PAK Magazine | An Urdu website on the Pakistan history
Friday, 13 September 2024, Day: 257, Week: 37

PAK Magazine |  پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان ، ایک منفرد انداز میں


پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان

Annual
Monthly
Weekly
Daily
Alphabetically

اتوار 2 جولائی 1972

شملہ معاہدہ

اندرا گاندھی اور ذوالفقار علی بھٹوؒ
شملہ معاہدہ
ذوالفقار علی بھٹوؒ کی
بہت بڑی سفارتی فتح تھی

جناب ذوالفقار علی بھٹوؒ کے عظیم کارناموں میں سے ایک بہت بڑا کارنامہ شملہ معاہدہ تھا جس میں انہوں نے ایک تاریخ ساز کامیابی حاصل کی تھی اور میدان جنگ میں ہاری ہوئی بازی مذاکرات کی میز پر جیت لی تھی۔۔!

جب ہاری ہوئی بازی جیتی

پاکستان ، میدان جنگ میں بری طرح سے پٹ چکا تھا ، مشرقی پاکستان چھن چکا تھا ، نوے ہزار سے زائد جنگی قیدی تھے اور مغربی پاکستان کا آٹھ نو ہزار مربع کلو میٹر کا علاقہ بھی دشمن کے قبضہ میں تھا۔

پاکستان ، سیاسی طور پر دنیا بھر میں یک و تنہا تھا جبکہ بھارت کو کھلی جارحیت کے باوجود بنگالیوں کا نجات دہندہ سمجھا جار رہا تھا۔ ایسے میں وہ جو چاہتا ، منوا سکتا تھا لیکن مسلمانوں سے ہزار سالہ تاریخ کا بدلہ لینے والی ہندوؤں کی بہادری کی علامت "درگا دیوی" کہلانے والی وزیر اعظم شرمتی اندرا گاندھی کا سامنا فخر پاکستان جناب ذوالفقار علی بھٹوؒ جیسے گوہر نایاب سے تھا۔

تاریخ دان آج بھی حیران ہیں کہ بھٹو نے اندرا گاندھی پر کیا جادو کردیا تھا کہ میدان جنگ میں پاکستان سے ہتھیار ڈلوانے والی اس آہنی عورت نے بھٹو کی سفارتکاری کے آگے ہتھیار ڈال دیے تھے۔۔؟

ذوالفقار علی بھٹوؒ نے قومی مفادادت پر کوئی حرف آئے بغیر ایک با عزت اور باوقار معاہدہ کیا ، مقبوضہ علاقے واپس لے لئے اور جنگی قیدیوں کی رہائی کے لیے پیش رفت کی تھی۔ پاکستانی فوجی افسران پر جنگی جرائم کے تحت مقدمہ بھی نہیں چلنے دیا تھا اور کشمیر پر بھی کسی قسم کی کوئی سودا بازی نہیں کی تھی۔ جمہوری روایات کا کمال تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار منتخب قومی اسمبلی سے اس معاہدے کی توثیق بھی کروائی گئی تھی۔۔!

شملہ معاہدہ کے نکات

2 جولائی 1972ء کو بھارت کی وزیراعظم اندرا گاندھی اور پاکستان کے صدر ذوالفقارعلی بھٹوؒ کھے مابین ہونے والے پاک بھارت شملہ معاہدے کے نکات مندرجہ ذیل ہیں:

"بھارت اور پاکستان کی حکومتیں عہد کرتی ہیں کہ دونوں ممالک ان تنازعات اور اختلافات کو ختم کریں گے جو اب تک باہمی تعلقات کو نقصان پہنچاتے رہے ہیں۔ دونوں ممالک دوستانہ مراسم ، باہمی اعتماد کے فروغ اور پائیدار امن کے قیام کے لیے کام کریں گے۔ نیز دونوں ممالک اپنے وسائل اور توانائیاں اپنے عوام کی بہتر فلاح و بہبود کے لیے وقف کریں گے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے دونوں حکومتوں نے مندرجہ ذیل امور پر اتفاق کیا ہے:

  • اقوام متحدہ کے رہنما اصولوں اور مقاصد کے تحت دونوں ممالک کے درمیان تعلقات استوار ہوں گے۔
  • دونوں ممالک اپنے باہمی اختلافات کو پرامن طریقے سے دوطرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں یا کسی دوسرے پرامن طریقے سے جس پر ان کے درمیان باہمی اتفاق ہو۔ دونوں ممالک کے درمیان کسی بھی مسئلے کے حتمی تصفیے تک کوئی بھی فریق یکطرفہ طور پر صورت حال کو تبدیل نہیں کرے گا اور دونوں ممالک ، امن اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے نقصان دہ کارروائیوں میں ملوث تنظیموں کی مدد یا حوصلہ افزائی کو روکیں گے۔
  • مفاہمت ، اچھی ہمسائیگی اور پائیدار امن کے لیے دونوں ممالک ایک دوسرے کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے احترام اور ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے پرامن بقائے باہمی کا عہد کرتے ہیں۔ نیز بنیادی مسائل اور تنازعات کے اسباب جنہوں نے گزشتہ 25 برسوں سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بگاڑ پیدا کیا ہے ، ان کو پرامن طریقے سے حل کیا جائے گا۔
  • دونوں ممالک ، ہمیشہ ایک دوسرے کی قومی یکجہتی ، علاقائی سالمیت ، سیاسی آزادی اور خودمختاری کا احترام کریں گے۔
  • اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ، ایک دوسرے کی علاقائی سالمیت یا آزادی کے خلاف دھمکیوں اور طاقت کے استعمال سے پرہیز کریں گے۔
  • دونوں حکومتیں ایک دوسرے کے خلاف مخالفانہ پروپیگنڈے کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گی۔ دونوں ممالک ایسی معلومات کی ترسیل کی حوصلہ افزائی کریں گے جس سے ان کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔"

"دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لیے اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ:

  • مواصلات ، ڈاک ، ٹیلی گرافک ، سرحدی چوکیوں سمیت ، سمندری ، زمینی اور فضائی رابطوں کو بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
  • دونوں ممالک کے شہریوں کے لیے سفری سہولیات کو فروغ دینے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔
  • جہاں تک ممکن ہو سکے اقتصادی اور تجارتی تعاون کو دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
  • سائنس اور ثقافت کے شعبوں میں بھی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔
  • اس سلسلے میں دونوں ممالک کے وفود گاہے بگاہے ملاقات کر کے ضروری تفصیلات طے کریں گے۔"

"پائیدار امن کے قیام کے عمل کو شروع کرنے کے لیے دونوں حکومتیں متفق ہیں کہ:

  • بھارتی اور پاکستانی افواج کو مقبوضہ علاقوں سے واپس بین الاقوامی سرحدوں پر بلا لیا جائے گا۔
  • جموں اور کشمیر میں 17 دسمبر 1971 کی جنگ بندی کے نتیجے میں لائن آف کنٹرول کا بلا تعصب احترام کیا جائے گا۔ کوئی بھی فریق باہمی اختلافات اور قانونی تشریحات سے قطع نظر یکطرفہ طور پر اسے تبدیل کرنے کی کوشش نہیں کرے گا۔ فریقین ، اس لائن کی خلاف ورزی میں دھمکی یا طاقت کے استعمال سے باز رہنے کا عہد کرتے ہیں۔
  • مقبوضہ علاقوں سے فوجوں کی واپسی اس معاہدے کے نافذ العمل ہونے کے 30 دنوں کے اندر مکمل ہو جائے گی۔
  • یہ معاہدہ دونوں ممالک کی طرف سے متعلقہ آئینی طریقہ کار کے مطابق توثیق سے مشروط ہو گا اور اس تاریخ سے نافذ العمل ہو گا جس تاریخ کو توثیق کے کاغذات کا تبادلہ ہو گا۔
  • دونوں حکومتیں اس بات پر متفق ہیں کہ ان کے متعلقہ سربراہان مستقبل میں باہمی طور پر مناسب وقت پر دوبارہ ملاقات کریں گے اور اس دوران فریقین کے نمائندے مل کر پائیدار امن کے قیام اور تعلقات کو معمول پر لانے کے طریقوں اور انتظامات ، جنگی قیدیوں اور سویلین قیدیوں کی وطن واپسی ، جموں و کشمیر کا حتمی حل اور سفارتی تعلقات کی بحالی پر مزید بات چیت کریں گے۔"




Shimla Agreement 1972
(Daily Jang Karachi 30 June 1972)

Shimla Agreement 1972
(Daily Jang Karachi 1 July 1972)

Shimla Agreement 1972
(Daily Jang Karachi 1 July 1972)

Shimla Agreement 1972
(Daily Jang Karachi 4 July 1972)

Shimla Agreement 1972
(Daily Jang Karachi 5 July 1972)


Shimla Agreement

Sunday, 2 July 1972

The Shimla Agreement was signed between President of Pakistan, Zulfiqar Ali Bhutto and the Indian Prime Minister Indira Gandhi on July 2, 1972 in Shimla, India..


Shimla Agreement (video)

Credit: AP Archive

Credit: AP Archive



پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ

پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ



پاکستان کے اہم تاریخی موضوعات



تاریخِ پاکستان کی اہم ترین شخصیات



تاریخِ پاکستان کے اہم ترین سنگِ میل



پاکستان کی اہم معلومات

Pakistan

چند مفید بیرونی لنکس



پاکستان فلم میگزین

پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔


پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……

پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔

سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.