پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
جمعتہ المبارک 28 اپریل 1972
بھٹو کا عزم
ہماری طاقت
ہمارا اندرونی اتحاد ہوگا
پاکستان کے صدر جناب والفقار علی بھٹوؒ نے جولائی 1972ء میں اپنے مجوزہ دورہ بھارت سے پہلے ایک انٹرویو دیا جس میں انھوں نے باہمی احترام اور برابری کی سطح پر بات چیت کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس انٹرویو میں انھوں نے مزید کہا کہ گو پاکستان کو دو لخت کر دیا گیا ہے لیکن ہم برصغیر کے نقشہ پر کوئی معمولی قوم نہیں بلکہ ایک تاریخ ساز اور عظیم قوم ہیں جو چھ کروڑ افراد پر مشتمل ہے۔
ذوالفقار علی بھٹوؒ نے دعویٰ کیا کہ انھوں نے قوم کا جذبہ بلند کیا ہے۔ اس کے لیے انھوں نے منفی سیاست کی بجائے انقلاب اور اصلاحات کی بات کی ہے اور وہ پرامید ہیں کہ بھارت کے ساتھ مثبت اور تعمیری مذاکرات ہوں گے۔
جنگی قیدیوں کا دباؤ
اس سوال پر کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات میں آپ کی پہلی ترجیح جنگی قیدیوں کی واپسی ہوگی مگر بھارتی وزیرِ اعظم اندرا گاندھی کو خدشہ ہے کہ ان قوم پرست جنونی افراد کی واپسی پر آپ پر دباؤ ہوگا کہ دشمن سے انتقام لیا جائے تو بھٹو صاحب نے بڑے اعتماد سے جواب دیا کہ کوئی مجھ پر دباؤ نہیں ڈال سکتا اور نہ ہم انتقامی جذبات رکھتے ہیں۔ ہمارے فوجی محبِ وطن ہیں اور ہم ان کے جذبات کی قدر کرتے ہیں۔ اگر مثبت پیش قدمی ہوئی تو انھیں مطمئن کیا جا سکتا ہے۔
پاکستان کی خارجہ پالیسی
پاکستان کی خارجہ پالیسی کے بارے میں ایک سوال کیا گیا جس پر بھٹو صاحب نے یہ تاریخی جملہ کہا کہ "ہماری طاقت، ہمارا اندرونی اتحاد ہوگا" جو ہماری خارجہ پالیسی میں بھی نظر آئے گا اور اس وقت میری ترجیح اندرونی اتحاد پیدا کرنا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ انھیں اپنے عوام کی صلاحیتوں پر اعتماد ہے اور مختلف منصوبوں کی صورت میں پاکستان کو جرمنی کی طرح ایک ترقی یافتہ ملک بنایا جا سکتا ہے۔ اگر انھیں اگلے چار پانچ سال مل گئے، جو ان کا آئینی حق بھی ہے تو پاکستان میں بڑی تبدیلیاں لائیں گے جنھیں لوگ محسوس کریں گے۔
کیا عوام بھی تبدیلی چاہتے ہیں؟
بھٹو صاحب سے پوچھا گیا کہ کیا عوام بھی تبدیلی چاہتے ہیں؟
اس پر انھوں نے بڑے اعتماد سے جواب دیا کہ لوگ تبدیلی چاہتے ہیں۔ یہ ان کا حق ہے جس سے انھیں اب تک محروم رکھا گیا ہے۔ ہم دنیا میں ایک باعزت مقام حاصل کریں گے۔ ایسا مقام جو جرمنی نے بغیر کوئی جنگ جیتے حاصل کیا، ہم بھی ویسا ہی کریں گے۔
Bhutto was a true Leader..!
Sunday, 28 April 1972
An interview of President of Pakistan Zulfikar Ali Bhutto on 28 April 1972, in which he is saying.. "Our foreign muscles will be judged by our internal muscles..!" What A Leadership..!!!
Bhutto was a true Leader..! (video)
Credit: hijazna
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
15-12-1971: بھٹو نے پولینڈ کی قرار داد پھاڑ دی؟
11-10-1947: ریاست خیر پور
15-07-2020: دیامیربھاشا ڈیم کا افتتاح