PAK Magazine | An Urdu website on the Pakistan history
Saturday, 12 October 2024, Day: 286, Week: 41

PAK Magazine |  پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان ، ایک منفرد انداز میں


پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان

Annual
Monthly
Weekly
Daily
Alphabetically

جمعتہ المبارک یکم جنوری 2021

2021 کا سال

Happy New Year 2021
  • سال نو 2021ء کی سب سے اچھی خبر تو یہ ہے کہ اب پاکستان کا ویزہ آن لائن ملے گا۔ کیا ہی بہتر ہو کہ بیشتر ممالک ، جن سے پاکستان کے زیادہ تعلقات نہیں ہیں ، وہاں سے سفارتخانے مکمل طور پر ختم کر دیئے جائیں ، اس طرح سے قومی خزانے کو بہت بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔ شاہد یہی واحد مثبت خبر ہے۔۔!
  • اس کے بعد عام آدمی کے لئے تو سال کا آغاز تباہ کن ہوا ہے جب بجلی ، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا جس کے لوگ اب اتنے عادی ہو چکے ہیں کہ یہ اب ایسی خبروں میں خبر باقی نہیں رہی، صرف زیست مشکل ہوتی جارہی ہے۔ گزشتہ سال عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں لیکن پاکستان میں عام آدمی کا استحصال جاری ہے۔ سال نو سے بھی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے اور پٹرول کی نئی قیمت 106 روپے ، ڈیزل 110 روپے ، مٹی کا تیل 74 روپے ہوگا۔
  • یکم جنوری 2021ء سے ایل پی جی فی کلو 15روپے 88 پیسے مہنگی کردی گئی جو دسمبر میں 1.553روپے 22 پیسے تھی ، وہ جنوری میں 1.740 روپے 69 پیسے ہو گئی ہے۔
  • سال کے پہلے دن کے اخبارات کے مطابق وزیر اعظم نے تعمیراتی شعبے کے لئے ایمنسٹی یا "کمال مہربانی" کا اعلان کیا ہے کہ سرمایہ کاروں کو چھ ماہ اور خریداروں کو 27 ماہ تک ذرائع آمدن بتانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ یقیناً یہ شرط صرف حکومت کے حامی سرمایہ کاروں کو حاصل ہوگی ، مخالفین کے لئے تو نیب ہی کافی ہے۔
  • 24 دسمبر 2020ء تک ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 20 ارب 25 کروڑ ڈالر ہیں۔
  • دسمبر 2020ء میں ایف بی آر نے 517 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا تھا جبکہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 540 ارب روپے تھا جو ہدف سے 23 ارب روپے کم رہا۔
  • سال نو کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کی مالیت 97 ارب روپے بڑھ گئی ہے جو 100 انڈیکس 679 پوائنٹس اضافے سے 44 ہزار 434 پر بند ہوا ہے۔
  • 2020 کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 159.83روپے تھی جو گذشتہ سال دسمبر 2019 سے تقریباً 5 فیصد زائد ہے۔ 2020ء میں ڈالر کی بلند ترین اختتامی قیمت 26 اگست کو 168.43 روپے رہی۔ جبکہ سال کی کم ترین شرح تبادلہ 14 فروری کو 154 روپے 16 پیسے رہی۔ 2020ء میں سال کی اوسط اختتامی قیمت 161.90 روپے رہی۔
  • نئے سال کے پہلے کاروباری دن سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے اضافے کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 14 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔
  • لندن ہائی کورٹ میں کیس ہارنےکے بعد نیب نے براڈ شیٹ کو 28.7ملین ڈالرز (تقریباً 4 ارب 58 کروڑ پاکستانی روپے)کی ادائیگی کردی۔ 17سال قبل ، 2003ء میں جنرل پرویز مشرف کے دور میں نواز شریف ، آصف زرداری اور دیگر درجنوں پاکستانیوں کےمبینہ غیر ملکی اثاثوں کی تلاش کیلئے براڈ شیٹ فرم کی خدمات حاصل کی گئی تھی تاہم کسی ایک بھی پاکستانی کے مبینہ غیر ملکی اثاثے نہیں ملے تھے۔
  • سال نو مبارک ہو۔۔!
Daily Jang, January 1st, 2021





Some facts from 2021..!

Friday, 1 January 2021

Life is more expensive and hard in Pakistan..!!!




پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ

پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ



پاکستان کے اہم تاریخی موضوعات



تاریخِ پاکستان کی اہم ترین شخصیات



تاریخِ پاکستان کے اہم ترین سنگِ میل



پاکستان کی اہم معلومات

Pakistan

چند مفید بیرونی لنکس



پاکستان فلم میگزین

پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔


پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……

پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔

سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.