لاہور ، ہمیشہ سے پنجاب کا مرکزی شہر رہا ہے۔ 23 مارچ 1930ء کو لاہور کے منٹو پارک (اقبال پارک) میں قرار داد پاکستان منظور ہوئی جو پاکستان کے قیام کا باعث بنی۔ آزادی کے بعد لاہور ، پاکستان کا سب سے بڑا شہر تھا لیکن ہندوستانی مہاجروں کی بڑی تعداد میں آمد سے کراچی سب سے بڑا شہر بن گیا تھا۔ 14 اکتوبر 1955ء سے یکم جولائی 1970ء تک لاہور کو ون یونٹ کے تحت بننے والے صوبہ مغربی پاکستان کا دارالحکومت بننے والا کا اعزاز بھی حاصل ہوا تھا۔
پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!
پاکستانی فلموں ، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر ایک منفرد اور معلوماتی سلسلہ