پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
منگل 9 اپریل 1946
قرارداد دہلی
پاکستان کی اساس 23 مارچ 1940ء کی "قرارد لاہور" نہیں بلکہ 9 اپریل 1946ء کی "قرارداد دہلی" تھی۔۔!
22 سے 24 مارچ 1940ء کو لاہور میں ہونے والے مسلم لیگ کے سالانہ کنوینشن میں ' قرارداد لاہور' (جسے ' قرارداد پاکستان' بھی کہا جاتا ہے) پاس کی گئی تھی جس میں مسلم اکثریت کے علاقوں کو برطانوی ہندوستان کی حدود میں ہندوستانی آئین کے تحت آزاد اور خودمختار مسلم ریاستوں میں تقسیم کرنے کی ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی تھی۔
اسی منشور پر آل انڈیا مسلم لیگ نے 1945/46ء کے انتخابات میں سو فیصدی مسلم نشستیں حاصل کیں لیکن برصغیر بھر کے مسلمانوں کا منڈیٹ حاصل کرنے کے بعد 9 اپریل 1946ء کو دہلی میں آل انڈیا مسلم لیگ کے مرکزی اور صوبائی اسمبلیوں کے منتخب ارکان کا ایک کنونشن منعقد ہوا جس کی صدارت قائد اعظم محمدعلی جناحؒ نے کی تھی۔ مبینہ طور پر بنگالی رہنما حسین شہید سہروردی کی تجویز پر ایک متفقہ قرارداد منظور کی گئی تھی جس میں "قرارداد لاہور" کے برعکس مسلم اکثریت کے علاقوں کو برطانوی ہند میں آزاد ریاستوں کی بجائے ایک واحد اور الگ مقتدر ریاست 'پاکستان' بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس "قرارداد دہلی" میں "نظریہ پاکستان" کی واضح تشریح بھی کی گئی۔
The Delhi Resolution
Tuesday, 9 April 1946
A statement on a single Muslim state Pakistan was first adopted by the All India Muslim League on April 9, 1946 at Delhi..
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
14-08-1973: صدرفضل الہٰی چوہدری
16-09-1978: ضیاء الحق
16-10-2020: نواز شریف کی تاریخی تقریر