پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
جمعتہ المبارک 16 اکتوبر 2020
نواز شریف کی تاریخی تقریر

میاں محمد نواز شریف
16 اکتوبر 2020ء کو گوجرانوالہ میں حزب اختلاف کے گیارہ جماعتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ایک جلسہ عام سے لندن سے ویڈیو لنک خطاب میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے حاضر سروس آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید پر سازشوں اور جوڑتوڑ کے ذریعے ان کی حکومت کو ختم کرنے ، 2018ء کے انتخابات میں بے ضابطگیوں اور عمران خان کو حکومت میں لانے کے سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔
نوازشریف کے سنگین الزامات
انہوں نے اپنی تقریر میں ملک میں کمر توڑ مہنگائی ، ترقیاتی منصوبوں ، سول ، ملٹری اور عدلیہ تعلقات کی تاریخ ، متنازعہ احتساب ، انتخابات میں دھاندلیوں اور سیاستدانوں کو غدار قرار دینے جیسے متنازعہ موضوعات پر بات بھی کی۔ انہوں نے ملک توڑنے کا الزام بھی آئین شکنی کرنے والوں کو دیا۔ انھوں نے فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سابق سربراہ ، وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی برائے میڈیا اور سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ پر آئین شکنی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا انہیں وفاقی اور بلوچستان کی حکومتیں گرانے اور سینیٹ کے انتخابات چوری کرنے کے جرم میں سنگین غداری یعنی آرٹیکل چھ کا مجرم قرار دیا اور ان کے خلاف سنگین بدعنوانیوں کے کیس کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔
نون لیگ پر پابندی؟
نواز شریف کی تقریر کے جواب میں سرکاری حلقوں کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا اور مقتدر حلقوں کے غیر اعلانیہ ترجمان شیخ رشید نے نواز شریف کو بھی اسی عمل کا حصہ قرار دیا کہ کس طرح جنرل ضیاع کے ایما پر جنرل جیلانی نے نواز شریف کی سیاسی پرورش کی تھی۔ انہوں نے ان کے خطاب کو پوری فوج پر حملہ قرار دیا اور نون لیگ پر پابندی کا عندیہ بھی دیا۔

Nawaz address on October 16, 2020
Friday, 16 October 2020
Former Prime Minister Mian Mohammad Nawaz Sharif accused the military chief to interfere in the politics..
Nawaz address on October 16, 2020 (video)
Credit: Geo News
پاک میگزین، ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین پر پاکستان کے سال بسال اہم ترین تاریخی اور سیاسی واقعات کے علاوہ پاکستانی زبانوں کا ڈیٹا بیس، حروفِ تہجی کی تاریخ اور پاکستان کی فلمی تاریخ پر نایاب معلومات دستیاب ہیں۔
پاکستان کی سیاسی تاریخ
-
03-02-1997: 1997ء کے عام انتخابات
14-08-1947: پشاور
03-05-1950: لیاقت علی خان کا دورہ امریکہ