پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
ہفتہ 11 جنوری 1992
موٹر ویز
پاکستان میں موٹر وے کی تعمیر کا عظیم ترین منصوبہ 11 جنوری 1992ء کو شروع ہوا تھا جب وزیر اعظم جناب میاں محمد نواز شریف نے اسلام آباد سے لاہور کے درمیان 339 کلومیٹر طویل M-2 کا سنگ بنیا رکھا تھا اور جس کا افتتاح بھی خود میاں صاحب نے 26 نومبر1997ء کو کیا تھا۔ 18 مارچ 2020ء تک پاکستان میں کل 1973 کلومیٹر طویل موٹروے مکمل ہو چکی ہے جبکہ 1763 کلومیٹر ابھی زیر تکمیل ہے۔
کیا جی ٹی روڈ شیرشاہ سوری نے بنوائی تھی؟
اس سے قبل ہم یہ پڑھتے چلے آئے ہیں کہ شیر شاہ سوری نے 16ویں صدی میں پشاور سے کلکتہ تک اڑھائی ہزار کلومیٹر طویل جی ٹی روڈ بنائی تھی۔ یہ بات درست نہیں ہے کیونکہ یہ شاہراہ برصغیر کی قدیم ترین سڑک تھی جو اڑھائی ہزار سال قبل وجود میں آئی تھی۔ شیر شاہ سوری نے اس کے اردگرد پھلدار اور سایہ دار درخت لگوائے تھے ، قیام کے لئے سرائے اور پانی کے کنویں بنوائے تھے۔ انگریزوں کے دور میں جب گاڑیاں آئیں تو اس پر بجری اور تارکول بچھائے گئے تھے۔ پاکستان کے قیام کے بعد 1952ء میں کراچی سے طورخم تک 18سو کلومیٹر تک طویل قومی شاہراہ تعمیر کی گئی تھی۔
انڈس ہائی وے اور سی پیک میں کیا بات مشترک ہے؟
1966ء میں پاکستان اور چین کے مابین "شاہراہ ریشم" کا آغاز ہوا تھا جبکہ بھٹو صاحب کے دور میں "انڈس ہائی وے" کا ایک عظیم منصوبہ شروع کیا گیا تھا جسے بوجوہ بند کردیا گیا تھا۔ وہی منصوبہ اب CPAK کی صورت میں زیر تعمیر ہے۔ زیر نظر گرافک پاکستان نون لیگ کے طرف سے سوشل میڈیا پر پیش کی گئی ہے جو ریکارڈ کے لئے محفوظ کی گئی ہے۔
Pakistan Motorways
Saturday, 11 January 1992
The first motorway was inaugurated by the Prime Minister of Pakistan, Mian Muhammad Nawaz Sharif on January 11, 1992..
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
25-02-1979: بھٹو مر نہیں سکتا!
04-11-1968: تربیلا ڈیم
29-10-2020: پارلیمنٹ اور پی ٹی وی حملہ کیس