنی بر حقیقت نہ ہو یا جس پر کوئی پچھتاوہ ہو …… (مظہر اقبال ……11فروری 2011ء)
پاکستان کی جغرافیائی تاریخ
-
14-08-1947: کراچی
14-08-1947: پشاور
15-08-1947: لاہور
16-08-1947: صوبہ پنجاب
16-08-1947: صوبہ سندھ
16-08-1947: صوبہ مشرقی بنگال
15-09-1947: ریاست جونا گڑھ
07-10-1947: ریاست بہاولپور
11-10-1947: ریاست خیر پور
23-11-1947: فاٹا (قبائلی علاقہ جات)
13-08-1948: گلگت اور بلتستان
14-10-1955: ریاست خاران
14-10-1955: ریاست لسبیلا
14-10-1955: ریاست مکران
14-10-1955: ریاست قلات
29-10-1956: پاک ایران سرحدی معا ہدہ
08-09-1958: گوادر
02-03-1963: پاک چین سرحدی معاہدہ
28-07-1969: ریاست دیر
28-07-1969: ریاست امب
28-07-1969: ریاست چترال
28-07-1969: ریاست سوات
01-07-1970: صوبہ بلوچستان
01-07-1970: کوئٹہ
25-09-1974: ریاست ہنزہ
25-09-1974: ریاست نگر
01-01-1999: سر کریک تنازعہ
گوادر
Credit: Pak Broad Cor
دیگر تاریخی ویڈیوز
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
08-07-2024: بھٹو معصوم قرار
27-06-1973: فیڈرل سیکورٹی فورس
29-10-1956: پاک ایران سرحدی معا ہدہ