PAK Magazine
Tuesday, 28 March 2023, Week: 13

Pakistan Chronological History
Annual
Annual
Monthly
Monthly
Weekly
Weekly
Daily
Daily
Alphabetically
Alphabetically


1947

Sir Mohammad Zafrullah Khan

Saturday, 27 December 1947

Sir Zafrullah Khan was the second Foreign Minister in Pakistan..

سر محمد ظفر اللہ خان

ہفتہ 27 دسمبر 1947
سر ظفراللہ خان
ظفراللہ خان
پاکستان کے پہلے باقاعدہ وزیرخارجہ تھے

سرمحمد ظفر اللہ خان ، پاکستان کے دوسرے وزیر خارجہ تھے جو لیاقت علی خان کے بعد 27 دسمبر 1947ء کو اس عہدے پر تعینات ہوئے تھے۔۔!

پہلے ممتاز پاکستانی قادیانی

6 فروری 1893ء کو ڈسکہ ، سیالکوٹ میں ایک وکیل کے گھر پیدا ہوئے تھے۔ اپنی زندگی ہی میں مرزا غلام احمد قادیانی کے ہاتھ پر بیعت کر لی تھی۔ لنکن ان سے وکالت پاس کی تھی۔ 1926 میں پنجاب لیجسلیٹو کونسل کے رکن بنے۔ اسی دوران آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی اور مسلم لیگ کے 1931 کے اجلاس منعقدہ دہلی کی صدارت کے فرائض بھی سر انجام دیئے۔ 1930 سے 1932 تک لندن میں گول میز کانفرنسوں میں شرکت کی۔ 1935 میں برطانوی ہندوستان کے وزیر ریلوے بنے۔ 1939 میں لیگ آف نیشنز میں برطانوی ہندوستان کی نمائندگی کی۔ 1942 میں چین میں برطانوی ہندوستان کے جنرل ایجنٹ رہے اور 1945 میں دولت مشترکہ کی کانفرنس میں برطانوی ہندوستان کی نمائندگی کی۔

پاکستان کے پہلے باقاعدہ وزیر خارجہ

قیام پاکستان کے بعد سرمحمد ظفراللہ خان ، 1947 میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے نمائندہ کی حیثیت سے کام کرتے رہے۔ اسی دوران اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے رکن بھی رہے۔ پاکستان کی پہلی کابینہ میں وزارت خارجہ کا قلمدان وزیراعظم لیاقت علی خان کے پاس تھا لیکن اسی سال 27 دسمبر 1947ء کو سرظفراللہ خان کو پاکستان کے پہلے باقاعدہ وزیرخارجہ ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔ وہ اس عہدے سے 24 اکتوبر 1954ء کو مستعفی ہوئے تھے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے واحد پاکستانی صدر

پاکستان میں وزارت خارجہ کا قلمدان چھوڑنے کے بعد 1954 میں سرمحمدظفراللہ خان ، عالمی عدالت انصاف کے منصف مقرر ہوئے اور 1961 تک اس عہدہ پر فائز رہے۔ 1958 سے 1961 تک عالمی عدالت کے نائب صدر بھی رہے۔ 1961 سے 1964 تک دوبارہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مقرر ہوئے۔ اسی دوران 1962 سے 1964 تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر بھی رہے۔ یہ عہدہ آج تک کسی اور پاکستانی کو نہیں ملا۔ 1964 سے 1969 تک دوبارہ عالمی عدالت انصاف میں منصف رہے۔ 1970 سے 1973 تک اسی عالمی عدالت انصاف کے صدر منتخب کئے گئے۔

اسی کی دھائی میں پاکستان واپسی ہوئی اور یکم ستمبر 1985 کو وفات پائی۔ ان کی تدفین احمدیہ جماعت کے مرکز ربوہ میں واقع بہشتی مقبرہ میں ہوئی۔ ان کے بارے میں یہ دعویٰ بھی کیا جاتا ہے کہ قرارداد پاکستان 1940ء کا مسودہ ان کا تیارکردہ تھا۔







1971
مشرقی پاکستان کی صورتحال پر بھٹو کا موقف
مشرقی پاکستان کی صورتحال پر بھٹو کا موقف
1968
تربیلا ڈیم
تربیلا ڈیم
1950
 لیاقت علی خان کا دورہ امریکہ
لیاقت علی خان کا دورہ امریکہ
2022
عمران خان کا بیانیہ دفن
عمران خان کا بیانیہ دفن
2017
شاہد خاقان عباسی
شاہد خاقان عباسی



تاریخ پاکستان

پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!



تاریخ پاکستان ، اہم موضوعات
تحریک پاکستان
جغرافیائی تاریخ
سقوط ڈھاکہ
شہ سرخیاں
سیاسی ڈائری
قائد اعظمؒ
ذوالفقار علی بھٹوؒ
بے نظیر بھٹو
نواز شریف
عمران خان
سکندرمرزا
جنرل ایوب
جنرل یحییٰ
جنرل ضیاع
جنرل مشرف
صدر
وزیر اعظم
آرمی چیف
چیف جسٹس
انتخابات
امریکی امداد
مغلیہ سلطنت
ڈنمارک
اٹلی کا سفر
حج بیت اللہ
سیف الملوک
شعر و شاعری
ہیلتھ میگزین
فلم میگزین
میڈیا لنکس

پاکستان کے بارے میں اہم معلومات

Pakistan

چند اہم بیرونی لنکس


پاکستان کی فلمی تاریخ

پاکستانی فلموں ، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر ایک منفرد اور معلوماتی سلسلہ

ریاض شاہد
ریاض شاہد
ایس اے بخاری
ایس اے بخاری
ایم جے رانا
ایم جے رانا
خواجہ خورشید انور
خواجہ خورشید انور
سرور بارہ بنکوی
سرور بارہ بنکوی
افضل خان
افضل خان
ہمالیہ والا
ہمالیہ والا
مسعود رانا
مسعود رانا
خواجہ پرویز
خواجہ پرویز
رفیق رضوی
رفیق رضوی


PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan's political, film and media history.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes, and therefor, I am not responsible for the content of any external site.