پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
منگل 3 جون 1947
تقسیم ہند کا منصوبہ
3 جون 1947ء کو تقسیم ہند کے منصوبے کا اعلان کردیا گیا تھا۔۔!
20 فروری 1947ء کو برطانوی وزیر اعظم Clement Attlee کے ایک اعلان کے مطابق 30 جون 1948ء تک برصغیر کو دو آزاد ریاستوں ، پاکستان اور بھارت میں تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا گیا تھا اور باقی معاملات کے لئے وائسرائے ہند کو مکمل اختیار دے دیا گیا تھا۔ 3 جون 1947ء کو وائسرائے ہند Lord Mountbatten کے علاوہ کانگرسی لیڈر جواہر لال نہرو ، سکھوں کے لیڈر سردار بلدیو سنگھ اور مسلم لیگ کے رہنما قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے آل انڈیا ریڈیو پر اپنی نشری تقاریر میں تقسیم ہند کے "لارڈ ماؤنٹ بیٹن منصوبہ" پرسمجھوتے کا اعلان کر دیا تھا جس کے مطابق 15 اگست 1947ء کو آزادی کا اعلان کر دیا گیا تھا۔ اس منصوبہ کے تحت پنجاب اور بنگال صوبوں کی مذہبی بنیادوں پر تقسیم اور صوبہ سرحد (کےپی) میں ریفرنڈم کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا۔ 18 جولائی 1947ء کو برطانوی پارلیمنٹ نے برصغیر کی آزادی کے اس منصوبہ کی منظوری دے دی تھی۔Partition Plan
(Daily Inqilab Lahore on June 3, 1947)
Partition Plan on 3rd June 1947
Tuesday, 3 June 1947
A Radio speech by the founder of Pakistan Qaid-e-Azam Mohammad Ali Jinnah on June 3, 1947..
Partition Plan on 3rd June 1947 (video)
Credit: Pak Broad Cor
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
02-02-1957: گدو بیراج
28-08-1978: بھٹو کے خلاف وہائٹ پیپر
18-09-1966: جنرل یحییٰ خان