PAK Magazine | An Urdu website on the Pakistan history
Wednesday, 11 December 2024, Day: 346, Week: 50

PAK Magazine |  پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان ، ایک منفرد انداز میں


پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان

Annual
Monthly
Weekly
Daily
Alphabetically

ہفتہ یکم دسمبر 1945

1945/46ء کے انتخابات

1946 کے انتخابات میں مسلم لیگ کی کامیابی
1945/46ء کے انتخابات
قیامِ پاکستان کا اہم سنگِ میل تھا

دنیا کی سب سے بڑی اسلامی ریاست ، پاکستان ، ایک پرامن جمہوری جدوجہد کے نتیجے میں وجود میں آئی تھی۔۔!

پاکستان ، ایک پرامن جمہوری معجزہ

پاکستان ، جمہوری نظام کا ایک بہت بڑا معجزہ تھا کیونکہ اس کا قیام ، عوام کے وؤٹ کی طاقت سے ممکن ہوا تھا۔ دنیا کی سب سے بڑی اسلامی سلطنت قائم کرنے کے لیے کسی فوج ظفر موج ، جنگ و جدل ، اسلحہ و بارود ، قتل و غارت ، لوٹ مار ، بغاوت یا خانہ جنگی کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی تھی۔

قیام پاکستان کے نتیجے میں البتہ فرقہ وارانہ فسادات نے ساری کسر نکال دی تھی اور تاریخ کا ایک بہت بڑا المیہ رونما ہوا تھا جس میں لاکھوں بے گناہ لوگ ہلاک و زخمی ہوئے۔ تاریخ کی ایک بہت بڑی نقل مکانی ہوئی اور سرحد کے دونوں اطراف مفاد پرست شیطانی قوتوں نے ایک شرمناک خونی کھیل کھیلا تھا جس نے ایک دائمی نفرت کو جنم دیا تھا۔

قائداعظمؒ کے گمنام سیاسی کارکن

1945/46 کے انتخابات ، پاکستان کے مشن کی تکمیل کے لیے سب سے بڑا امتحان تھے جن میں قائد اعظمؒ اور ان کی سیاسی پارٹی ، آل انڈیا مسلم لیگ سرخرو ہوئی تھی۔ قائداعظمؒ کے گمنام سیاسی کارکنوں کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے ، کم ہے کیونکہ انھوں نے برصغیر کے چپے چپے میں بسنے والے مسلمانوں سے اپنے پیغام کے لیے شرف قبولیت حاصل کی تھی جو ایک بہت بڑا کارنامہ تھا۔

آل انڈیا مسلم لیگ کو مرکزی دستور ساز اسمبلی کی کل 102 میں سے 30 کی 30 مسلم سیٹیں جیتنے کا موقع ملا تھا۔ اس طرح یہ دعویٰ کہ وہ مسلمانوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے ، تسلیم کر لیا گیا تھا۔ البتہ متحدہ ہندوستان میں مسلم لیگ مرکز اور صوبوں میں اس پوزیشن میں نہیں تھی کہ اکیلے حکومت بنا سکتی کیونکہ ہندو آبادی کی اکثریت کی وجہ سے مسلم لیگ کو زیادہ سے زیادہ ایک تہائی سیٹیں ہی مل سکتی تھیں۔

متحدہ ہندوستان کے صوبائی انتخابات میں کل گیارہ صوبوں کی 1585 سیٹوں میں سے مسلم لیگ نے صرف 427 سیٹیں جیتی تھیں اور کسی بھی صوبے میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں تھی لیکن پورے ملک سے مسلم وؤٹوں کا 87 فیصد حاصل کر کے اپنے مطالبے میں جان ڈال دی تھی۔ مسلم لیگ کو مسلم اقلیتی صوبوں میں زبردست پزیرائی ملی تھی اور 217 میں سے 195 مسلم سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوئی تھی جن میں سے تین صوبوں میں سو فیصدی نتائج تھے۔

برصغیر کے مسلمانوں سے زیادتی

یاد رہے کہ آل انڈیا مسلم لیگ نے یہ انتخابات ، 1940ء کی "قرارداد لاہور" کی روشنی میں لڑے تھے جس میں متحدہ ہندوستان کے آئین کے تحت آزاد اور خودمختار اسلامی ریاستوں کی بات کی گئی تھی لیکن انتخابات جیتنے کے بعد اپریل 1946ء میں "قرارداد دہلی" میں ایک الگ آزاد پاکستان کی بات کی گئی تھی جس میں نظریہ پاکستان کی پہلی بار تشریح بھی کی گئی تھی۔ اس تضاد کی ہندوستان کے اقلیتی مسلم علاقوں کو بہت بڑی قیمت ادا کرنا پڑی تھی کیونکہ ان کی وفاداری ان کے آبائی وطن سے مشکوک ہوگئی تھی۔ تقسیم کے پلان میں یہ کہیں بھی درج نہیں تھا کہ ہندوستان کے سبھی مسلمان پاکستان چلے جائیں گے۔ کروڑوں افراد کی نقل مکانی ممکن بھی نہیں تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کے حصہ میں آنے والے چاروں صوبوں میں سے صرف صوبہ سرحد (کےپی) واحد صوبہ تھا جہاں مسلم لیگ ہار گئی تھی اور اسے 36 میں سے صرف 17 مسلم سیٹیں ہی مل سکی تھیں حالانکہ باقی تینوں صوبوں کی 239 میں سے 215 مسلم سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہو گئی تھی۔

1946 کے انتخابات میں مسلم لیگ کی کامیابی
1945/46ء کے انتخابات





Election 1945/46

Saturday, 1 December 1945

Under the leadership of Qaid-e-Azam Mohammad Ali Jinnah the All India Muslim League won 87% of Muslim votes to win the democratic battle of Pakistan..




پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ

پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ



پاکستان کے اہم تاریخی موضوعات



تاریخِ پاکستان کی اہم ترین شخصیات



تاریخِ پاکستان کے اہم ترین سنگِ میل



پاکستان کی اہم معلومات

Pakistan

چند مفید بیرونی لنکس



پاکستان فلم میگزین

پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔


پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……

پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔

سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.