PAK Magazine
Friday, 22 September 2023, Week: 38

Pakistan Chronological History
Annual
Annual
Monthly
Monthly
Weekly
Weekly
Daily
Daily
Alphabetically
Alphabetically

1971

میاں محمود علی قصوری

جمعرات 23 دسمبر 1971
میاں محمود علی قصوری
میاں محمود علی قصوری

میاں محمود علی قصوری ، 1972ء کے عبوری آئین کے خالق تھے۔۔!

20 دسمبر 1971ء کو جب ذوالفقار علی بھٹوؒ کو حکومت ملی تو پاکستان میں کوئی آئین نہیں تھا۔ ملک پر مارشل لاء مسلط تھا۔ بھٹو صاحب کی ہدایت پر صرف پانچ ماہ میں میاں محمود علی قصوری کی سربراہی میں ایک عبوری آئین بنایا تھا جس سے مارشل لاء کی لعنت کو ختم کیا گیا تھا۔

میاں محمودعلی قصوری ، 31 اکتوبر 1910ء کو قصور میں پیدا ہوئے۔ پونا ، بمبئی ، لاہور اور لندن سے تعلیم حاصل کی۔ 1935ء میں لاء کالج میں درس و تدریس اور وکالت کے شعبے سے وابستہ ہوئے۔ اس دوران انہوں نے آل انڈیا مسلم لیگ سے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز کیا۔ قیام پاکستان کے بعد انہوں نے مسلم لیگ کے باغی گروپ میاں افتخار الدین اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ آزاد پاکستان پارٹی کے قیام میں فعال حصہ لیا۔ یہ پارٹی 1955ء میں ولی خان کی نیشنل عوامی پارٹی (نیپ) میں ضم ہو گئی تھی۔

1970ء میں پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے اور لاہور سے بھٹو صاحب کی خالی کردہ نشست پر ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ 23 دسمبر 1971ء کو بھٹو حکومت میں وزیر برائے قانون اور پارلیمانی امور کے منصب پر فائز ہوئے۔۔ اس عہدے پر کام کرتے ہوئے ان کا سب سے بڑا کارنامہ عبوری آئین کی تیاری اور نفاذ تھا۔ پاکستان کے مستقل آئین (1973) کی تیاری میں اختلافات کی بنا پر 4 اکتوبر 1972ء کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔ 7 جون 1973ء کو ائرمارشل اصغر خان کی تحریک استقلال میں شمولیت اختیار کی اور پھر تاحیات اسی پارٹی کے ممبر رہے۔ 13 اپریل 1987ء کو قصور میں انتقال ہوا۔ وہ سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کے والد گرامی تھے۔






Mehmood Ali Qasoori

Thursday, 23 December 1971

Mehmood Ali Qasoor was Law Minister in Bhutto cabinet on December 23, 1971. He played a key role in the formation of Pakistan's first constitution in 1973..


Mehmood Ali Qasoori (video)

Credit: AP Archive


2020
پی آئی اے پر پابندی
پی آئی اے پر پابندی
1948
کراچی میں ہندوکش فسادات
کراچی میں ہندوکش فسادات
2020
دنیا بھر  میں مذہبی رحجانات
دنیا بھر میں مذہبی رحجانات
1970
جنرل یحییٰ کی ہوس اقتدار
جنرل یحییٰ کی ہوس اقتدار
1954
مسلم لیگ کا مشرقی پاکستان سے صفایا
مسلم لیگ کا مشرقی پاکستان سے صفایا



تاریخ پاکستان

پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!



تاریخ پاکستان ، اہم موضوعات
تحریک پاکستان
تحریک پاکستان
جغرافیائی تاریخ
جغرافیائی تاریخ
سقوط ڈھاکہ
سقوط ڈھاکہ
شہ سرخیاں
شہ سرخیاں
سیاسی ڈائری
سیاسی ڈائری
قائد اعظمؒ
قائد اعظمؒ
ذوالفقار علی بھٹوؒ
ذوالفقار علی بھٹوؒ
بے نظیر بھٹو
بے نظیر بھٹو
نواز شریف
نواز شریف
عمران خان
عمران خان
سکندرمرزا
سکندرمرزا
جنرل ایوب
جنرل ایوب
جنرل یحییٰ
جنرل یحییٰ
جنرل ضیاع
جنرل ضیاع
جنرل مشرف
جنرل مشرف
صدر
صدر
وزیر اعظم
وزیر اعظم
آرمی چیف
آرمی چیف
چیف جسٹس
چیف جسٹس
انتخابات
انتخابات
امریکی امداد
امریکی امداد
مغلیہ سلطنت
مغلیہ سلطنت
ڈنمارک
ڈنمارک
اٹلی کا سفر
اٹلی کا سفر
حج بیت اللہ
حج بیت اللہ
سیف الملوک
سیف الملوک
شعر و شاعری
شعر و شاعری
ہیلتھ میگزین
ہیلتھ میگزین
فلم میگزین
فلم میگزین
میڈیا لنکس
میڈیا لنکس

پاکستان کے بارے میں اہم معلومات

Pakistan

چند اہم بیرونی لنکس


پاکستان کی فلمی تاریخ

اداکاروں کی ٹائم لائن …… فلمی ٹائم لائن …… سینما گھر …… جوبلی فلمیں …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… عید کی فلمیں …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… فنکاروں کی تقسیم …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… پاکستانی فلموں کے 75 سال …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد ……


شیون رضوی
شیون رضوی
اے آر کاردار
اے آر کاردار
دیبا
دیبا
نذیرجعفری
نذیرجعفری
حکیم احمد شجاع
حکیم احمد شجاع


PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan's political, film and media history.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes, and therefor, I am not responsible for the content of any external site.