PAK Magazine
Wednesday, 22 March 2023, Week: 12

Pakistan Chronological History
Annual
Annual
Monthly
Monthly
Weekly
Weekly
Daily
Daily
Alphabetically
Alphabetically


1968

Tarbela Dam

Monday, 4 November 1968

Tarbela Dam was designed to utilize water from the Indus River for irrigation, flood control and the generation of hydroelectric power..

تربیلا ڈیم

سوموار 4 نومبر 1968
تربیلا ڈیم
تربیلا ڈیم

تربیلا ڈیم ، دنیا بھر میں مٹی سے بننے والا سب سے بڑا ڈیم ہے۔۔!

تربیلا ڈیم ، صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع ہری پور میں اسلام آباد کے شمال میں 118 کلومیٹر کے فاصلہ پر دریائے سندھ پر بنایا گیا تھا۔ عالمی بینک کے علاوہ فرانس، اٹلی، برطانیہ اور کینیڈا کے مالی تعاون سے 62 کروڑ امریکی ڈالرز کے زرخطیر سے بننے والے اس ڈیم کا مقصد پانی کے ذخیرہ ، سیلاب کی روک تھام ، آب پاشی اور بجلی کی پیداوار تھا۔ تین اطالوی اور تین فرانسیسی کمپنیوں پر مشتمل ایک کنسورشیم، تربیلا جوائنٹ وینچر کو ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکا ملا تھا۔ 1969ء میں اس کنسورشیم میں جرمنی اور سوئٹزرلینڈ کی سات کمپنیوں کا ایک گروپ بھی شامل ہو گیا۔

تربیلا ڈیم کی گہرائی 134میٹر اور لمبائی 97 کلومیٹر ہے۔ اس کے بائیں کنارے پر 45 فٹ قطر کی چار سرنگیں ہیں۔ پہلی تین سرنگیں بجلی پیدا کرنے والے یونٹوں سے منسلک ہیں جبکہ چوتھی سرنگ آبپاشی کےلیے وقف ہے۔ اس ڈیم کے لیے 82,000 ایکڑ زمین استعمال ہوئی تھی اور 135 دیہاتوں کو خالی کرنا پڑا تھا جس سے اندازاً 96,000 بے گھر ہوئے تھے۔ حکومت پاکستان نے 46 کروڑ روپے نقصانات کی مد میں ادا کیے تھے۔

سندھ طاس معاہدے کے تحت بننے والے اس عظیم ڈیم کا سنگ بنیاد 4 نومبر 1968ء کو صدر جنرل محمد ایوب خان نے رکھا تھا اور اس کی تکمیل بھٹو صاحب کے دورحکومت میں 1976ء میں ہوئی تھی۔ جنرل ایوب کی حکومت کا یہ آخری بڑا پروجیکٹ تھا جس کا انھوں نے افتتاح کیا تھا کیونکہ اسی ہفتے ان کے خلاف ایک ملک گیر تحریک شروع ہوگئی تھی اور صرف پانچ ماہ بعد 25 مارچ 1969ء کو مستعفی بھی ہونا پڑا تھا۔

تربیلا ڈیم کا ایک منظر






1972
بھٹو کا بھاری صنعتوں کو قومیانے کا اعلان
بھٹو کا بھاری صنعتوں کو قومیانے کا اعلان
1967
منگلا ڈیم
منگلا ڈیم
1957
وزیر اعظم ملک فیروز خان نون
وزیر اعظم ملک فیروز خان نون
1955
گورنر جنرل سکندر مرزا
گورنر جنرل سکندر مرزا
1973
پاکستان سٹیل ملز
پاکستان سٹیل ملز



تاریخ پاکستان

پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!



تاریخ پاکستان ، اہم موضوعات
تحریک پاکستان
جغرافیائی تاریخ
سقوط ڈھاکہ
شہ سرخیاں
سیاسی ڈائری
قائد اعظمؒ
ذوالفقار علی بھٹوؒ
بے نظیر بھٹو
نواز شریف
عمران خان
سکندرمرزا
جنرل ایوب
جنرل یحییٰ
جنرل ضیاع
جنرل مشرف
صدر
وزیر اعظم
آرمی چیف
چیف جسٹس
انتخابات
امریکی امداد
مغلیہ سلطنت
ڈنمارک
اٹلی کا سفر
حج بیت اللہ
سیف الملوک
شعر و شاعری
ہیلتھ میگزین
فلم میگزین
میڈیا لنکس

پاکستان کے بارے میں اہم معلومات

Pakistan

چند اہم بیرونی لنکس


پاکستان کی فلمی تاریخ

پاکستانی فلموں ، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر ایک منفرد اور معلوماتی سلسلہ

ساقی
ساقی
نورمحمدچارلی
نورمحمدچارلی
ساحل فارانی
ساحل فارانی
مسرت نذیر
مسرت نذیر
رخسانہ
رخسانہ
اسلم ڈار
اسلم ڈار
وزیر افضل
وزیر افضل
ریاض الرحمان ساغر
ریاض الرحمان ساغر
ایس سلیمان
ایس سلیمان
پرویز ملک
پرویز ملک


PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan's political, film and media history.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes, and therefor, I am not responsible for the content of any external site.