پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
ہفتہ 16 ستمبر 1978
ضیاء الحق

عہدہ: آمر/ چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر/خودساختہ صدر مملکت (16ستمبر 1978) …… پیشہ: فوجی جنرل …… پارٹی: پاک فوج
عرصہ اقتدار: 5 جولائی 1977ء …… تا …… 17 اگست 1988ء (گیارہ سال ایک ماہ)
عرصہ حیات: 12اگست1924ء …… تا …… 17 اگست 1988ء عمر:64 سال …… پیدائش: جالندھر …… زبان: پنجابی
پاکستان کے چھٹے صدر ، جنرل ضیاء الحق ، جو پاکستان کی تاریخ کے ایک بد ترین اورسفاک ترین فوجی آمر ثابت ہوئے تھے۔ انہوں نے ایک منتخب حکومت کا تختہ الٹا ، دو وزرائے اعظم بر طرف کئے۔ پاکستان کے واحد متفقہ آئین کو معطل کر کے ملک کی تاریخ کا طویل ترین مارشل لاء لگایا اور پھر خود صدر بھی بن بیٹھے۔ بدنام زمانہ آٹھویں آئینی ترمیم کی تشکیل کے مجرم بھی تھے۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارنام نہاد اسلامی نظام کے نفاذ کی آڑ میں اپنے مذموم سیاسی مقاصد کی تکمیل کی اوردین اسلام کو بدنام کیا۔ اسلام میں کسی آمر کی مطلق العنانی کی دور دور تک کوئی گنجائش ہی نہیں اور نہ ہی قرآن و حدیث کی روشنی میں کسی آمرکے کرتوتوں کا دفاع کیا جا سکتا ہے۔ اپنے پیش رو کو ایک بے بنیاد مقدمہ میں بے گناہ پھانسی کے پھندے تک پہنچایا تھا اور خود ایک فضائی حادثے میں جل کر خاکستر ہوگئے تھے لیکن پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی تھی۔۔!

General Zia-ul-Haq
Saturday, 16 September 1978
Dictator Zia-ul-Haq became President of Pakistan on September 16, 1978..
General Zia-ul-Haq (video)
Credit: pakistanconstitution
Pakistan Linguistic Database
On the International Mother Language Day on February 21, 2025, PAK Magazine is introducing the Pakistan Linguistic Database.
It contains information on 173 languages, dialects and accents.
پاکستانی زبانوں کا ڈیٹابیس
پاک میگزین ، 21 فروری 2005ء کو یعنی "مادری زبان کے عالمی دن" کے موقع پر پاکستانی زبانوں کے ایک منفرد ڈیٹابیس کا آغاز کر رہا ہے جس میں پاکستان میں بولی جانے والی سبھی زبانوں، بولیوں اور لہجوں کی نایاب معلومات محفوظ کی جارہی ہیں۔
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
06-04-1979: بھٹو کی پھانسی کے خلاف مظاہرے
10-01-1966: معاہدہ تاشقند
14-08-1973: ذوالفقار علی بھٹوؒ