PAK Magazine
Thursday, 23 March 2023, Week: 12

Pakistan Chronological History
Annual
Annual
Monthly
Monthly
Weekly
Weekly
Daily
Daily
Alphabetically
Alphabetically


1967

Mangla Dam

Thursday, 23 November 1967

Mangla Dam was completed on November 23, 1967..

منگلا ڈیم

جمعرات 23 نومبر 1967
منگلا ڈیم کی تعمیر

23 نومبر 1967ء کو صدر ایوب خان نے منگلا ڈیم کا افتتاح کیا تھا۔۔!

دریائے جہلم پر میرپور (آزادکشمیر) کے مقام پر بننے والے دنیا کے 7ویں بڑے منگلا ڈیم کا سنگ بنیاد 8 مئی 1962ء رکھا گیا تھا۔ اس عظیم ڈیم کی تعمیر میں 280 دیہات زیرآب آئے اور ایک لاکھ دس ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے۔ ان میں سے بیشتر افراد کو برطانیہ کا ویزہ ملا تھا جہاں ستر فیصد پاکستانی ، میرپوری کہلاتے ہیں۔

منگلا ڈیم کا منصوبہ کب شروع ہوا؟

1960ء کے سندھ طاس معاہدے کے تحت بننے والے اس عظیم ڈیم کی فزیبلٹی رپورٹ قیام پاکستان کے فوراَ بعد بننا شروع ہو گئی تھی کیونکہ پاکستان کو بجلی اور پانی کے ذخائر کی اشد ضرورت تھی۔ 1951ء میں وولڈ بینک نے اس منصوبے میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا اور یہ تجویز پیش کی کہ پاکستان تین مغربی دریاؤں (سندھ ، جہلم ، چناب) اور بھارت تین مشرقی دریاؤں (راوی ، ستلج ، بیاس) کے پانیوں کو استعمال کرے لیکن پاکستان اپنے خطے میں بہنے والے دو دریاؤں کے پانی سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں تھا اور اس طرح 1960ء تک گاہے بگاہے ہونے والے مذاکرات مسلسل تعطل کا شکار ہوتے رہے۔

منگلا ڈیم کا کریڈٹ کس کو جاتا ہے؟

19 ستمبر 1960ء کو بالآخر کراچی میں پاکستان ، بھارت اور وولڈبینک کے مابین معاہدہ سندھ طاس کے تحت اس منصوبے کی منظوری دی گئی اور پانچ سال کی مدت میں منگلا ڈیم مکمل ہوا تھا۔ تقریباَ ڈیڑھ ارب ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والے اس عظیم منصوبے کی فنڈنگ وولڈ بینک اور ایشین ترقیاتی بینک کے علاوہ امریکہ ، برطانیہ ، کینیڈا ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور مغربی جرمنی کے علاوہ بھارت نے بھی کی تھی جس نے راوی اور ستلج کی قیمت اس وقت کے چھ کروڑ پونڈ ادا کی تھی۔ برطانوی اور امریکی کمپنیوں نے اس ڈیم کی تعمیر کی تھی۔

یاد رہے کہ یہ منصوبہ شاید مزید تعطل کا شکار رہتا اگر اس وقت محسن پاکستان جناب ذوالفقار علی بھٹوؒ ، وزیر پانی و بجلی اور قدرتی وسائل نہ ہوتے جن کی ذاتی کوشش اور نگرانی میں یہ عظیم منصوبہ شروع ہوا تھا۔

منگلا ڈیم کا ایک دلکش منظر





Mangla Dam (video)

Credit: Nadeem Mansha


1948
قائد اعظمؒ  کا انتقال ہوا
قائد اعظمؒ کا انتقال ہوا
1971
شیخ مجیب الرحمان
شیخ مجیب الرحمان
1977
پاکستان میں تیسرا مارشل لاء
پاکستان میں تیسرا مارشل لاء
1947
جنرل سر فرینک میسروی
جنرل سر فرینک میسروی
1955
گورنر جنرل سکندر مرزا
گورنر جنرل سکندر مرزا



تاریخ پاکستان

پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!



تاریخ پاکستان ، اہم موضوعات
تحریک پاکستان
جغرافیائی تاریخ
سقوط ڈھاکہ
شہ سرخیاں
سیاسی ڈائری
قائد اعظمؒ
ذوالفقار علی بھٹوؒ
بے نظیر بھٹو
نواز شریف
عمران خان
سکندرمرزا
جنرل ایوب
جنرل یحییٰ
جنرل ضیاع
جنرل مشرف
صدر
وزیر اعظم
آرمی چیف
چیف جسٹس
انتخابات
امریکی امداد
مغلیہ سلطنت
ڈنمارک
اٹلی کا سفر
حج بیت اللہ
سیف الملوک
شعر و شاعری
ہیلتھ میگزین
فلم میگزین
میڈیا لنکس

پاکستان کے بارے میں اہم معلومات

Pakistan

چند اہم بیرونی لنکس


پاکستان کی فلمی تاریخ

پاکستانی فلموں ، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر ایک منفرد اور معلوماتی سلسلہ

سید کمال
سید کمال
سلطان راہی
سلطان راہی
تنویر نقوی
تنویر نقوی
شیریں
شیریں
آئرن پروین
آئرن پروین
مظفروارثی
مظفروارثی
صفدرحسین
صفدرحسین
حنیف
حنیف
یوسف خان
یوسف خان
اقبال کاشمیری
اقبال کاشمیری


PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan's political, film and media history.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes, and therefor, I am not responsible for the content of any external site.