بھارت نے جب 18 مئی 1974ء کو اپنا پہلا ایٹمی دھماکہ کیا تو بطور وزیر اعظم بھٹو صاحب کی نیندیں حرام ہو گئی تھیں۔.!
ذوالفقار علی بھٹوؒ نے بطور وزیر خارجہ 20 نومبر 1965ء کو پاکستان کی قومی اسمبلی میں اپنی قوم سے یہ عہد کیا تھا کہ اگر بھارت نے ایٹم بم بنایا تو پاکستان بھی بنائے گا ، اس کے لئے چاہے ہمیں گھاس ہی کھانا پڑے۔ کسی بھی ذمہ دار پاکستانی لیڈر کا یہ پہلا تاریخی بیان تھا جس میں پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا تھا۔
امریکہ کے زیر اثر صدر جنرل محمد ایوب خان ، ایٹم بم بنانے کے حق میں نہیں تھے۔ بھٹو صاحب نے اپنی ذاتی کوشش سے 20 اپریل 1965ء کو اسلام آباد کے قریب امریکہ کے تعاون سے پاکستان کا پہلا ایٹمی بجلی گھر قائم کیا تھا جس کا افتتاح بھی خود انھوں نے 22 دسمبر 1965ء کو کیا تھا۔
برسر اقتدار آتے ہیں بھٹو صاحب نے 20 جنوری 1972ء کو ملتان میں سائنسدانوں کی ایک کانفرنس منعقد کی تھی جس کے بعد انھوں نے ایک وزارت سائنسی امور بنائی تھی جس کے ذمہ ایٹم بم کی تیاری کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔ اسی سال 28 نومبر 1972ء کو انہوں نے کینیڈا کے تعاون سے کراچی میں ایک اور ایٹمی بجلی گھر بنایا تھا لیکن ایٹم بم بنانے کے لئے یورینیم کی افزودگی کی جو تیکنیک درکار تھی ، وہ دستیاب نہیں تھی۔
28 مارچ 1974ء کو بھٹو صاحب نے ایک اور ایٹمی ری پروسیسنگ پلانٹ کے لئے فرانس سے بھی کامیاب مذاکرات کئے تھے جن پر 18 مارچ 1976ء کو دستخط ہوئے تھے۔ اس ایٹمی بجلی گھر سے چار ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہونا تھی لیکن بھٹو صاحب کے جاتے ہی یہ معاہدہ امریکہ کے دباؤ پر منسوخ ہو گیا تھا۔
اس دوران بھٹو صاحب کی تگ و دو رنگ لانے لگی تھی اور 17 ستمبر 1974ء کو انہیں ہالینڈ سے ایک نوجوان سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا ایک خط ملا تھا جو ہوا کا ایک تازہ جھونکا ثابت ہوا تھا۔ بڑے ڈرامائی انداز میں انھیں پاکستان لایا گیا تھا اور معاملات طے کرنے کے بعد 31 جولائی 1976ء کو ڈاکٹر صاحب کی نگرانی میں پاکستان کے مشہور زمانہ "اسلامک بم" پر کام شروع ہو گیا تھا جس کے لئے بھٹو صاحب نے اپنی ذہانت و فطانت اور شبانہ و روز محنت سے نہ صرف تمام وسائل فراہم کئے تھے بلکہ اپنی قوم کی بقاء کے لئے اپنی جان کا نذرانہ دے کر تاریخ میں امر ہو گئے تھے۔۔!
Zulfikar Ali Bhutto was the founder of Pakistan's nuclear program, which was called as "Islamic Bomb" in the western media..
The Islamic Bomb (video)
Credit: Alpiner Bergen
پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!
تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… گیتوں کی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… فلمی ٹائم لائن …… سینما گھر …… جوبلی فلمیں …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… عید کی فلمیں …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… فنکاروں کی تقسیم …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… پاکستانی فلموں کے 75 سال …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد ……