PAK Magazine | An Urdu website on the Pakistan history
Thursday, 19 September 2024, Day: 263, Week: 38

PAK Magazine |  پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان ، ایک منفرد انداز میں


پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان

Annual
Monthly
Weekly
Daily
Alphabetically

منگل 14 اکتوبر 1947

روزنامہ جنگ

روزنامہ جنگ کا اجرأ میرخلیل الرحمٰن نے دوسری جنگ عظیم کے دوران 1939ء میں دہلی سے کیا تھا۔ جنگ کی خبروں میں عوامی دلچسپی کی وجہ سے اخبار کا نام "جنگ" رکھا گیا تھا۔ میرصاحب ، اخبار کی تیاری سے فروخت تک کا سارا کام خود ہی کیا کرتے تھے۔

Daily Jang
Daily Jang
روزنامہ جنگ کے ابتدائی شمارے

قیام پاکستان کے بعد روزنامہ جنگ کی دہلی سے اشاعت منقطع ہو گئی تھی اور بروز منگل 14 اکتوبر 1947ء سے کراچی سے شروع کر دی گئی تھی۔ ان دنوں اخبارات پر ایک دن آگے کی تاریخ درج ہوتی تھی ، اسی لیے پہلے شمارے پر 15 اکتوبر 1947ء کی تاریخ درج تھی۔

روزنامہ جنگ کا پہلا شمارہ 20x30 انچ کے نصف سائز کے چار صفحات پر مشتمل تھا۔ ہر صفحہ چھ کالموں پر مشتمل تھا اور قیمت فی شمارہ ایک آنہ یا چار پیسے تھی۔ ابتدأ میں یہ شام کا اخبار تھا لیکن بروز بدھ 4 فروری 1948 سے صبح کے اوقات میں شائع ہونے لگا تھا۔

روزنامہ جنگ کو پاکستان میں سب سے زیادہ شائع ہونے والے اردو اخبار کا اعزاز حاصل رہا ہے۔ 1955ء میں آڈٹ بیورو آف سرکولیشن کے مطابق جنگ کی روزانہ اشاعت 21.700 تھی جبکہ دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ روزنامہ انجام کراچی چھپتا تھا جس کی روزانہ اشاعت 12.000 تھی۔ 6 ستمبر 1956 سے جنگ کی پیشانی پر ’’پاکستان بھر میں سب سے زیادہ چھپنے والا اردو روزنامہ‘‘ چھپنے لگا۔

1959ء میں پاکستان کا دارالحکومت ، کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا اعلان ہوا تو بروز جمعہ 13 نومبر 1959 کو جنگ نے عارضی دارالحکومت راولپنڈی سے بھی اشاعت کا آغاز کر دیا تھا۔ بروز پیر 15 مارچ 1971 کو لندن (برطانیہ) سے ، بروز جمعہ 31 مارچ 1972 کو کوئٹہ سے ، بروز جمعرات یکم اکتوبر1981 کو لاہور سے اور پھر بروز پیر 7 اکتوبر 2002 کو ملتان سے بھی روزنامہ جنگ کی اشاعت شروع ہوگئی تھی۔

یکم اکتوبر 1981ء کو روزنامہ جنگ نے اپنی لاہور کی اشاعت سے کمپیئوٹر کمپوزنگ کا انقلابی آغاز کیا تھا۔ اس سے قبل سبھی اردو اخبارات ہاتھ سے لکھے جاتے تھے۔ اسی ادارے نے 1967ء میں ہفت روزہ "اخبارجہاں" اور انگریزی MAG Weekly بھی شائع کیا تھا۔ انگریزی روزنامہ The News اور "جیو ٹی وی" کے علاوہ لاہور سے شائع ہونے والا اردو اخبار "آواز" بھی اسی ادارے کا ہے۔ روزنامہ جنگ ، ویب سائٹ کے علاوہ فیس بک ، ٹوئٹر ، انسٹاگرام اور یو ٹیوب پر بھی ہے۔






Daily Jang

Tuesday, 14 October 1947

Daily Jang is the largest circulated Urdu newspaper in Pakistan..




پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ

پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ



پاکستان کے اہم تاریخی موضوعات



تاریخِ پاکستان کی اہم ترین شخصیات



تاریخِ پاکستان کے اہم ترین سنگِ میل



پاکستان کی اہم معلومات

Pakistan

چند مفید بیرونی لنکس



پاکستان فلم میگزین

پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔


پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……

پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔

سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.