PAK Magazine | An Urdu website on the Pakistan history
Saturday, 07 September 2024, Day: 251, Week: 36

PAK Magazine |  پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان ، ایک منفرد انداز میں


پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان

Annual
Monthly
Weekly
Daily
Alphabetically

اتوار 10 اگست 1947

پاکستان کی پہلی اسمبلی

پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی میں قائد اعظم ٓؒ کی تقریر
پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی میں قائد اعظم ٓؒ کی تقریر

متحدہ ہندوستان کے آخری وائسرائے لارڈ ماؤنٹ بیٹن کے 26 جولائی 1947ء کے خصوصی حکم پر نئی آزاد مملکت پاکستان کی پہلی قانون ساز اسمبلی کا قیام عمل میں آیا جس کا افتتاحی اجلاس 10 اگست 1947ء کو کراچی میں سندھ اسمبلی کی موجودہ عمارت میں شروع ہوا تھا۔
پاکستان کی پہلی حکمران جماعت ​آل انڈیا مسلم لیگ کے نامزد وزیر اعظم نوابزادہ لیاقت علی خان کی تجویز اور خواجہ ناظم الدین کی تائید پر اسمبلی کے غیر مسلم رکن اور نامزد وزیر قانون و محنت جوگندر ناتھ منڈل کو عارضی صدر منتخب کیا گیا تھا۔ اجلاس کا آغاز ممبر اسمبلی مولانا شبیر احمد عثمانی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا تھا۔

قائداعظمؒ ، گورنر جنرل منتخب ہوئے

اگلے روز یعنی 11 اگست 1947ء کو دستور ساز اسمبلی کا اجلاس دوبارہ منعقد ہوا جس کی صدارت جوگندر ناتھ منڈل نے کی۔ انہوں نے اسمبلی کو بتایا کہ قائد ایوان کے انتخاب کے لیے سات ارکان نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کو نامزد کیا ہے اور سبھی ارکان نے تائید کی ہے۔ تمام کاغذات نامزدگی چونکہ درست ہیں اور کوئی مد مقابل بھی نہیں ، اس لیے قائداعظمؒ ، متفقہ طور پر دستور ساز اسمبلی کے صدر منتخب قرار پائے۔ اس موقع پر قائداعظمؒ نے وہ تاریخی تقریر کی تھی جس میں انھوں نے واضح طور پر کہا تھا کہ ریاست کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔
پاکستان کی اس پہلی اسمبلی کے اس فیصلے کی روشنی میں تاجدار برطانیہ نے قائداعظمؒ کو نوآزاد مملکت پاکستان کا پہلا گورنر جنرل مقرر کردیا تھا جس کا اعلان 15 اگست 1947ء کو پاکستان کے پہلے سرکاری گزٹ میں کیا گیا تھا۔

Pakistan Flag introduced on August 11, 1947
لیاقت علی خان ، پاکستان کا پرچم متعارف کرواتے ہوئے

پاکستان کا قومی پرچم

11 اگست 1947ء ہی کو پاکستان کا قومی پرچم منظور کیا گیا تھا جسے "پرچم ستارہ و ہلال" کا نام دیا گیا تھا۔ آل انڈیا مسلم لیگ کے سبز ہلالی پرچم میں ایک سفید پٹی کا اضافہ کیا گیا تھا۔ سبز رنگ ، مسلمانوں اور خوشحالی اور سفید رنگ غیرمسلموں اور آزادی کی علامت تھا جبکہ چاند تارا روشن مستقبل ، علم و روشنی کے علاوہ اسلام اور اس کے پانچ بنیادی ارکان کی نمائندگی بھی کرتا ہے۔ لمبائی اور چوڑائی میں دو تہائی کا فرق ہے۔ اس کا ڈیزائن امیر الدین قدوائی بنایا تھا جبکہ پہلا پرچم ٹیلر ماسٹر افضال حسین نے تیار کیا تھا جو باریک اونی دوہرے کپڑے کے دونوں طرف سفید تلے کی کڑھائی کیا ہوا چاند ستارہ تھا۔

قائداعظمؒ اور پاکستان کا پہلا آئین

12 اگست 1947ء کو اسمبلی نے متفقہ طور پر بانی پاکستان اور گورنرجنرل محمدعلی جناح کو "قائداعظم" کا سرکاری خطاب دینے کی منظوری دے دی تھی۔
14 اگست 1947ء کو پاکستان کی آزادی تک جاری رہنے والے اس خصوصی اجلاس میں آخری دن وائسرائے ہند لارڈ ماؤنٹ بیٹن نے خطاب کیا اور تاجدار برطانیہ کی طرف سے پاکستان کو آزادی کی مبارکباد دی تھی۔ اسی رات بارہ بجے سرکاری طور پر پاکستان ، ایک آزاد ملک کے طور پر دنیا کے نقشہ پر ابھرا تھا۔
اس اجلاس میں یہ بھی طے پایا تھا کہ جب تک پاکستان کا مستقل آئین تیار نہیں ہوتا ، اس وقت تک گورنمنٹ آف انڈیا ایکٹ 1935ء کو بعض ترامیم کے ساتھ پاکستان کے آئین کی شکل دی جائے۔ بانی پاکستان قائد اعظمؒ نے جلد از جلد ایک عبوری آئین کی تیاری پر زور دیا تھا لیکن یہ یک جماعتی دستور ساز اسمبلی ، سات سال میں آئین سازی میں بری طرح سے ناکام رہی تھی۔ بالآخر 24 اکتوبر 1954ء کو گورنر جنرل ملک غلام محمد نے پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی کو توڑ کر ملک میں بھر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی تھی۔

پاکستان کی پہلی اسمبلی کے ارکان

پاکستان کی پہلی قانون ساز اسمبلی میں آل انڈیا مسلم لیگ کے اراکین کا انتخاب 1945/46 کے انتخابات کے نتیجے میں عمل میں آیا تھا۔ متحدہ ہندوستان کی مرکز دستور ساز اسمبلی میں کل 30 مسلم نشستیں تھیں لیکن پاکستان کی پہلی اسمبلی میں کل 69 اراکین تھے۔ ان میں سے 14 غیرمسلم تھے۔ پاکستان کی دستور ساز اسمبلی میں مشرقی بنگال کے 44 ، پنجاب کے 17 ، سندھ کے 4 ، سرحد کے 3 اور بلوچستان کا ایک نمائندہ شامل تھا لیکن یہ اصل نمائندے نہیں تھے کیونکہ قائداعظمؒ ، ممبئی سے جیتے تھے لیکن انھیں پنجاب کے اراکین میں شامل کیا گیا جبکہ لیاقت علی خان ، یو پی سے جیتے تھے اور انھیں بنگال کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی کے تمام 69 اراکین نے ناموں کی مکمل فہرست حسب ذیل ہے:

مشرقی پاکستان کے 44 اراکین اسمبلی

  1. نوابزادہ لیاقت علی خان
  2. خواجہ ناظم الدین
  3. ملک غلام محمد
  4. حسین شہید سہروردی
  5. محمد علی بوگرا
  6. نور الامین
  7. مولوی فضل الحق
  8. بیگم شائستہ اکرام اللہ
  9. مولانا شبیر احمد عثمانی
  10. خواجہ شہاب الدین
  11. اے ایم ملک
  12. مولوی تمیز الدین
  13. عبداللہ المحمود
  14. مولانا محمد عبداللہ البقیع
  15. عبدالحمید
  16. عبدالقاسم خان
  17. محمد اکرم خان
  18. اے حامد
  19. عزیز الدین احمد
  20. محمد حبیب اللہ بہار
  21. عبدالمتین چوہدری
  22. مرتضیٰ رضا چوہدری
  23. حمید الحق چودھری
  24. ابراہیم خان
  25. فضل الرحمان
  26. غیاث الدین پٹھان
  27. مفیز الدین احمد
  28. محمود حسین
  29. بی ایل سراج الاسلام
  30. پروفیسر اشتیاق حسین قریشی
  31. نور احمد
  32. جوگندر ناتھ منڈل
  33. جانیندر چندر مجمدار
  34. پریم ہری برما
  35. راج کمار چکرورتی
  36. سری چندر چٹوپادھیائے
  37. اکھے کمار داس
  38. دھرین درناتھ دتا
  39. بھوپندرا کمار دتا
  40. برات چندر منڈل
  41. سری دھننجائے
  42. موڈی بھکیش چندا
  43. ہریندر کمار سور
  44. کاوی کیروار دتا

پنجاب کے 17 اراکین اسمبلی

  1. قائد اعظمؒ محمد علی جناح
  2. ملک فیروز خان نون
  3. محمد ظفر اللہ خان
  4. سردار عبدالرب نشتر
  5. میاں ممتاز دولتانہ
  6. سردار شوکت حیات خان
  7. افتخار حسین خان ممدوٹ
  8. میاں محمد افتخار الدین
  9. بیگم جہاں آرا شاہ نواز
  10. شیخ کرامت علی
  11. نذیر احمد خان
  12. عمر حیات ملک
  13. گنگا سرن

سندھ کے 4 اراکین اسمبلی

  1. محمد ایوب کھوڑو
  2. عبدالستار عبدالرحمن
  3. الحاج محمد ہاشم گزدر
  4. ؟

شمال مغربی سرحدی صوبہ کے 3 اراکین

  1. خان عبدالغفار خان
  2. خان سردار بہادر خان
  3. سردار اسد اللہ جان خان

بلوچستان کا ایک رکن اسمبلی

  1. ایس بی نواب محمد خان جوگیزئی
پاکستان کی پہلی اسمبلی
پاکستان اور بھارت کی عارضی حکومتوں کی تشکیل کی ایک اخباری خبر





The first Pakistan Constituent Assembly

Sunday, 10 August 1947

The first session of Pakistan Constituent Assembly started on Sunday, August 10, 1947..


The first Pakistan Constituent Assembly (video)

Credit: British Pathé



پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ

پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ



پاکستان کے اہم تاریخی موضوعات



تاریخِ پاکستان کی اہم ترین شخصیات



تاریخِ پاکستان کے اہم ترین سنگِ میل



پاکستان کی اہم معلومات

Pakistan

چند مفید بیرونی لنکس



پاکستان فلم میگزین

پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔


پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……

پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔

سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.